22 June 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kallar Syedan: Teenager Hafiz-e-Quran Dies After Being Struck by Passenger Toyota on Phalina Road

پھلینہ روڈ حادثہ: 17 سالہ حافظِ قرآن طہ اعجاز جاں بحق

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 22جون 2026)–پھلینہ روڈ پر مسافر ٹویوٹا آئی ایس کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے سترہ سالہ حافظ قرآن طہ اعجاز ولد عامر اعجاز جاں بحق ہو گئے وہ مسجد میں نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد گھر جا رہے تھے کہ پھلینہ روڈ پر انہیں تیزرفتار مسافر ٹویوٹا آئی ایس نے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے نمازجنازہ کمبیلی صادق میں ادا کی گئی جس میں سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،سابق ارکان بلدیہ حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود، عابد زاھدی،جنید بھٹی، حاجی محمد اسحاق، سجاد بٹ،ملک زبیر احمد کے علاوہ مسعود احمد بھٹی،چوہدری توقیر اسلم، شیخ حسن سرائیکی،راجہ اعجاز مصطفی،طاہر محمود بھٹی،عامر محمود بھٹی ایڈووکیٹ،شاھد جمیل عباسی،چوہدری ابرار حسین،صغیر گجر و دیگر نے شرکت کی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | June 22, 2026) – Seventeen-year-old Hafiz-e-Quran, Taha Aijaz, son of Amir Aijaz, passed away after being critically injured in a road accident on Phalina Road.

According to reports, Taha Aijaz was returning home after offering Maghrib prayers at a local mosque when a speeding passenger Toyota Hiace struck him on Phalina Road. The impact left him severely injured.

He was immediately shifted to a hospital for medical treatment; however, he succumbed to his injuries shortly afterwards.

The funeral prayer was offered in Kambeli Sadiq and was attended by a large number of local residents and dignitaries. Among those present were former Tehsil Nazim Hafiz Sohail Ashraf Malik, former local government representatives Haji Akhlaq Hussain, Raja Zafar Mahmood, Abid Zahidi, Junaid Bhatti, Haji Muhammad Ishaq, Sajjad Butt, and Malik Zubair Ahmed.

Other attendees included Masood Ahmed Bhatti, Chaudhry Touqeer Aslam, Sheikh Hassan Saraiki, Raja Aijaz Mustafa, Tahir Mahmood Bhatti, Aamir Mahmood Bhatti Advocate, Shahid Jameel Abbasi, Chaudhry Abrar Hussain, Sagheer Gujjar, and many other community members who gathered to pay their respects to the deceased.


جمہوریت کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان پیپلز پارٹی نے دی ہیں، محمد اعجاز بٹ

PPP Has Made the Greatest Sacrifices for Democracy in Pakistan, Says Muhammad Aijaz Butt

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 22جون 2026)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کے لیئے قربانیاں سب سے زیادہ پاکستان پیپلز پارٹی نے دی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بینظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نصیر اختر بھٹی، نوید اختر مغل،فیاض کیانی، عاطف اعجاز بٹ،ماسٹر غالب حسین، قمر شہزاد بھٹی،کامران بٹ و دیگر بھی موجود تھے محمد اعجاز بٹ نے کہا کہ ہمارے ساتھیوں نے کوڑے کھائے ہماری قیادت کو عدالتی قتل کے ساتھ ساتھ شہید کیا گیا مگر ہم نے ملکی مفادات کے خلاف کبھی کام نہ کیا ہم ملک دشمنوں کے کبھی ایجنٹ نہیں رہے ہم نے ہر مشکل کے بعد پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا اور ملک کی ترقی سلامتی کے لیئے دعا کی گئی۔

First Issue of Pothohari Book Series “Sat Burga” Published Under Pothohari Adbi Baithak Rawalpindi

پوٹھوہاری ادبی بیٹھک راولپنڈی کے زیر اہتمام کتابی سلسلہ “ست برگہ” کا پہلا شمارہ شائع

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 22جون 2026) پوٹھوہاری ادبی بیٹھک راولپنڈی کے زیر اہتمام پوٹھوہاری کتابی سلسلہ “ست برگہ”کا پہلا شمارہ شائع ہوگیا۔یہ اولین شمارہ 14اپریل 2026کو منعقدہ پوٹھوہار کلچر ڈے کی مناسبت سے خاص نمبر ہے۔جسمیں اس اہم دن کے حوالے سے خصوصی مضامین۔مرکزی تقریب سمیت دنیا بھر میں اس موقع پر منائ گئ تقاریب کی تصویری و تحریری کوریج موجود ہے۔ست برگہ کے سرپرست اعلیٰ نعمان مشتاق راجا۔مدیر اعلی طارق بٹ اور مدیر فیصل عرفان ہیں جبکہ مضراب پبلی کیشنز گوجر خان نے اسکی اشاعت کی ہے۔پوٹھوہار اور پوٹھوہاری زبان وادب سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اس کاوش کو سراہا ہے۔


Chalehum Ceremony of Master Raja Mahmood Hussain, Father of Raja Shafiq ur Rehman, Held in Mankrah

مانکراہ: راجہ شفیق الرحمن کے والد ماسٹر راجہ محمود حسین کی رسم چہلم ادا

Prominent Residents of Kallar Syedan Return After Performing Hajj, Receive Warm Welcome at Islamabad Airport

حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے والے کلرسیداں کے معززین وطن واپس، اسلام آباد ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 22جون 2026)پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ انسپکٹر مرزا قمر جاوید آف کنوھا،یوسی لوھدرہ کے سابق چیئرمین محمد نوید بھٹی،گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چوآخالصہ کے سابق پرنسپل راجہ گلفراز احمد آف کنوھا،ڈھوک کھٹرانا کلرسیداں کے معروف کاروباری انیس الرحمان قریشی،درکالی معموری کے چوھدری مخدوم حسین، کلرسیداں کے محمد خالد ماہلی کے راجہ نعمان حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے اسلام آباد ائیرپورٹ پر ان کے عزیز و اقارب نے ان کا استقبال کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button