25 June 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Nomination Papers of PML-N, PPP and Muslim Conference Candidates Approved for LA-39 Jammu-VI Seat

ایل اے 39 جموں 6: ن لیگ، پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 25جون 2026) —آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 39 جموں چھ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ محمد صدیق،پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوھدری فخر زمان اور جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے امیدوار عبدالخطیب چوھدری کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد درست قرار دے دیئے گئے مسلم لیگ ن کے راجہ محمد صدیق مسلسل چھٹی بار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ان تک یہ ناقابل شکست رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری فخر زمان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر مسلسل تیسری بار قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | June 25, 2026) — The nomination papers of three candidates contesting the LA-39 Jammu-VI constituency of the Azad Jammu and Kashmir Legislative Assembly have been declared valid after scrutiny by the returning authorities.

The approved candidates include Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) nominee Raja Muhammad Siddique, Pakistan Peoples Party (PPP) candidate Chaudhry Fakhar Zaman, and Jammu and Kashmir Muslim Conference candidate Abdul Khateeb Chaudhry.

Raja Muhammad Siddique of PML-N is contesting the election for the sixth consecutive time. He has remained undefeated in the constituency so far, making him one of the most prominent political figures in the area.

Meanwhile, PPP candidate Chaudhry Fakhar Zaman is trying his luck on the party ticket for the third consecutive election, aiming to challenge the long-standing dominance of his rivals in the constituency.

The acceptance of the nomination papers formally clears the way for the candidates to participate in the upcoming election campaign for the LA-39 Jammu-VI seat.

کلر سیداں میں بلدیاتی حلقہ بندیوں پر محدود اعتراضات، متعدد یونین کونسلوں کی سابقہ حیثیت بحال کرنے کا مطالبہ

Limited Objections Filed Against Local Government Delimitations in Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 25جون 2026) — بلدیاتی حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات جمع کرانے کا مقررہ وقت گزر گیا تحصیل کلرسیداں سے سب سے کم اعتراضات داخل کرائے گئے کلرسیداں شہر سے سابق کونسلرز ملک زبیر احمد،عاطف اعجاز بٹ سمیت محمد فیاض کیانی،ماسٹر غالب حسین نے یونین کونسل نمبر ایک اور تین کی حلقہ بندیوں کو چیلنج کیا ہے ریٹائرڈ گرداور چوھدری جمیل اختر نے یونین کونسل نلہ مسلماناں کو ختم کرنے کے خلاف اعتراض داخل کروایا کہ بلدیاتی جمہوریت کے ابتدائی ایام میں نلہ مسلماناں کو یونین کونسل کا درجہ دیا گیا جسے اب ختم کر کے مقامی لوگوں سے زیادتی کی گئی لہذہ اس کی شناخت کو اصل حالت میں بحال کیا جائے سہوٹ بگیال سے صوبیدار مہربان حسین نے اعتراض کیا کہ موضع سہوٹ بگیال چالیس برس سے زائد وقت تک یوسی چوآخالصہ کا حصہ رھا پھر اسے یوسی کنوھا میں شامل کردیا گیا مگر اس بار اسے یوسی سموٹ میں شامل کردیا گیا جس سے اس کا بارڈر ہی نہیں ملتا لہذہ موضع سہوٹ بگیال کو قریب ترین یوسی چوآخالصہ میں شامل کیا جائے سابق نائب ناظم چوہدری بابر ضمیر نے اعتراض داخل کرایا کہ یوسی سموٹ کے مواضعات بالیماں،شاہ خاکی،دودہ حقانی وغیرہ کو یوسی بناہل اور پنڈورہ ہردو،حیال میرگالہ، چکیال،بروٹہ کو یوسی منیاندہ میں شامل کیا گیا لہذہ اسے واپس یوسی سموٹ میں شامل کیا جائے چوہدری محمد ثالث نے بھی موقف اختیار کیا کہ یوسی سموٹ کی پرانی حیثیت بحال کی جائے، سابق ناظم الحاج غلام ظہیر نے اعتراض جمع کروایا کہ موضع سدہ کمال کو یوسی کنوھا سے الگ کر کے یوسی بھلاکھر میں شامل کیا گیا اس کی سابقہ حیثیت کو بحال کیا جائےبصورت دیگر بھلاکھر کی بجائے یوسی دوبیرن کلاں میں شامل کردیا جائے چوآخالصہ کے سابق کونسلر راجہ فضل کریم مرحوم کے فرزند راجہ سعید گکھڑ نے اعتراض جمع کرایا کہ مواضعات پہر حالی اور میرگالہ خالصہ دورایوبی سے چوآخالصہ کے ساتھ ہیں ہمارا پٹوار دفتر بھی چوآخالصہ ہے مگر ہمیں نو کلومیٹر دور یوسی سموٹ میں شامل کردیا گیا ہمیں واپس یوسی چوآخالصہ میں شامل کیا جائے.

Mehran Car Catches Fire on Kallar Syedan Road, Rescue 1122 Extinguishes Blaze in Time

کلر سیداں روڈ پر مہران گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرکے آگ بجھا دی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 25جون 2026) —مہران گاڑی کلرسیداں روڈ پر جل گئی گاڑی کو ورکشاپ سے نکال کر کلرسیداں کی جانب لایا جا رھا تھا کہ اسے آگ لگ گئی اس دوران ریسکیو 1122 کی گاڑی تریل کا رہی تھی جس نے گاڑی کو آگ کی لپیٹ میں دیکھ کر یوٹرن لیا اور گاڑی کو لگی آگ بجھا دی اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

چوآخالصہ اور بٹاہڑی میں ماتمی جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر، آج چار مقامات سے جلوسِ علم برآمد ہوں گے

Mourning Processions Conclude Peacefully in Choa Khalsa and Battahri, Alam Processions to Emerge from Four Locations Today

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 25جون 2026) —عشرہ محرم الحرام کے سلسلے میں بدھ کے روز گاؤں بٹاہڑی اور قصبہ چوآخالصہ سے ماتمی جلوس نکالے گئے جو مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے امام بارگاہ بٹاہڑی اور چوآخالصہ میں پہنچ کر اختتام پزیر ہو گئے اس موقع پر تحصیل انتظامیہ مقامی پولیس سٹی ٹریفک پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی موجود تھے آج بروز جمعرات چار مقامات چوآخالصہ،پیر گراٹہ، دھمالی،اور سکوٹ سے جلوس علم نکالے جائیں گے چوآخالصہ میں دو جلوس نکلیں گے، جمعرات دن دس بجے چوآخالصہ میں سید قربان حسین شاہ کے گھر سے جلوس علم برآمد ہو گا جس کے شرکا علی راجا کے گھر سے ہوتے ہوئے حیدری چوک پہنچیں گے جہاں سے جلوس مقرر راستوں سے ہوتا ہوا دربار حسینی چوآخالصہ پہنچ کر اختتام پزیر ہو گا دوسرا جلوس شب ایک بجے حیدری چوک سے احسان عباس کے گھر سے برآمد ہو گا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا صبح پانچ بجے دربار حسینی چوآخالصہ پہنچ کر اختتام پزیر ہو گا،اس کے علاؤہ پیر گراٹہ،دھمالی میں شب 8 بجے سائیں امجد کے گھر سے جلوس علم برآمد ہو گا سکوٹ میں دن گیارہ بجے سید نیاز حسین شاہ کے گھر سے جلوس علم برآمد ہو گا،

Two Religious Events in Memory of Karbala Martyrs to Be Held in Sirsooba Shah Today

سرصوبہ شاہ میں آج شہدائے کربلا کی یاد میں دو مذہبی تقریبات منعقد ہوں گی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 25جون 2026) —جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام آج بروز جمعرات شہدائے کربلا کی یاد میں تقریبات سرصوبہ شاہ میں منعقد ہوں گی پہلی تقریب صبح دس بجے ہوگی جس کا اہتمام یوتھ لیگ سرصوبہ شاہ کے آصف خورشید نے کہا ہے تقریب سے علامہ وقاص حبیب کیانی،افراز حسین نقشبندی و دیگر خطاب کریں گے دوسری تقریب بزم غلامان مصطفی سرصوبہ شاہ کے زہراہتمام بعد نماز مغرب منعقد ہو گی جس سے مفتی افتخار زاھدی خطاب کریں گے۔

Case Registered After Alleged Vandalism and Threats Over Vehicle Dispute

گاڑی کے تنازع پر مبینہ توڑ پھوڑ اور دھمکیاں، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 25جون 2026) —گاڑی کے لین دین کے تنازعہ پر چچا زاد بھائی کی مبینہ توڑ پھوڑ، شہری کو دھمکیاں، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ کنوہا کے رہائشی اشتیاق احمد نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کے چھوٹے بھائی حال مقیم سعودی عرب نے چچا زاد بھائی اسامہ اشفاق کو ٹیوٹا ہائی ایس گاڑی روزانہ اجرت پر چلانے کے لیے دی تھی اس نے نہ تو گاڑی کی آمدن کا حساب دیا اور نہ ہی گاڑی کی مناسب دیکھ بھال کی، جس پر بھائی کے مشورے سے اس نے گاڑی واپس لے کر اپنے گھر کھڑی کر دی، اسامہ نے ہتھوڑا لے کر گاڑی پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی کے تمام شیشے ٹوٹ گئے وہ شکوہ کرنے اسامہ کے گھر جا رہا تھا تو اس نے راستہ روک کر گالم گلوچ کرتے ہوئے گلے سے پکڑنے کی کوشش کی، جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور پتھراؤ بھی کیا۔پولیس نے اشتیاق احمد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button