17 July 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Father and Daughter Killed by Speeding Dumper in Mandra

کلر سیداں سے مندرہ جانے والے باپ بیٹی تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکر جاں بحق

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |17جولائی 2026) —کلرسیداں سے مندرہ جانے والے باپ بیٹی تیز رفتار ڈمپر تلے کچل کر جاں بحق ہو گئے نمازجنازہ کلرسیداں شہر میں ادا کی گئی تفصیلات کے آرمی سے ریٹائرڈ اور گورنمنٹ ہائی سکول پھلینہ کے ریٹائرڈ کلرک عبدالشفیق کلرسیداں شہر کی رھائشی تھے جو جمعرات کی صبح آنکھوں کا معائینہ کروانے اپنی دختر کے ہمراہ موٹرساۂیکل پر مندرہ گئے تھے،حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر مار دی جس سے 31 سالہ فائزہ عندلیب موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ ان کے والد 68 سالہ عبدالشفیق ولد حاجی محمد الٰہی کو ہسپتال لے جایا جا رھا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے دونوں باپ بیٹی کی نمازجنازہ جمعرات کی سہہ پہر کلرسیداں میں ادا کی گئی ادہر ڈمپر سمیت بھاری گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے ہر طرف انت مچا رکھی ہے گزشتہ روز ڈمپر نے کامرہ میں موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر کو کچل کو موت کی وادی میں پہنچا دیا اس سے چند ہی ایام قبل تیزرفتار ڈمپر نے روات میں ایک شخص کو اس شدت سے کچل کر اس کا قیمہ بنا دیا کہ اس کی شناخت بھی دو ایام بعد ممکن ہوئی مگر موٹروے نیشنل ہائی ویز پولیس اور پنجاب پٹرولنگ پولیس اس ساری صورتحال میں تماشائی کا کردار ادا کرتے ہیں نیشنل ہائی وے کی مندرہ پوسٹ کا عملہ اس وقت سب سے ناکارہ نااہل ثابت ہو رھا ہے جو بیشتر اوقات مختلف کر کھڑے خوش گپیوں میں مصروف دکھائی دیتے ہیں وہ بھاری گاڑیوں کو غفلت سے چلنے سے باز نہیں رکھتے جس سے ہر روز بھاری گاڑیاں لوگوں کی جانیں لے رہی ہیں جس کے اصل زمہ دار ہائی وے پولیس اہلکار ہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | July 17, 2026) A father and his daughter were killed after being hit by a speeding dumper while travelling from Kallar Syedan to Mandra. The funeral prayers of both victims were offered in Kallar Syedan city on Thursday afternoon.

According to details, retired Army employee and retired clerk of Government High School Phalina, Abdul Shafiq, a resident of Kallar Syedan city, had travelled to Mandra on a motorcycle with his daughter on Thursday morning for an eye examination.

The tragic accident occurred when a speeding trailer/dumper collided with their motorcycle. As a result, 31-year-old Faiza Andaleeb died on the spot, while her 68-year-old father, Abdul Shafiq, son of Haji Muhammad Elahi, succumbed to his injuries while being shifted to the hospital.

A large number of people attended the funeral prayers of the deceased father and daughter, which were held in Kallar Syedan city.

Meanwhile, residents expressed serious concerns over the increasing accidents involving dumpers and heavy vehicles. They said that reckless driving by heavy vehicle drivers has become a major threat to public safety. Recently, a speeding dumper killed a motorway police sub-inspector in Kamra, while a few days earlier another dumper crushed a man in Rawat so severely that his identification was only possible after two days.

Local residents criticised the role of motorway police, National Highways and Punjab Highway Patrol officials, alleging that ineffective monitoring has allowed heavy vehicles to continue operating recklessly. They claimed that staff at the Mandra National Highway post often fail to take strict action against drivers violating traffic rules, resulting in frequent fatal accidents.

Residents demanded immediate measures to control speeding heavy vehicles and improve enforcement on highways to prevent further loss of lives.

مہیرہ سنگال فائرنگ کیس کا مرکزی ملزم منان عرف مانو گرفتار، عدالت نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا

Main Suspect in Maira Sangal Firing Case Arrested, Sent on Four-Day Physical Remand

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |17جولائی 2026) —مہیرہ سنگال فائرنگ کیس میں مطلوب مرکزی ملزم منان عرف مانو کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سول جج نے تفتیش کے لیے چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ذرائع کے مطابق منان عرف مانو اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں نامزد رہا ہے، جن میں قتل اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات شامل ہیں۔

Two Arrested After Uproar and Alleged Threats Following Acquittal Decision in Kallar Syedan Murder Case

قتل کیس میں ملزمان کی بریت کے بعد کلر سیداں کچہری میں ہنگامہ، دو افراد گرفتار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |17جولائی 2026) — ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں کی عدالت سے قتل کے مقدمے میں دو ملزمان کو بری کیے جانے کے فیصلے کے بعد مدعی پارٹی مشتعل ہو گئی اور مبینہ طور پر عدالت کے فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی اور دھمکی آمیز رویہ اختیار کیا، جبکہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق پیروی آفیسر اے ایس آئی محمد شفیق نے اطلاع دی کہ عدالت نے قتل کے مقدمے میں ملزمان زاہد خالد اور مسماۃ ندا شوکت کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا، جس پر مدعی پارٹی سے تعلق رکھنے والے عدنان اور عمران پسران محمد نذیر اپنے پانچ چھ ساتھیوں سمیت مشتعل ہو گئے۔ ملزمان نے کچہری کے احاطے میں شور شرابہ، گالم گلوچ اور ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر دھمکیاں دیں کہ عدالت نے غلط فیصلہ دیا ہے اور کچہری سے باہر نکلتے ہی بری ہونے والے ملزمان کو قتل کر دیں گے۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس دوران محمد عدنان نے اینٹ اٹھا کر پولیس پارٹی پر حملہ کرنے کی کوشش کی، تاہم اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے محمد عدنان اور محمد عمران کو قابو کر لیا، جبکہ ان کے دیگر پانچ سے چھ ساتھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ فرار ہونے والے افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ واقعہ کے بعد عدالتی احاطے میں کچھ دیر کے لیے کشیدگی کی فضا برقرار رہی، تاہم پولیس نے حالات کو قابو میں لے کر امن و امان بحال کر دیا۔

PML-N Will Secure Overwhelming Support of Kashmiri Migrants in State Elections, Says Sheikh Tauqeer Ahmed

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |17جولائی 2026) —مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے سینئر نائب صدر شیخ توقیر احمد نے کہا ہے کہ ملک کے کونے کونے میں مقیم مہاجرین کشمیر ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن ہی کشمیر کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اس کی قیادت جھوٹے وعدے نہیں کرتی جو کہتی ہے کر گزرتی ہے ہمارا ماضی بھی اس بات کا شاھد ہے انہوں نے کہا کہ مخالفین پانچ برس کے بعد عوام کے پاس جاتے ہیں جبکہ ہمارے نمائندوں کا اٹھنا بیٹھنا ہی اپنے کارکنوں کے ساتھ ہے کہ لوگوں کے غم خوشی میں شریک ہوتے ہیں جبکہ مخالفین پانچ برس دلکش وعدے لے کر آتے ہیں پھر الیکشن ہار کر گھر بیٹھ جاتے ہیں پھر الیکشن میں سامنے آتے ہیں کشمیری ان پر اعتماد ہی نہیں کرتے

Kallar Syedan Officer Hafiz Waqar Honoured for Outstanding Performance in CCD

سی سی ڈی میں شاندار کارکردگی پر کلر سیداں کے اہلکار حافظ وقاص تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازے گئے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |17جولائی 2026) —سی سی ڈی میں کلرسیداں کے اہلکار حافظ وقاص کو آر او سی سی راولپنڈی حسن جہانگیر وٹو نے احسن کارکردگی کر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دیا حافظ وقاص کا تعلق کلرسیداں شہر کی بستی مک منڈھاڑ سے ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button