21 July 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Chaudhry Abdul Khateeb Presents Election Manifesto at Kahuta Press Club

کہوٹہ پریس کلب میں "میٹ دی پریس" پروگرام، چوہدری عبدالخطیب نے انتخابی منشور پیش کر دیا

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر، 21 جولائی 2026)آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ مہاجرین نشست نمبر 1 (LA-39 جموں 6) کے امیدوار چوہدری عبدالخطیب نے اپنے وفد کے ہمراہ پریس کلب کہوٹہ میں منعقدہ “میٹ دی پریس” پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے صحافیوں کے سامنے اپنا انتخابی منشور پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے انہیں منتخب کیا تو حلقے کے مہاجرین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

گفتگو کے دوران چوہدری عبدالخطیب نے حلقے سے متعدد بار منتخب ہونے والے راجہ محمد صدیق کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کاہوٹہ اور کلر سیداں کے مہاجرین کو دانستہ طور پر نظر انداز کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سینکڑوں رہائشی پلاٹس اور مختلف ترقیاتی منصوبوں میں بھی مقامی مہاجرین کو ان کا جائز حق نہیں دیا گیا، جس کے باعث وہ بنیادی سہولیات اور ترقی کے ثمرات سے محروم رہے۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ کامیابی کی صورت میں وہ مہاجرین کے حقوق کے تحفظ، مساوی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔

پروگرام کے اختتام پر صحافیوں نے امیدوار سے مختلف سیاسی، انتخابی اور عوامی امور سے متعلق سوالات کیے، جن کے انہوں نے تفصیلی جوابات دیے۔

Kahuta, July 21, 2026: (Pothwar.com, Imran Zamir) Candidate for the Azad Jammu and Kashmir Legislative Assembly’s Refugee Constituency No. 1 (LA-39 Jammu-6), Chaudhry Abdul Khateeb, attended a “Meet the Press” session at the Kahuta Press Club along with his delegation, where he presented his election manifesto to journalists.

Speaking on the occasion, Abdul Khateeb said that if elected, he would prioritize resolving the issues faced by refugees in the constituency and ensure transparency in development projects.

During the interaction, he criticized former multiple-term representative Raja Muhammad Siddique, alleging that refugees from Kahuta and Kallar Syedan had been deliberately neglected. He claimed that local refugees were deprived of their rightful share in hundreds of residential plots and various development schemes, leaving them without basic facilities and the benefits of development.

Abdul Khateeb pledged that, if given the public mandate, he would take practical steps to safeguard refugee rights, promote equitable development, and address public concerns.

The session concluded with a question-and-answer segment, during which journalists asked the candidate about various political, electoral, and public issues. He responded to the questions in detail.

پریس کلب کہوٹہ میں ’’میٹ دی پریس‘‘، راجہ خورشید احمد ستی کی منتخب نمائندوں اور انتظامیہ پر تنقید

PTI Leader Raja Khurshid Ahmed Satti Criticizes Elected Representatives and Administration at Kahuta Press Club

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر، 21 جولائی 2026) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما راجہ خورشید احمد ستی نے پریس کلب

کہوٹہ میں منعقدہ ’’میٹ دی پریس‘‘ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے منتخب عوامی نمائندوں اور مقامی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ’’فارم 47 کے ذریعے منتخب ہونے والے نمائندوں نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے اور کاہوٹہ کے متعدد بنیادی مسائل جان بوجھ کر حل نہیں کیے جا رہے۔‘‘

راجہ خورشید احمد ستی نے گفتگو کے دوران کہوٹہ کو درپیش عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبوں، شہری سہولیات اور انتظامی امور پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، شفاف طرزِ حکمرانی اور علاقے کی متوازن ترقی کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

’’میٹ دی پریس‘‘ پروگرام کے دوران پریس کلب کہوٹہ کے صدر راجہ عمران ضمیر جنجوعہ، جنرل سیکرٹری حاجی اصغر حسین کیانی اور دیگر صحافیوں نے مختلف عوامی، سیاسی اور انتظامی امور پر سوالات کیے، جن کے راجہ خورشید احمد ستی نے تفصیلی جوابات دیتے ہوئے اپنی جماعت کے مؤقف کی وضاحت کی۔

پروگرام کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل، شفاف طرزِ حکمرانی اور علاقائی ترقی ان کی سیاسی ترجیحات میں سرفہرست ہیں۔

Two Separate Incidents in Kahuta: Teenager Dies in Gun Accident, Man Kills Wife and Attempts Suicide

کہوٹہ میں دو افسوسناک واقعات، فائر لگنے سے نوجوان جاں بحق، شوہر نے بیوی کو قتل کر کے خودکشی کی کوشش کر لی


کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر، 21 جولائی 2026)کہوٹہ میں پیش آنے والے دو مختلف واقعات میں ایک نوجوان فائر لگنے سے جاں بحق ہو گیا، جبک دوسرے واقعے میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو ٹوکے کے وار کر کے قتل کرنے کے بعد خود تیزاب پی لیا۔ پولیس نے زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کہوٹہ کے نواحی گاؤں درانکوٹ میں 17 سالہ جلیل حسین ولد زراعت حسین فائر لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ اہل خانہ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ 12 بور رائفل صاف کر رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

دوسرے واقعے میں کہوٹہ شہر کے علاقے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ کے سامنے ضلع ساہیوال سے تعلق رکھنے والی ایک فیملی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں شکیل نامی شخص نے مبینہ طور پر ٹوکے کے وار کر کے اپنی بیوی کو قتل کر دیا اور بعد ازاں خود تیزاب پی لیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی 15 پر کال کے بعد تھانہ کہوٹہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے زخمی شخص کو انتہائی تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ منتقل کیا، جبکہ مقتولہ کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان کے تین بچے بھی ہیں۔ واقعے کی اطلاع پھیلتے ہی بڑی تعداد میں اہل محلہ اور علاقہ مکین جائے وقوعہ پر جمع ہو گئے۔ پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Raja Sagheer Ahmed Congratulates Engineer Raja Bilal Bangyal on Performing Umrah

ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی انجینئر راجہ بلال بنگیال سے ملاقات، عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21جولائی2026)
ایم پی اے راجہ صغیر احمد کااپنے درینہ ساتھی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت انجینئر راجہ بلال بنگیال سے ملاقات، عمرئے کی ادائیگی مبارکباد پیش، انجینئر راجہ بلال بنگیال نے ایم پی اے راجہ صغیر احمداور راجہ شعبان آف تھوہاکا شکریہ ادا کیا،تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد نے ہمراہ اپنے پی ایس راجہ شعبان آف تھوہا کے یونین کونسل چوآخالصہ کی ڈھوک بنگیال جا کر اپنے درینہ ساتھی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت انجینئر راجہ بلال بنگیال سے ملاقات کی اور ان کو عمرئے کی ادائیگی پر دلی مبارکباد پیش کی انجینئر راجہ بلال بنگیال نے ایم پی اے راجہ صغیر احمداور راجہ شعبان آف تھوہاکا شکریہ ادا کیااور ان کو مدینے پاک کی کھجوریں اور زم زم پیش کیا، انجینئر راجہ بلال بنگیال گذشتہ روز قبل عمرئے کی ادائیگی کے بعد وطن پہنچے تھے جہاں اہر پو رٹ پر ان کا پر تباک استقبال کیا گیا تھا اور ان کو خوبصورت مالاہیں ڈالیں اور ان کو گلدستے بھی پیش کیے اور ان کے لیے آئندہ زندگی میں کامیابی، صحت اور مزید نیک سعادتوں کی دعا کی ملاقات سے باہمی محبت و احترام کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پرانجینئر راجہ بلال بنگیال نے تمام معززین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عمرئے کی سعادت ایک بے مثال روحانی تجربہ ہے، اور ” جاتے ہیں وہی جنہیں سرکار بلاتے ہیں۔” انہوں نے تمام احباب کی محبت کو بے حد سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیااوراپنی رہائش پر پہنچ کر تمام مہمانوں کو آب زم زم اور مدینے پاک کی کھجوریں پیش کیں۔

Rising Inflation in Kahuta Leaves Low- and Middle-Income Families Struggling

کہوٹہ میں بڑھتی مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات میں اضافہ کر دیا، شہریوں کا حکومت سے ریلیف کا مطالبہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21جولائی2026)
کہوٹہ شہر میں روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کا جینا محال کر دیا، متوسط اور غریب طبقہ شدید پریشانی کا شکار بنیادی ضرورت زندگی کی اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اور بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، آئے روز بڑھتی ہوئی اس مہنگائی نے عام شہریوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، آٹا، چینی، گھی، دالیں اور سبزیاں عام آدمی کی پہنچ سے کوسوں میل دور ہو چکی ہیں، پٹرول کے نرخوں میں مسلسل اضافے نے مہنگائی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں، ایندھن مہنگا ہونے کی وجہ سے مال 1 برداری اور عوامی ٹرانسپورٹ سواریوں کے کرایوں میں بھاری اضافہ کر دیا گیا ہے، شہر کے بازاروں میں خریداری کے لیے آئے خریداروں کا کہنا ” ہے کہ ان کی آمدن محدود ہے جبکہ اخراجات دگنے سے بھی زیادہ ہو چکے ہیں، اب صورتحال یہ ہے کہ روز مرہ کی بنیادی چیزیں خریدنے کے لیے بھی قرض لینا پڑتا ہے اور بچوں کی فیسیں یا علاج معالجہ تو اب خواب بنتا جا رہا ہے، شہریوں نے حکومت وقت سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ آٹا، چینی، گھی، دالیں اور سبزیاں عام آدمی کی پہنچ سے کوسوں میل دور ہو چکی ہیں، پٹرول کے نرخوں میں مسلسل اضافے نے مہنگائی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔

Kahuta City Overrun by Female Beggars, Citizens Express Concern Over Rising Nuisance

کہوٹہ شہر بھکارن خواتین کے نرغے میں، شہری شدید پریشانی کا شکار

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button