20 June 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan Rawat Road Project Still Incomplete After Two Years
روات–کلرسیداں روڈ منصوبہ دو سال بعد بھی نامکمل، 23 کروڑ روپے کے استعمال کی تحقیقات کا مطالبہ

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 20جون 2026)–پنجاب ہائی وے کی دو نمبری روات کلرسیداں روڈ کی بہتری و بحالی دو برس میں مکمل نہ ہو سکی 23 کروڑ کا حساب دینے اور سب انجینئر اور ایس ڈی او کو گرفتار کرکے اڈیالہ منتقلی کا عوامی مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سڑکیں بحال پنجاب خوشحال منصوبے کے تحت روات سے کلرسیداں 19 کلومیٹر دورویہ سڑک کی بحالی و بہتری کے لیئے 2024 میں 22کروڑ 73 لاکھ روپے کی خطیر رقم مختص کی تھی 23ستمبر 2024 کو اس پر کام شروع ہوا اس منصوبے کو 30 جون 2025 میں مکمل ہونا تھا مگر جون 2026 میں بھی یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا پنجاب ہائی وے نے گزشتہ برس اس منصوبے کے تحت روات سے چوکپنڈوری تک کام مکمل کیا جبکہ چوکپنڈوری سے کلرسیداں تک کام چھوڑ دیا گیا اس میں وہ حصے بھی شامل ہیں جو انتہائی خراب ہیں جن کی وجہ سے آئے روز حادثات جنم لیتے ہیں مگر پنجاب ہائی وے کے سب انجینئر اور ایس ڈی او خاموش تماشائی بنے رہتے ہیں جن کی وجہ سے پونے تئیس کروڑ کی خطیر رقم کے باوجود سڑک کی مرمت نہ ہو سکی اور جس منصوبے نے تیس جون 2025 کو مکمل ہونا تھا وہ جون 2026 میں بھی مکمل نہ ہو سکا اور کروڑوں کی گرانٹ کس کس کی جیب میں گئی اس کا بھی کسی کو علم نہیں موقع پر جو کام ہوا وہ کروڑوں کا ہر گز نہیں پھر اس منصوبے سے چوکپنڈوری سے کلرسیداں کی 8 کلومیٹر کی پوری سڑک غائب کردی گئی جو سب انجینئر اور ایس ڈی او پنجاب ہائی وے کی نااہلی اور ملی بھگت سے ہی ممکن ہوا کلرسیداں کے عوامی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے اس منصوبے میں دو برس کی تاخیر ادھورے کام اعت رقوم ہڑپ کرنے کی بلاتاخیر شفاف تحقیقات اور سب انجینئر اور ایس ڈی او گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقلی کا پرزور مطالبہ کیا ہے لوگوں نے مسلم لیگ ن کے مقامی ارکان اسمبلی سے بھی سوال کیا ہے کہ ان کی موجودگی میں کروڑوں ادہر سے ادہر کو گئے سڑک دو برس میں بھی مکمل نہ ہو سکی تو وہ آخر کس مرض کی دوا ہیں؟انہوں نے اس بابت کتنی بار پنجاب ہائی وے کے حکام کو صورتحال سے آگاہ کیا؟
Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | June 20, 2026) – The rehabilitation and improvement of the Rawat–Kallar Syedan Road, a project undertaken by the Punjab Highways Department, remains incomplete despite the passage of nearly two years, prompting public demands for an investigation into the expenditure of approximately Rs227.3 million and accountability of concerned officials.
According to details, the Punjab Government allocated Rs227.3 million in 2024 under its “Restored Roads, Prosperous Punjab” initiative for the rehabilitation and upgrading of the 19-kilometre dual carriageway connecting Rawat and Kallar Syedan. Work on the project officially commenced on September 23, 2024, and was scheduled for completion by June 30, 2025.
However, even by June 2026, the project has not been completed. Punjab Highways authorities completed work on the section from Rawat to Chowk Pindori last year, but construction from Chowk Pindori to Kallar Syedan remains unfinished. This neglected stretch includes severely damaged portions of the road that have reportedly become a frequent cause of traffic accidents.
Local residents have expressed concern over what they describe as the inaction of the Sub-Engineer and Sub-Divisional Officer (SDO) of Punjab Highways. They argue that despite the allocation of substantial public funds, the road remains in poor condition and the project has failed to meet its completion deadline by more than a year.
Residents further questioned whether the work carried out on the ground reflects the amount of money allocated for the scheme. They also alleged that approximately eight kilometres of road between Chowk Pindori and Kallar Syedan appear to have been excluded from the project, raising concerns about possible negligence and administrative failures.
Public circles in Kallar Syedan have called upon Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif to order a transparent and immediate inquiry into the two-year delay, the incomplete execution of the project, and the alleged misuse of development funds. They have also demanded strict action against officials found responsible.
Residents have additionally questioned local Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) legislators regarding their oversight role, asking what steps they have taken to bring the issue to the attention of Punjab Highways authorities and why the project remains unfinished despite the passage of two years and the allocation of millions of rupees in public funds.
کلر سیداں میں دو ٹریفک حادثات، خاتون سمیت تین افراد زخمی
Three Injured, Including Woman, in Two Separate Traffic Accidents in Kallar Syedan

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 20جون 2026)–کلر سیداں میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔پہلا حادثہ سر صوبہ شاہ میں پیش آیا جہاں واصف حسین اور اس کی والدہ موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہو گئے جس کے نتیجے میں 55 سالہ پھلاں بی کو سر پر شدید قسم کی چوٹیں آنے سے انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا،دوسرا حادثہ بھلاکھر سہی راجگان سڑک پر پیش آیا جہاں سڑک پر اچانک بکری آ جانے سے موٹر سائیکل سوار کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔
Petrol Price Cut by Rs74 and Diesel by Rs67 Per Litre
پٹرول 74 اور ڈیزل 67 روپے فی لیٹر سستا، شہریوں کا مزید ریلیف اور پرانی قیمتیں بحال کرنے کا مطالبہ

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 20جون 2026)–پٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا جس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت ایران عراق جنگ سے پہلے کی قیمتیں بحال کرے اور اپنی لیوی کم کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے ادہر جماعت اسلامی کے مقامی امیر محمد توقیر اعوان نے بھی پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جماعت اسلامی اور عوام کے شدید احتجاج و دباؤ کے نتیجے میں نرخ کم کیئے ہیں جنہیں ابھی بھی مزید کم کرنے کی گنجائش ہے حکومت ایران امریکہ جنگ سے پہلے کے نرخوں کو بحال کرکے قوم کو ریلیف دے تاکہ لوگ سکھ کا سانس لے سکیں۔
شہادت عظیم نعمت ہے، محرم الحرام میں شادیوں پر کوئی شرعی پابندی نہیں، مولانا احسان اللہ چکیالوی




