07 August 2026DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan: Horrific Traffic Accident Near Miana Mohra Bus Stop Leaves Two Women Seriously Injured
میانہ موہڑہ بس سٹاپ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، دو خواتین شدید زخمی

گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام | 07 اگست 2026)–میانہ موہڑہ بس سٹاپ کے قریب ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں دو خواتین شدید زخمی ہو گئیں، جبکہ مرکزی پریس کلب دولتالہ کے صدر محمد نجیب جرال اور راجہ محمد اسحاق معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق دولتالہ سے گوجرخان جانے والی روٹ گاڑی نمبر LES-1349 اچانک بے قابو ہو گئی۔ تیز رفتاری کے باعث گاڑی پہلے سڑک کنارے کھڑے ایک رکشے سے ٹکرائی اور بعد ازاں کار نمبر RIA-2434 سے جا ٹکرائی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ رکشہ بری طرح متاثر ہوا اور اس میں سوار دو خواتین شدید زخمی ہو گئیں، جبکہ دونوں گاڑیوں کو بھی نمایاں نقصان پہنچا۔
حادثے کے وقت کار میں مرکزی پریس کلب دولتالہ کے صدر محمد نجیب جرال اور راجہ محمد اسحاق موجود تھے، جو خوش قسمتی سے اس ہولناک تصادم میں محفوظ رہے۔ عینی شاہدین کے مطابق تصادم کی شدت سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی شہری اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ زخمی خواتین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب متعلقہ پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور روٹ گاڑی کے ڈرائیور فیض الحسن کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
علاقہ مکینوں نے اس افسوسناک حادثے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ روٹ گاڑیوں کی تیز رفتاری، اوورلوڈنگ اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے مؤثر نگرانی اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ مستقبل میں ایسے المناک حادثات کی روک تھام ممکن ہو سکے اور قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
Gujar Khan (Pothwar.com | 07 August, 2026): A serious road accident near the Miana Mohra Bus Stop left two women critically injured after a passenger route vehicle lost control and collided with a roadside rickshaw before crashing into a car. Fortunately, Muhammad Najeeb Jarral, President of the Markazi Press Club Daultala, and Raja Muhammad Ishaq, who were travelling in the car, escaped the terrifying incident without injuries.

According to initial reports, the route vehicle bearing registration number LES-1349, travelling from Daultala to Gujar Khan, reportedly went out of the driver’s control. The vehicle first struck a rickshaw parked on the roadside and then rammed into a car bearing registration number RIA-2434. The impact of the collision was severe, causing extensive damage to both vehicles and leaving the rickshaw badly wrecked.
Two women travelling in the rickshaw sustained serious injuries. Eyewitnesses described the crash as extremely violent, saying the loud impact created panic among nearby residents and motorists, while traffic remained disrupted for some time.
Local residents rushed to the scene immediately after the accident and shifted the injured women to a nearby hospital for emergency medical treatment before rescue teams arrived. Their condition is reported to be serious, and they are receiving medical care.
Police also reached the accident site promptly and took the route vehicle driver, Faiz-ul-Hassan, into custody. An investigation has been initiated to determine the exact cause of the accident, including whether speeding, reckless driving, or mechanical failure contributed to the crash. Officials stated that legal action will be taken in accordance with the findings of the investigation.
The incident has once again raised concerns among local residents regarding the increasing number of road accidents involving public transport vehicles. Citizens have urged the authorities to take strict action against overspeeding and negligent driving by route vehicle operators and to enforce traffic regulations more effectively in order to prevent similar tragedies and ensure the safety of commuters and pedestrians.

گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول بیول کا میٹرک رزلٹ 51 فیصد
Bewal Boys High School Records 51% Matric Pass Rate

گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام,راجہ طارق ایوب | 07 اگست 2026)–گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری بیول سکول میٹرک کا رزلٹ %51 رہا*۔طالبعلم محمد عطائحسین شاہ نے 1066 نمبر لے کر میدان مار لیا۔جبکہ اس سکول کے 12 طلباء نے A گریڈ حاصل کیا۔ محمد عطاء حسین شاہ 1066 نمبر لے کر سکول میں فرسٹ پوزیشن،احمد شہزاد 1030نمبر لے کر دوسری پوزیشن،احمد رضا 997 نمبر لی کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔جبکہ محمد سنان 967 نمبر، حشام الرحمان 949,محمد فیضان 933نمبر،محمد ایان932نمبر،محمد کاظم 928نمبر،شعبان حسین908 نمبر،محمدریحان902نمبر،عتیق الرحمان873 نمبر،حاشر نبیل869 نمبر لے کر نمایاں کامیابی حاصل کی۔اس کامیابی پر اہل علاقہ نے پرنسپل محمد افتخار اور جملہ سٹاف کو مبارکباد دی اور پاس ہونے طلباء کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
*گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بیول کا *میٹرک* کا رزلٹ %65 رہا* لاریب علی نے 965 نمبر لے کر سکول میں اول،نور فاطمہ نے 958 نمبر لے کر دوم،اور شہلہ ظہور نے 951نمبر لے کر سوم پوزیشن حاصل کی۔جبکہ عائشہ بی بی931نمبر،حوریہ شرمین 902 نمبر،لاریب فاطمہ 887 نمر،کنزیٰ صبور871 نمبر،مومنہ پرویز 849 نمبر،لے کر نمایاں کامیابی حاصل کی۔پرنسپل اور جملہ سٹاف کو اہل علاقہ نے اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
Rawalpindi Board Matric Results: Pass Percentages Announced for Gujar Khan Schools
راولپنڈی بورڈ میٹرک نتائج: تحصیل گوجر خان کے مختلف سکولوں کے رزلٹ جاری

گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام ,راجہ طارق ایوب| 07 اگست 2026)–راولپنڈی بورڈ میٹرک کے رزلٹ میں تحصیل گوجرخان اور اس کے مضافات میں واقع ہائی سکولز کے رزلٹ کچھ اس طرح رہے۔گورنمنٹ ایم سی بوائز ہائی سکول گوجرخان%62،گورنمنٹ اسلامیہ سکول گوجرخان%25،قادریہ سکول گوجر خان%36،بھڈانہ ہائی سکول %84،قاضیاں ہائی سکول%62،چنگا میرا ہائی سکول %86،چنگا بنگیال ہائی سکول،%38،دریالہ سیگن ہائی سکول %24، بیول ہائیر سیکنڈری سکول%51،جبر پنڈوڑی ہائی سکول%47،منجوٹھہ ہائی سکول%50،ڈورہ بدہال ہائی سکول%61،گلیانہ ہائی سکول%45،جنڈ نجار %76، مسہ کسوال ہائی سکول %32،کونتریلہ ہائی سکول %37 رہا۔
Residents of Mall Awan Demand End to Night-Time Power Outages Amid Extreme Heat
مل اعوان اور گردونواح میں رات کی لوڈشیڈنگ پر شہری سراپا احتجاج، بجلی بحال کرنے کا مطالبہ



