21 June 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Rs 1 Billion for Kahuta-Rawalpindi Road and Kahuta City Bypass Approved

کہوٹہ پنڈی روڈ اور سٹی بائی پاس کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز منظور

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 21 جون 2026) — وزیراعظم میاں شہباز شریف سے دفاعی پارلیمانی سیکرٹری اور رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور کی اہم ملاقات کے دوران کہوٹہ پنڈی روڈ اور کہوٹہ سٹی بائی پاس منصوبے کے لیے ایک ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔ فنڈز کی منظوری کی خبر پر اہلیان کہوٹہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اس موقع پر سابق بلدیاتی نمائندوں قاضی عبدالقیوم، قاضی اخلاق احمد اور ملک غلام مرتضیٰ نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور، رکن صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد اور کوآرڈینیٹر راجہ یاسر اختر ایڈووکیٹ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ آٹھ برسوں سے کہوٹہ بائی پاس کے متاثرین اور مسافر شدید مشکلات کا سامنا کر رہے تھے، تاہم ایک ارب روپے کی منظوری کے بعد منصوبے پر جلد عملی کام شروع ہونے کی توقع ہے جبکہ مزید فنڈز بھی جاری کیے جائیں گے۔

دریں اثناء کوآرڈینیٹر برائے رکن قومی اسمبلی راجہ یاسر اختر ایڈووکیٹ کی مسلم لیگ (ن) تحصیل کہوٹہ آفس میں ہفتہ وار عوامی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ اس موقع پر تحصیلدار کہوٹہ مرزا منصور، سب انجینیئر حبیب ستی، فوکل پرسن واپڈا عبد القدوس عباسی، راجہ نعمان نصیر، ملک غلام مرتضیٰ، قاضی عبدالقیوم، قاضی اخلاق، انور ستی، سلیم سپل، راجہ حبیب ظہور، نمبردار راجہ حبیب الرحمٰن، راجہ احتشام جنجوعہ اور دیگر مسلم لیگی کارکنان موجود تھے۔

راجہ یاسر اختر ایڈووکیٹ نے عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو موقع پر ہی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر ہفتے “عوام کی عدالت” لگا کر شہریوں کے مسائل سنے اور حل کیے جا رہے ہیں۔

بعد ازاں سابق وائس چیئرمین بلدیہ کہوٹہ ملک غلام مرتضیٰ، سابق وائس چیئرمین قاضی عبدالقیوم اور سابق سٹی ناظم قاضی اخلاق احمد نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کہوٹہ راولپنڈی روڈ اور کہوٹہ سٹی بائی پاس کے لیے ایک ارب روپے کی گرانٹ کا اجرا علاقے کی ترقی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے اور یہ راجہ اسامہ سرور، راجہ صغیر احمد اور راجہ یاسر اختر ایڈووکیٹ کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

صحافیوں کے سوالات کے جواب میں مقررین نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ، واٹر سپلائی، سٹریٹ لائٹس اور شہر کی سڑکوں کے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے مزید ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔

ایک اور ملاقات میں راجہ یاسر اختر ایڈووکیٹ نے صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ سے ملاقات کی اور حلقہ پی پی-7 میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور مختص فنڈز کے استعمال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے مقامی عہدیداران، کارکنان اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔ شرکاء نے علاقے کی تعمیر و ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور شہری مسائل کے بروقت حل کے لیے باہمی رابطوں اور تعاون کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Kahuta, June 21, 2026 (Pothwar.com, Imran Zamir) — Prime Minister Shehbaz Sharif held a meeting with Parliamentary Secretary for Defence and Member of the National Assembly Raja Osama Sarwar, during which Rs 1 billion was approved for the Kahuta-Rawalpindi Road and Kahuta City Bypass projects.

The announcement was welcomed across Kahuta, with residents expressing relief and optimism over the long-awaited development. Former local government representatives Qazi Abdul Qayyum, Qazi Ikhlaq Ahmad, and Malik Ghulam Murtaza thanked MNA Raja Osama Sarwar, MPA Raja Sagheer Ahmad, and Coordinator Raja Yasir Akhtar Advocate during a crowded press conference.

The speakers stated that commuters and residents affected by delays in the bypass project had been facing difficulties for nearly eight years. They expressed hope that construction work would begin soon following the release of the approved funds, with additional allocations expected in the future.

Meanwhile, Raja Yasir Akhtar Advocate continued his weekly public outreach sessions at the Pakistan Muslim League-N (PML-N) Tehsil Kahuta office. Several government officials, party leaders, and local workers attended the gathering, where public complaints and development matters were discussed.

Addressing participants, Raja Yasir Akhtar said that a weekly “People’s Court” is being organized to ensure timely resolution of public issues and direct access to elected representatives.

During the press conference, local leaders described the approval of Rs 1 billion for the road and bypass projects as a major achievement that would significantly improve transportation infrastructure and boost regional development.

They also highlighted the need for additional funding for the Tehsil Headquarters Hospital Kahuta, water supply schemes, street lighting, and urban road improvements.

In a separate meeting with Kahuta Press Club President Raja Imran Zameer Janjua, Raja Yasir Akhtar provided a detailed briefing on ongoing development projects and the utilization of allocated funds in constituency PP-7. Local PML-N office-bearers, workers, and community leaders attended the session and emphasized stronger coordination to accelerate development and address public concerns effectively.

Suthra Punjab Worker Shahnawaz Khan at Holy Family Hospital, Prayers for His Early Recovery

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21جون2026)
معروف سیاسی و سماجی شخصیت وائس چیئرمین مرزا محمد مسعود کی ستھرا پنجاب پروگرام کے کارکن شاہنواز خان کی عیادت، صحت یابی کی دعا دی انہوں نے اپنے صاحبزادگان مرزا فرحان مسعود اور مرزا جبران مسعود کے ہمراہ ہولی فیملی ہسپتال جا کر ان کی عیادت کی اور انہیں جانی مالی بھر پور تعاون کی بھی پیشکش کی تفصیل کے مطابق گذشتہ دنوں دورانِ ڈیوٹی ستھرا پنجاب پروگرام کے کارکن شاہنواز خان کے منہ کے ذریعے ڈیزل جسم میں داخل ہونے سے ان کے پھیپھڑے اور معدہ شدید متاثر ہو گیا اور وہ راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج ہیں گذشتہ روز تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت وائس چیئرمین مرزا محمد مسعود نے اپنے صاحبزادوں مرزا فرحان مسعود اور مرزا جبران مسعودکے ہمراہ ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی جا کر وہاں میں زیرِ علاج کارکن شاہنواز خان کی عیادت کی اور انہیں جلد مکمل صحت یابی کی دعا دی یاد رہے کہ موصوف شاہنواز 5 بچوں کا والد اورگھر کا واحد کفیلہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button