لندن (پوٹھوہار ڈاٹ کام – محمد نصیر راجہ، 22 جون 2026) – برطانیہ کے شہر ٹیلفورڈ میں 21 سالہ نوجوان کے اغوا اور تشدد کے ہولناک مقدمے میں پانچویں ملزم حیدر علی کو بھی عدالت نے مجرم قرار دے دیا ہے۔ اس مقدمے میں ملوث چار دیگر ملزمان پہلے ہی اپنے جرم کا اعتراف کر چکے ہیں، جبکہ ایک چھٹے ملزم کو شواہد نہ ملنے پر بری کر دیا گیا۔
22 سالہ حیدر علی، جو ویلنگٹن کے مونٹگمری روڈ کا رہائشی ہے، کو شریوزبری کراؤن کورٹ میں دو ہفتے تک جاری رہنے والی سماعت کے بعد منگل کے روز جیوری نے اغوا میں معاونت کا مجرم قرار دیا۔
عدالتی کارروائی کے دوران بتایا گیا کہ 29 دسمبر کی دوپہر چار نقاب پوش افراد نے ارلسٹن کے ایک گھر پر دھاوا بول کر 21 سالہ نوجوان کو زبردستی اغوا کیا اور اسے ایک سیاہ رنگ کی آڈی اے فور (Audi A4) گاڑی کے ڈگی میں ڈال کر فرار ہو گئے۔ مغوی کو مختلف مقامات پر لے جایا گیا، جہاں بعض اوقات اس کی ٹانگیں گاڑی کے ڈگی سے باہر لٹک رہی تھیں۔
ویسٹ مرسیا پولیس کے مطابق گاڑی کی تیز رفتاری سے جائے وقوعہ سے روانگی اور ویلنگٹن کے مختلف علاقوں سے گزرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی عدالت میں پیش کی گئی۔ بعد ازاں مغوی کو ایٹن (Eyton) کے ایک اسٹوریج یونٹ میں منتقل کیا گیا جہاں اس پر بہیمانہ تشدد کیا گیا۔
عدالت کو بتایا گیا کہ حیدر علی بعد میں ایک دوسری گاڑی میں موقع پر پہنچا اور دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر آڈی گاڑی کو لِلشال گالف کلب کے قریب چھوڑنے میں مدد دی۔ اس دوران مغوی کو اسٹوریج یونٹ کے اندر ایک کرسی سے باندھ کر قید رکھا گیا تھا۔
پولیس نے حیدر علی کو اس وقت گرفتار کیا جب اس کی ووکس ویگن گاڑی کی شناخت کر کے اسے واقعے سے منسلک کر لیا گیا۔ مزید انکشاف ہوا کہ دورانِ حراست اغوا کاروں کی جانب سے مغوی پر تشدد کی ویڈیو حیدر علی کے موبائل فون پر بھی بھیجی گئی تھی، جسے تفتیش کا اہم ثبوت قرار دیا گیا۔
پولیس نے ویڈیو اور دیگر شواہد کی مدد سے ان چار ملزمان کی شناخت کی جو پہلے ہی جرم کا اعتراف کر چکے ہیں۔ ان میں 24 سالہ شیان حسین، 20 سالہ جواد حسین، 23 سالہ فہیم چوہان اور 22 سالہ احتشام حسین شامل ہیں، جو سب ارلسٹن کے رہائشی ہیں۔
تحقیقات کے مطابق گاڑی کو گالف کلب کے قریب چھوڑنے کے بعد چاروں ملزمان دوبارہ اسٹوریج یونٹ واپس آئے اور مغوی کو ایک اور گاڑی میں ڈال کر شمالی شروپشائر کی جانب لے گئے۔ تاہم رات 9 بج کر 58 منٹ پر وِچ چرچ (Whitchurch) میں واقع ایک ٹیک اوے ریسٹورنٹ سے پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک شدید زخمی شخص اغوا کاروں کے چنگل سے فرار ہو کر وہاں پہنچا ہے۔
مغوی نے پولیس کو بتایا کہ جب دو ملزمان گاڑی سے باہر نکلے تو اس نے موقع غنیمت جان کر گاڑی کے دروازے اندر سے لاک کر لیے۔ گاڑی میں چابی لگی ہونے کے باعث وہ گاڑی چلا کر وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اور محفوظ مقام تک پہنچ گیا۔ بعد ازاں اسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ویسٹ مرسیا پولیس کے ترجمان نے واقعے کو “انتہائی ہولناک اور پریشان کن جرم” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک نوجوان کو دن دیہاڑے اغوا کیا گیا، اسے مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس کی مرضی کے خلاف قید رکھا گیا۔ پولیس کے مطابق پانچوں ملزمان کے اقدامات انسانی جان اور قانون کے لیے مکمل بے حسی اور سنگین مجرمانہ رویے کی عکاسی کرتے ہیں۔
حیدر علی سمیت پانچوں مجرموں کو 22 جولائی کو سزا سنائی جائے گی، جبکہ 20 سالہ شاریق رضا کو مقدمے میں ملوث ہونے کے الزامات سے بری کر دیا گیا ہے
London (Pothwar.com – Mohammad Naseer Raja, June 22, 2026) – Haider Ali, A fifth defendant, has been convicted of kidnapping a 21-year-old man, snatched from a house in Telford.
Haider Ali, 22, of Montgomery Road in Wellington, was found guilty at the end of a two-week trial at Shrewsbury Crown Court on Tuesday.
Four other men had already admitted their part in the attack, in which the victim was driven across the borough, at times with his legs hanging out of the boot of a car, before being beaten and finally escaping. All five will be sentenced at a later date.
A sixth man, Shariq Raza, 20, of Span Meadow, Wellington, was cleared of involvement.
West Mercia Police said four masked men dragged the victim from an house in Arleston on the afternoon of 29 December, before putting him in the boot of a black Audi A4.
The court was shown CCTV of the vehicle leaving the scene at speed, travelling through Wellington, police said.
The victim was taken inside a storage unit in Eyton, where he was violently assaulted.
Ali arrived later in another car and helped the others dump the Audi at Lilleshall Golf Club. The jury was told how the victim was left locked inside the unit and tied to a chair.
Ali was arrested after his Volkswagen was identified and linked to him.
While he was in police custody, a video of the victim being tortured by the kidnappers was sent to his phone, the force said.
Officers were able to identify the four kidnappers who later pleaded guilty from the footage:
Shayyan Hussain, 24, of John Broad Avenue, Arleston
Jawad Hussain, 20, of Windsor Road, Arleston
Faheem Chohan, 23, of Windsor Road, Arleston
Ehteshan Hussain, 22, of John Broad Avenue, Arleston
The car was eventually taken to be dumped at a golf club in Lilleshall
,The four men went back to the unit, putting the victim in a car before driving into north Shropshire.
At 21:58 GMT, police received a call from a takeaway in Whitchurch stating a man had managed to escape kidnapping and was seriously injured.
The victim told officers that while two of the suspects were out of the car, he was able to lock the doors and, noticing the keys in the ignition, drive to safety. He was then taken to hospital for treatment of his injuries, West Mercia Police said.
Police said: “This was a shocking and deeply disturbing attack in which a young man was kidnapped in broad daylight, subjected to a sustained and brutal assault, and held against his will.
“The actions of all five men involved show a complete disregard for human life and the law, and the level of violence and intimidation used is utterly unacceptable.”
The five are due to be sentenced on 22 July.