18 July 2026DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawalpindi: Pakistan Railways Faces Severe Criticism Over Delays

پاکستان ریلوے کی بدانتظامی، تاخیر اور خستہ حال کوچز پر شدید تنقید، مسافروں کو مشکلات کا سامنا

راولپنڈی (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |18جولائی 2026) —پاکستان ریلوے قیام پاکستان کے بعد سب سے زیادہ خرابیاں نااہلیاں بدنظمیاں اور ڈی ریل کے واقعات وزیر ریلوے حنیف عباسی کے دور میں ہوئے جس کی وجہ ان کی ناتجربہ کاری عدم دلچسپی اور نااہلی ہے جب سے موصوف نے چارج سنبھالا ریکارڈ ٹرینیں ڈی ریل ہو چکی ہیں دس کے قریب ٹرینیں مسلسل بند پڑی ہیں جو چل رہی ہیں ان میں نصب کوچز کی حالت انتہائی خراب ہے وہ اس قابل ہی نہیں کہ انہیں ٹرینوں کے ساتھ لگایا جائے مگر ایسا ہو رھا ہے بارش کی صورت میں پانی باہر کم اور ٹرینوں کی بوسیدہ کوچز کے اندر زیادہ آتا ہے گزشتہ روز ملک بھر میں چلنے والی آپ ڈاؤن تمام ٹرینیں دو سے آٹھ گھنٹوں تک لیٹ تھی یہ منفرد اعزاز بھی حنیف عباسی کی بدولت پاکستان ریلوے کے حصہ میں آیا گزشتہ روز ہی بروز بدھ کراچی سے راولپنڈی آنے والی پاکستان ایکسپریس فیصل آباد پہنچی ہی تھی کہ اس کی پاور وین خراب ہو گئی پھر ٹرین کی روانگی کیلئے سگنل ڈاؤن کر دیا گیا ٹرین ڈرائیور کی جانب سے بھی پہلا اور دوسرا ہارن دے دیا گیا پھر کیا ہوا ٹرین اگے کی بجاۓ ریورس میں چلنے لگی کافی زیادہ بیک چلنے کے بعد ٹرین روک دی گئی۔ اور سگنل بھی اپ کر دیا گیا۔ پھر ٹرین تقریبا 15 منٹ تک رکی رہی جس کے بعد ٹرین پھر آگے کی جانب چل پڑی مسافروں نے شدید گرمی میں سکھ کا سانس لیا کے اب ٹرین چل پڑی اب نہیں روکے کی لیکن ٹرین تھوڑا اگے جا کر پھر روک دی گئی اور کافی دیر تک رکی رہی بل آخر ٹرین 1بج کر 45منٹ پر فیصل آباد ریلوے اسٹیشن سے بغیر پاور وین کے روانہ ہوئی۔جس کے بعد اے سی کوچز اور اکانومی کلاس میں سفر کرنے والوں کی حالت غیر ہو گئی،جھلسا دینے والی گرمی میں پیسے وصول کرنے کے بعد ٹرین کو بغیر پاور وین روانہ کرنے پر زمہ داران کے خلاف مقدمات درج ہونے چاہیں۔

Rawalpindi (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | July 18, 2026) Pakistan Railways is facing severe criticism over increasing operational failures, train delays, derailments and poor conditions of coaches. Concerns have been raised over the deteriorating performance of the department and the difficulties faced by passengers.

According to critics, since Federal Minister for Railways Hanif Abbasi assumed charge, Pakistan Railways has witnessed a rise in operational issues, including repeated derailments, suspension of several train services and worsening conditions of railway coaches. They alleged that many coaches currently being used are in poor condition and are not fit for passenger service.

Passengers have also complained that during rainfall, water leakage inside old coaches creates additional problems, while the overall condition of facilities remains unsatisfactory. Recently, several up and down trains across the country faced delays ranging from two to eight hours, causing inconvenience to thousands of travellers.

In a recent incident, the Pakistan Express travelling from Karachi to Rawalpindi reached Faisalabad Railway Station, where its power van developed a fault. After signals were cleared for departure, the train driver reportedly gave the first and second horns, but instead of moving forward, the train started moving backwards. After travelling some distance in reverse, the train was stopped, and the signal was restored.

The train remained halted for around 15 minutes before moving forward again, giving passengers hope of resuming their journey. However, it stopped again shortly afterwards and remained stationary for an extended period.

Eventually, the Pakistan Express departed from Faisalabad Railway Station at around 1:45 pm without a power van. Passengers travelling in air-conditioned and economy coaches faced extreme difficulties due to the intense heat and lack of proper facilities.

Passengers and critics demanded strict action against those responsible for sending a train on its route without a functioning power van and called for accountability to improve railway services and ensure passenger safety.

31 Pakistan Railways Trains Delayed for Hours, Passengers Face Hardships Amid Operational Issues

پاکستان ریلوے کی 31 ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار، مسافر مشکلات میں مبتلا

راولپنڈی (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |18جولائی 2026) —15 جولائی کو ملک میں چلنے والی کل 31 ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار مسافر خوار مگربریلوے وزیر حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ ہم نے 100 ارب کما لیے ہیں 15 جولائی کو ملک بھر میں چلنی والی تمام آپ ڈاؤن ٹرینیں درج ذیل تفصیل میں مسلسل تاخیر کا شکار تھیں۔

1 اپ خیبر میل 4 گھنٹے لیٹ
2 ڈاؤن خیبر میل 4 گھنٹے لیٹ
7 اپ تیز گام 3 گھنٹے لیٹ
8 ڈاؤن تیز گام 3 گھنٹے لیٹ
9 اپ علامہ اقبال ایکسپریس 7 گھنٹے لیٹ
10 ڈاؤن علامہ اقبال ایکسپریس 1 گھنٹہ لیٹ
11 اپ ہزارہ 2 گھنٹے لیٹ
27 اپ شالیمار ایکسپریس 8 گھنٹے لیٹ
28 ڈاؤن شالیمار 4 گھنٹے لیٹ
33 اپ پاک بزنس 5 گھنٹے لیٹ
34 ڈاؤن پاک بزنس 4 گھنٹے لیٹ
37 فرید 4 گھنٹے لیٹ
39 اپ جعفر 2 گھنٹے لیٹ
40 ڈاؤن جعفر 2 گھنٹے لیٹ
41 اپ قرارقرم 2 گھنٹے لیٹ
42 ڈاؤن 2 گھنٹے لیٹ
45 اپ 4 گھنٹے لیٹ
46 ڈاؤن 5 گھنٹے لیٹ
48 ڈاؤن 4 گھنٹے لیٹ
47 اپ 4 گھنٹے لیٹ

Rawalpindi Police Arrest Major Drug Suppliers, Recover Over 14.5kg Hashish and Take Action Against Multiple Offenders

راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، بڑے سپلائر سمیت 4 گرفتار، ساڑھے 14 کلو سے زائد چرس برآمد

راولپنڈی (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |18جولائی 2026) —سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف مؤثر کارروائیاں، بڑے منشیات سپلائر سمیت 4 منشیات سپلائر گرفتار، ساڑھے 14 کلو سے زائد چرس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے بڑے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 10 کلو 200 گرام چرس برآمد کی، زیر حراست منشیات سپلائر نے تعلیمی اداروں سمیت شہر بھر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا، منشیات سپلائر قبل ازیں اقدام قتل،سرقہ وہیکلز،منشیات سمیت اسلحہ ناجائز کے مقدمات میں ملوث و ریکارڈ یافتہ ہے، کلر سیداں پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1 کلو 700 گرام چرس برآمد کی، بنی پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1 کلو 590 گرام چرس برآمد کی، گنجمنڈی پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1 کلو 500 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے،تھانہ چکلالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائرکو گرفتارکرلیا،زیرحراست شراب سپلائر سے 36 بوتلیں اور 20 کین شراب برآمد ہوئی،چکلالہ پولیس نے دوران گشت مشکوک موٹر سائیکل سوار کو روک کر چیک کیا تو شراب برآمد ہوئی،چکلالہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا،ملزم کے زیر استعمال موٹر سائیکل قبضہ پولیس میں لیا گیا ہے،رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ لڑکی سے نازیبا حرکات اور دست درازی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا، رتہ امرال پولیس نے شہری کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا،صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہار ی کو گرفتار کر لیا، اشتہار ی سال 2016 سے پولیس کو مطلوب تھا، صادق آباد پولیس نے ہیومین انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 3 افراد کوحراست میں لے کر 30 لیٹر شراب برآمد کرلی، نیوٹاؤن پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 10لیٹر شراب برآمد کی،ریس کورس پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 10لیٹر شراب برآمد کی، روات پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 10لیٹر شراب برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے، راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 6 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا،زیرحراست افراد کے
خلاف کارروائیاں تھانہ مندرہ، دھمیال، ریس کورس اور نصیرآباد کے علاقوں میں کی گئیں،
راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالت نے منشیات سپلائر کو سزا سنا دی،
مجرم دانش کو 9 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،مجرم سے 1 کلو 360 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ صدربیرونی پولیس نے مارچ 2024 میں گرفتار کیا تھا،

CPO Rawalpindi Holds Introductory Meeting with Traders’ Association, Assures Continued Cooperation for Public Safety

سی پی او راولپنڈی کی انجمن تاجران سے تعارفی ملاقات، شہریوں کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لیے تعاون پر زور

راولپنڈی (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |18جولائی 2026) —سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی انجمن تاجران کے عہدیداران سے تعارفی میٹنگ، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی سیکورٹی بھی میٹنگ میں موجود تھے، انجمن تاجران کی جانب سے شاہد غفور پراچہ، طارق جدون، منیر بیگ، ساجد بٹ، شیخ حفیظ، رانا خرم، سیف اللہ خان، سردار ثاقب، ظہیر عباسی اور دیگر تاجران شامل تھے، راولپنڈی پولیس 24 گھنٹے شہریوں کی حفاظت کے لئے فرائض سر انجام دے رہی ہے، معاشرہ ہم سب کا ہے ہم سب نے مل کر اسے بہتر بنانا ہے،تاجر شہر کے مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل میں کردار ادا کر سکتے ہیں، سی پی او حسن مشتاق سکھیرا۔تفصیلا ت کے مطابق سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی انجمن تاجران کے عہدیداران سے تعارفی میٹنگ کا انعقاد، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی سیکورٹی بھی میٹنگ میں موجود تھے، انجمن تاجران کی جانب سے شاہد غفور پراچہ، طارق جدون، منیر بیگ، ساجد بٹ، شیخ حفیظ، رانا خرم، سیف اللہ خان، سردار ثاقب، ظہیر عباسی اور دیگر تاجران شامل تھے، سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا کہنا تھاکہ راولپنڈی پولیس 24 گھنٹے شہریوں کی حفاظت کے لئے فرائض سر انجام دے رہی ہے، معاشرہ ہم سب کا ہے ہم سب نے مل کر اسے بہتر بنانا ہے،تاجر شہر کے مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل میں کردار ادا کر سکتے ہیں، شاہد غفور پراچہ کا کہنا تھاکہ تاجر برادری ہمیشہ راولپنڈی پولیس کے ساتھ کھڑی ہوئی اور آئندہ بھی مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں،تاجر برادری کا کہناتھاکہ تاجر برادری پولیس کے معاون اور سفیر ہیں، راولپنڈی پولیس کی محنت سے جرائم کم ہوئے ہیں امید کرتے ہیں پولیس اسی طرح محنت سے کام کر کے جرائم کی روک تھام کرے گی۔

Inspector Aqib Razzaq Appointed as SHO Dhamial Police Station on CPO’s Orders

سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کے احکامات پر انسپکٹر عاقب رزاق ایس ایچ او تھانہ دھمیال تعینات

راولپنڈی (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |18جولائی 2026) —)سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کے احکامات پر تھانہ دھمیال میں ایس ایچ او تعینات، انسپکٹر عاقب رزاق کو ایس ایچ او دھمیال تعینات کیا گیا ہے، انسپکٹر عاقب رزاق کو فوری رپورٹ کر کے عہدہ کا چارج سنبھالنے کا حکم۔تفصیلات کے/ مطابق سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کے احکامات پر تھانہ دھمیال میں ایس ایچ او تعینات، انسپکٹر عاقب رزاق کو ایس ایچ او دھمیال تعینات کیا گیا ہے، انسپکٹر عاقب رزاق کو فوری رپورٹ کر کے عہدہ کا چارج سنبھالنے کا حکم دیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button