03 August 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: PML-N Retains Lead, But Declining Vote Bank Raises Political Concerns
کلر سیداں میں ن لیگ کی کامیابی برقرار، مگر ووٹ بینک میں نمایاں کمی نے سیاسی حلقوں کو چونکا دیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |03اگست 2026)—ازادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ این اے 39 جموں 6 سے تحصیل کلرسیداں میں تمام انتخابی پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج مکمل ہو گئے مسلم لیگ ن کے راجہ صدیق نے 838 اور پیپلز پارٹی کے چوہدری فخر زمان نے 469 ووٹ حاصل کئے اس طرح مسلم لیگ ن کے راجہ صدیق کو 369 ووٹوں کی برتری حاصل کر لی،مسلم لیگ ن نے تحصیل کلرسیداں کے تمام پولنگ اسٹیشنوں ڈیرہ خالصہ، بکھڑال، کلرسیداں،کنوھا،چوآ خالصہ اور دھمالی سے کامیابی اپنے نام کر لی مگر ازادکشمیر اسمبلی کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی فتح کے بعد اس کی مقبولیت میں واضح کمی کھل کر سامنے آ گئی مسلم لیگ ن اپنے بڑے بیس کیمپ دھمالی سے صرف 17 ووٹوں سے کامیابی حاصل کر سکی یہاں کے کئی مسلم لیگی جن کے نعرے مسلم لیگ ن کے لیئے تھے وہ اپنی ووٹیں پاکستان پیپلز پارٹی کو دیتے رہے جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن جو یہاں سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرتی تھی یہاں کے دو میں سے ایک پولنگ اسٹیشن سے شکست سے دوچار ہوئی اور دھمالی کے دونوں پولنگ اسٹیشنوں سے بمشکل 17 ووٹوں سے کامیابی اپنے نام کروا سکی جس پر اردگرد کے مسلم لیگی بھی ششدر رہ گئے دوسرا اپ سیٹ چوآخالصہ میں ہوا جہاں بظاہر مسلم لیگ ن کو بڑی نمایاں برتری حاصل تھی مگر وہاں بھی مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی سے صرف 5 ووٹوں سے جیت پائی جس کے اثرات آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی سیاست پر ضرور اثرانداز ہوں گے ادہر مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور اور راجہ صغیر احمد نے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا اور کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ڈاکٹر سیدہ زینب حسین ایس ایچ او کلرسیداں انسپکٹر چوہدری ندیم عباس سارا دن بارہا مرتبہ مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر موجود رہے جہاں پولنگ انتہائی کم ہوئی اکثر پولنگ اسٹیشنوں پر موجود مختلف پولنگ کیمپوں سے ووٹ پرچیاں حاصل کرنے والوں کی تعداد زیادہ تھی مگر ووٹ کم ڈالے گئے امیدواران ووٹروں کو گھروں سے نکالنے میں بری طرح ناکام رہے۔
Kallar Syedan(Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | August 3, 2026) The complete results from all polling stations in Tehsil Kallar Syedan for the Azad Jammu and Kashmir Legislative Assembly constituency LA-39 Jammu-6 have been finalised, with Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) candidate Raja Siddique securing victory over Pakistan Peoples Party (PPP) candidate Chaudhry Fakhar Zaman.

According to the official results from polling stations across Dera Khalsa, Bakkharal, Kallar Syedan, Kanohha, Choa Khalsa, and Dhamali, Raja Siddique received 838 votes, while Chaudhry Fakhar Zaman secured 469 votes, giving the PML-N candidate a lead of 369 votes.
Although PML-N won all polling stations in Tehsil Kallar Syedan, the election results indicated a noticeable decline in the party’s traditional support base. Political observers noted that the reduced margins of victory, particularly in areas considered long-standing PML-N strongholds, reflected changing voter dynamics.

The most significant surprise came from Dhamali, widely regarded as one of PML-N’s strongest political bases. Despite historically recording overwhelming victories there, the party managed to win by only 17 votes overall. Reports suggest that while many local supporters publicly backed PML-N, a considerable number reportedly voted for the PPP, resulting in PML-N losing one of the two polling stations in the area and narrowly winning the other.
Another closely contested result emerged in Choa Khalsa, where PML-N, despite expectations of a comfortable victory, defeated the PPP candidate by just five votes. Political analysts believe these narrow margins could influence the party’s strategy and electoral prospects in the next general elections.
During polling, Punjab Assembly members Raja Osama Ashfaq Sarwar and Raja Sagheer Ahmed visited various polling stations to encourage party workers and monitor the electoral process.
Assistant Commissioner Dr Syeda Zainab Hussain and SHO Kallar Syedan Inspector Chaudhry Nadeem Abbas remained present at different polling stations throughout the day to oversee security and ensure the smooth conduct of polling.
Despite the peaceful polling process, voter turnout remained low across most polling stations. Election camps established by political parties witnessed a larger number of people collecting voter slips than those actually casting ballots, indicating that candidates struggled to mobilise voters to leave their homes and participate in the election.
Raja Muhammad Siddique of PML-N Wins Azad Kashmir LA-39 Jammu-6 Seat for Sixth Time with Over 5,000 Vote Lead
آزاد کشمیر ایل اے 39 جموں 6 کا غیر سرکاری حتمی نتیجہ، مسلم لیگ ن کے راجہ محمد صدیق چھٹی بار کامیاب، 5 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |03اگست 2026)—ازادکشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 39 جموں 6 کا غیر سرکاری حتمی نتیجہ آ گیا،مسلم لیگ ن کے راجہ محمد صدیق 10981 ووٹ کر کے کامیاب قرار پائے پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدرہ فخر زمان نے 5081 مسلم کانفرنس کے چوہدری عبدالخطیب نے 460 ووٹ حاصل کیئے اس طرح مسلم لیگ ن کے راجہ محمد صدیق پانچ ہزار سے زائد ووٹوں سے چھٹی بار رکن ازادکشمیر اسمبلی منتخب ہو گئے
کلر سیداں میں 9 ووٹرز کے لیے قائم پولنگ اسٹیشن پر ایک ووٹ بھی کاسٹ نہ ہو سکا
No Vote Cast at Polling Station Set Up for 9 Voters in Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |03اگست 2026)—ازادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں وادی 5 کے کل 9 ووٹرز کے لیئے گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں میں پولنگ کیمپ لگایا گیا جہاں کوئی ایک بھی ووٹ پول نہ ہو سکی تحصیل کلرسیداں میں کل ووٹ صرف 9 تھے جن میں چوآخالصہ اور گنگھوٹی میں ایک ایک اور کلرسیداں شہر میں واقع پولنگ اسٹیشن سے صرف سو گز کے فاصلے پر 7 ووٹوں پر مشتمل گھرانہ تھا جن کے حق رائے دہی کے لیئے الیکشن کمیشن آزادکشمیر نے کلرسیداں میں پولنگ اسٹیشن قائم کیا جس کے لیئے چار رکنی مرد اور تین رکنی خواتین پر مشتمل سات رکنی انتخابی عملے کے ساتھ اے ایس آئی محمد شفاعت کی نگرانی میں پولیس کے پانچ اہلکار تعنیات رہے انتخابی عملے اور ووٹوں کو محفوظ طریقے سے راولپنڈی پہنچانے کے لیئے دو گاڑیاں سارا دن یہاں موجود رہیں جن میں سے ایک گاڑی کا تعلق دور دراز ضلع صوابی سے تھا الیکشن عملہ سارا دن ووٹر کی رائیں تکتا رھا مگر مقررہ وقت میں کوئی ایک بھی ووٹر سات امیدواروں میں سے کسی ایک کو بھی ووٹ دینے نہ پہنچا اس طرح بغیر کوئی ووٹ پول کیئے عملہ نے شام پانچ بجے اپنا پیپر ورک مکمل کرکے رپورٹ حکام کو جاری کردی۔یاد رہے کہ گزشتہ انتخابات میں بھی یہاں سے کوئی ایک بھی ووٹر اپنا حق رائے دینے پولنگ اسٹیشن تک نہ آیا تھا اس بار بھی ایسے ہی ہوا اور پولنگ کا مقررہ وقت گزر گیا کوئی ایک ووٹر بھی ووٹ دینے گھروں سے نہ نکلا۔
All 10 Votes at Mohra Bhattaan Polling Station Go to Muslim Conference Candidate Chaudhry Abdul Khateeb
موہڑہ بھٹاں پولنگ اسٹیشن پر تمام 10 ووٹ مسلم کانفرنس کے امیدوار چوہدری عبدالخطیب کے نام
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |03اگست 2026)—ازادکشمیر اسمبلی کء حلقہ جموں 6 کے پولنگ اسٹیشن موہڑہ بھٹاں میں کل دس ووٹ پول ہوئے اور یہ دس ووٹ مسلم کانفرنس کے امیدوار چوہدری عبدالخطیب کو پڑے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سمیت کوئی بھی دوسرا امیدوار یہاں سے ووٹ حاصل کرنے میں مکمل ناکام رھا یاد رہے کہ مسلم کانفرنس کے امیدوار چوہدری عبدالخطیب کا گھر بھی اسی گاؤں موہڑہ بھٹاں میں ہے
Inayatullah Chikyali and Maulana Noor Muhammad Return Home After Performing Umrah
مولانا احسان اللہ چکیالوی کے صاحبزادے عنایت اللہ چکیالوی اور مولانا نور محمد عمرہ کی سعادت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے




