03 August 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Families in Kahuta Still Deprived of Electricity, Gas and Basic Amenities
کہوٹہ شہر میں 50 گھرانوں کی آبادی آج بھی بجلی، گیس اور بنیادی سہولیات سے محروم

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3اگست2026)
چراغ تلے اندھیرا کہوٹہ سٹی کے اندر 50 گھرانوں پر مشتمل آبادی جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم بجلی اور گیس سے محروم عرصہ دراز سے عوام میں علاقہ کی زندگی عذاب بن گئی احکام بالا سے از خود نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق محلہ بحریہ سکول کہوٹہ کے ریائیشیوں شمریز ستی،آفتاب احمد، عتیق الرحمن،خالد حسین، فرقان ستی، عمران ستی دیگر معززین علاقہ نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ محلہ بحریہ سکول میں 50 گھرانے پر مشتمل ابادی جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے محلہ بحریہ سکول کی 12 گلیاں ہیں جس میں سے 11 پکی ہیں اور ایک ہماری صرف کچی ہے گلی کے علاوہ ہم اہل علاقہ بجلی گیس کی سہولت سے بھی محروم ہیں اپنے منتخب ممبران کو متعدد بار بتا چکے ہیں ایم سی کہوٹہ کے زمہ دار افسران کے ذمہ داران افسران کو بھی بتا چکے ہیں مگر ہمارا مسئلہ حل نہیں ہوا ہم اہلیان علاقہ وزیر اعلی پنجاب ڈی سی راولپنڈی سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے گلی کو پختہ کرانے اور بجلی گیس کے مسئلے کو حل کرنے کے احکامات جاری کیے جاہیں۔
Mator (Pothwar.com – Kabir Ahmed Janjua | August 3, 2026) Despite being located within Kahuta city, a residential area comprising around 50 families near Bahria School continues to live without essential public services, residents have claimed. The community says it has been deprived of electricity, natural gas, and proper road infrastructure for years, making daily life increasingly difficult.
According to local residents, including Shumraiz Satti, Aftab Ahmed, Ateeq-ur-Rehman, Khalid Hussain, Furqan Satti, Imran Satti, and other respected members of the neighbourhood, the locality consists of 12 streets. While 11 streets have been paved, one street remains unpaved, causing significant inconvenience to residents, particularly during adverse weather conditions.
The residents further stated that the area still lacks electricity and gas connections despite being situated within the city. They claimed they have repeatedly raised the issue with their elected representatives as well as officials of the Municipal Committee (MC) Kahuta, but no practical action has been taken to address their long-standing grievances.
Expressing frustration over the prolonged neglect, the residents appealed to the Chief Minister of Punjab and the Deputy Commissioner of Rawalpindi to take immediate notice of the situation. They urged the authorities to issue directives for the paving of the remaining street and to ensure the provision of electricity and gas facilities to the area, saying these are basic necessities that every citizen deserves.
ایل اے 39 انتخابات: ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا پولنگ اسٹیشنز کا دورہ، ن لیگ کی کامیابی پر ووٹرز کا شکریہ
LA-39 Elections: MPA Raja Sagheer Ahmed Visits Polling Stations, Thanks Voters for PML-N Victory
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3اگست2026)
ایل اے 39 جموں 6 کے انتخابات مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا حلقہ پی پی 7 کے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ، کامیابی پر ووٹرز کا شکریہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے جموں 6 کے انتخابات کے موقع پر رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے اپنے حلقہ پی پی 7 میں قائم مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور انتخابی عمل کا جائزہ لیا۔اس موقع پر راجہ صغیر احمد کے ہمراہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی،راجہ عرفان سرور، انجینئر راجہ بلال بنگیال،راجہ ساہیں شعبان، راجہ تیمور گہگاڑی بھی ہمراہ موجود تھے،راجہ صغیر احمد نے ووٹرز، پارٹی کارکنان اور انتخابی عملے سے ملاقات کی اور پرامن، منظم اور جمہوری انداز میں پولنگ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔انہوں نے حلقہ پی پی 7 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی کامیابی پر عوام، پارٹی کارکنان اور تمام ووٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے اعتماد اور بھرپور حمایت پر وہ تہہ دل سے ممنون ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے اور علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کریں گے راجہ صغیر احمد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی عوام کے اعتماد کا مظہر ہے اور ان شائ اللہ عوامی خدمت کا یہ سفر پہلے سے زیادہ جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔
Concern Grows Over Alleged Fake Spiritual Healers in Kahuta, Demand for Immediate Crackdown
کہوٹہ میں جعلی عاملوں اور جادو ٹونے کے مبینہ کاروبار پر تشویش، فوری کریک ڈاؤن کا مطالبہ
مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ،3اگست2026)
کہوٹہ کے مشہور نامور شخصیت شیخ سعید نے میڈیاکینمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہوٹہ شہر میں جعلی عاملوں، جادو ٹونے، تعویذ دھاگوں کا مکروہ دھندا عروج پر، شہریوں میں شدید تشویش، انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث شہر بھر میں غیر قانونی دھندا کرنے والوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ان لٹیروں نیکء ہنستے بستے گھر اجاڑ دیے ہیں۔شہر میں سود دیگرغیر قانونی کاروبار سرعام دیدہ دلیری کے ساتھ چل رہا ہے مگر ان انسان دشمن افراد کو کوئی پوچھنے والا نہ ہے۔ اس غیر قانونی دھندے کے باعث گھروں میں لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ہیں تفصیل کیمطابق کہوٹہ شہر اور گردونواح میں خود ساختہ جعلی عاملوں، پیر فقیروں اور جادو ٹونے، تعویذ دھاگوں کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو دھوکہ دینے کا مبینہ مکروہ کاروبار دن بدن بڑھتا جا رہا ہے، جس پرانہوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بعض عناصر بیماری، گھریلو ناچاقی، بے روزگاری، کاروباری نقصان، شادی میں رکاوٹ اور دیگر مسائل کے حل کے نام پر لوگوں سے بھاری رقوم وصول کرتے ہیں۔ متاثرہ افراد کو مختلف تعویذات، دھاگے اور غیر شرعی عملیات کے ذریعے جھوٹے وعدے کیے جاتے ہیں، جبکہ کئی لوگ مالی استحصال کا شکار ہو رہے ہیں۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے مبینہ جعلی عاملوں کے خلاف کارروائیاں کرتے رہے ہیں۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسے عناصر نہ صرف لوگوں کی مجبوریوں سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں بلکہ معاشرے میں توہم پرستی کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ شہریوں نے والدین اور نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے مسائل کے حل کے لیے مستند طبی ماہرین، متعلقہ اداروں اور اہلِ علم سے رجوع کریں اور کسی بھی غیر مصدقہ شخص کے جھانسے میں نہ آئیں سماجی رہنماؤں نے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی عاملوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کیا جائے، غیر قانونی اشتہارات اور سائن بورڈز ہٹائے جائیں اور عوام میں آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ شہری مالی، ذہنی اور سماجی استحصال سے محفوظ رہ سکیں۔
Shahnawaz Abbasi Pays Tribute to Aftab Satti, Praises His Outstanding Humanitarian Services
شاہنواز عباسی کا آفتاب ستی کی سماجی خدمات کو خراجِ تحسین، عظیم انسان قرار دے دیا
مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ،3اگست2026)
یوسی پنجاڑ کے گاؤں کیرل کے رہائشی شاہنواز عباسی نے کہا ہے کہ فخرِ کہوٹہ پنجاڑ آفتاب ستی ایک عظیم انسان ہیں ہمارے علاقے کا قیمتی اثاثہ، غریب پرور باکردار انسان اور دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والی عظیم شخصیت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری زندگی کے ایک نہایت مشکل اور آزمائشی دور میں آفتاب ستی نے جس خلوص، ہمدردی اور اخلاص کے ساتھ میرا ساتھ دیا، وہ میرے لیے کبھی فراموش نہ ہونے والا احسان ہے۔شاہنواز عباسی نے اپنے بیان میں کہا کہ آفتاب ستی نے ثابت کیا ہے کہ اصل انسانیت دوسروں کے دکھ درد میں شریک ہونے اور مشکل گھڑی میں ان کا سہارا بننے کا نام ہے۔ انہوں نے نہ صرف میری بھرپور حوصلہ افزائی کی بلکہ ہر ممکن تعاون کرکے یہ ثابت کیا کہ وہ خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار ایک عظیم شخصیت ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آفتاب ستی ہمیشہ علاقے کے غریب، نادار اور مستحق افراد کی مدد کے لیے پیش پیش رہتے ہیں اور بلا تفریق ہر ضرورت مند کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ ایسے مخلص اور بااخلاق لوگ کسی بھی معاشرے کا حقیقی سرمایہ ہوتے ہیں۔شاہنواز عباسی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آفتاب ستی کو صحت، تندرستی، لمبی عمر اور مزید توفیق عطا فرمائے تاکہ وہ اسی جذبے کے ساتھ انسانیت کی خدمت کا سفر جاری رکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پورا علاقہ آفتاب ستی کی سماجی خدمات پر فخر کرتا ہے اور ان کی خدمات ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھی جائیں گی۔
Abdul Majeed Chughtai Mughal Congratulates PML-N on AJK Victory, Calls It a Reflection of Public Trust
عبدالمجید چغتائی مغل کی آزاد کشمیر میں ن لیگ کی کامیابی پر مبارکباد، عوامی اعتماد کا مظہر قرار
مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ،3اگست2026)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجیدچغتائی مغل صدرمسلم لیگ ن ٹریڈزونگ متحدہ عرب امارات اپنے ایک بیان میں کہا کہ آزاد کشمیر میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہو گی الیکشن پاکستان مسلم لیگ نون کی کامیابی پر تمام نو منتخب ممبر اسمبلی کو دل کی اتھا گہرائیوں سے بہت بہت مبارک باد پیش کر تے ہیں اور پوری مسلم لیگ نون کی قیادت عہدیداران ووٹرز سپوٹرز کو بہت بہت مبارک باد انشائاللہ پنجاب میں بھی 2 اگست کو پاکستان مسلم لیگ نون ہی کامیاب ہو گے اور جموں 6سے راجہ محمد صدیق بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے انہوں نے میرپور ڈویژن کی 13نشستوں میں سے9 پر ن لیگ نے فتح نام کی انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی فتح پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف، وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی مدبرانہ، دور اندیش اور عوام دوست قیادت کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ عوامی خدمت، ترقی، خوشحالی اور قومی استحکام کو اپنی سیاست کا محور بنایا ہے، جس کی بدولت عوام نے ایک مرتبہ پھر پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام نے ترقی، امن اور استحکام کے حق میں فیصلہ دے کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ مثبت اور تعمیری سیاست کے حامی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے سفر کو مزید تیز کیا جائے گا۔ آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور آزاد کشمیر کو امن، استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن رکھے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کو مزید عوامی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔
Zulfiqar Satti Laid to Rest; Prominent Political and Social Figures Attend Funeral Prayers
ذوالفقار ستی سپردِ خاک، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3اگست2026)
معروف سماجی شخصیت آفتاب ستی اورخرم ستی کے چچا جان، عاطف ستی، عاصم ستی اور زوہیب ستی آف کوریا کے والد ماجد محترم ذوالفقار ستی سپر د خاک نمازے جنازہ میں بڑی تعداد میںسیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت، مر حوم کا نمازے جنازہ ان کے آبائی گائوں پنجاڑ میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میںخطہ پوٹھوار کے معرو ف شعر خواں حاجی غلام رسول عباسی،سابق صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی، سابق وائس چیئرمین یوسی پنجاڑ سردار سلطان ایڈووکیٹ،چیئرمین کوکب جرال، پاپا محمود ستی،سابق کونسلر شوکت ستی سون، سابق کونسلر ثاقب ستی راولپنڈی، منصور ستی ڈھوک چوہدریاں،حاجی مبشر ستی،سابق کونسلر منیر ستی،نمبردار ندیم عباسی کیرل یوسی پنجاڑ،مسعود بھٹی ٹھنڈ ا پانی،مجیب اللہ ستی ڈاکٹر منائ،غلام یذدانی عباسی، حافظ زبیر عباسی،نوید اکرم ستی، ندیم اکرم ستی،عاصم مصطفی ستی یو کے،ابرار ستی،کامران عباسی محلہ آڑہ کہوٹہ،زبیر عباسی کیرل،ایڈیشنل جنرل سیکرٹر ی پر یس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔
Subedar Naseer Satti Passes Away; Large Gathering Attends Funeral Prayers
صوبیدار نصیر ستی انتقال کر گئے، نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد شریک




