23 May 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Patrolling Police Bior Seizes Large Quantity of Liquor in Major Operation

پیٹرولنگ پولیس بیور کی دبنگ کارروائی، شراب کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23مئی2026)پیٹرولنگ پولیس بیور نے منشیات فروشوں اور غیر قانونی شراب کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے شراب کی بھاری مقدار برآمد کر لی۔ یہ کامیاب کارروائی انچارج پوسٹ ناصر ناز کیانی نے سپیشل ٹیم کے ہمراہ انجام دی، جس میں اے ایس آئی حیدر علی، اے ایس آئی شکیب، اور ملک فہد شفاقت شامل تھے۔

پولیس حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹیم نے شراب کی بڑی کھیپ پکڑ لی، جسے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کارروائی سے منشیات فروشوں کے خلاف شکنجہ مزید سخت ہو گیا ہے جبکہ نوجوان نسل کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے۔

پولیس افسران نے مزید کہا کہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی تاکہ معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جا سکے۔

ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 259/26 زیر دفعہ 3/4 حد امتناع منشیات تھانہ میں درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, May 23, 2026): In a major crackdown against narcotics and illegal liquor trade, the Patrolling Police Bureau carried out a successful operation and recovered a large quantity of liquor. The operation was led by In-Charge Post Nasir Naz Kayani, along with a special police team including ASI Haider Ali, ASI Shakeeb, and Malik Fahad Shafqat.

According to police officials, the team acted swiftly on intelligence information and managed to seize a heavy consignment of liquor before it could be distributed in the area. Authorities stated that this action has dealt a strong blow to drug dealers and helped protect the younger generation from the harmful effects of narcotics and illegal substances.

Police officials further said that such operations against drug traffickers and criminals will continue without discrimination to ensure peace and safety in the region.

A case has been registered against the accused under FIR No. 259/26, Section 3/4 Prohibition Order at Kahuta Police Station, and the suspect has been taken into custody for further investigation.

جرنلسٹ رابعہ جنجوعہ کی قونصل جنرل فہد الرحمن سے خصوصی ملاقات، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور قونصلر سہولیات پر تفصیلی گفتگو

Journalist Rabia Janjua Meets Consul General Fahad Rehman to Discuss Overseas Pakistanis’ Issues and Consular Services

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23مئی2026)
پاکستانی قونصلیٹ کمیونٹی کی خدمت میں پیش پیش، جرنلسٹ رابعہ جنجوعہ کی قونصل جنرل فہد الرحمن سے خصوصی ملاقات آج کا دن ایک مثبت اور حوصلہ افزا ملاقات کے نام رہا، جب جرنلسٹ رابعہ جنجوعہ کی ملاقات پاکستانی قونصل جنرل فہد الرحمن سے ہوئی۔ ملاقات کا وقت دوپہر بارہ بجے مقرر تھا، جہاں مختلف عوامی مسائل، قونصلر سہولیات اور اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مشکلات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران قونصل جنرل فہد الرحمن نے انتہائی خوش اخلاقی، صبر اور خلوص کے ساتھ تمام سوالات کے جوابات دیے۔ جرنلسٹ رابعہ جنجوعہ نے بطور عام شہری نمائندہ ایسے افراد کے مسائل اجاگر کیے جو تعلیم یافتہ نہیں یا جدید سہولیات، ای میل اور موبائل ایپس استعمال کرنے سے ناواقف ہیں۔اس موقع پر قونصل جنرل نے بتایا کہ قونصلیٹ میں ایسے افراد کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جہاں عملہ نہ صرف ایپس ڈاؤن لوڈ کرواتا ہے بلکہ مکمل رہنمائی بھی فراہم کرتا ہے تاکہ ہر پاکستانی آسانی سے قونصلر خدمات حاصل کر سکے پاسپورٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی صورتحال میں سات دن کے اندر پاسپورٹ شہری کے گھر تک پہنچا دیا جاتا ہے، جبکہ کسی بھی مسئلے کی صورت میں قونصلیٹ آکر براہِ راست رہنمائی اور تعاون حاصل کیا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا پر پھیلنے والی بعض غلط معلومات خصوصاً میتوں کو پاکستان منتقل کرنے کے معاملے پر بھی وضاحت کی گئی۔ فہد الرحمن نے واضح کیا کہ قونصلیٹ اس سلسلے میں مکمل تعاون فراہم کرتا ہے، اور سال 2026 کے دوران پانچ لاوارث میتوں کو بھی پاکستان بھجوایا گیا۔ملاقات کے اختتام پر جرنلسٹ رابعہ جنجوعہ نے کہا کہ کسی بھی ادارے یا شخصیت کے بارے میں رائے قائم کرنے سے قبل حقیقت کو خود دیکھنا ضروری ہے۔ ذاتی اختلافات یا سیاسی بنیادوں پر کردار کشی معاشرتی اقدار کے خلاف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فہد الرحمن کی شخصیت کا سب سے مثبت پہلو یہ محسوس ہوا کہ وہ ہر شخص کو برابر سمجھتے ہیں، چاہے وہ کسی بھی حیثیت سے تعلق رکھتا ہو۔جرنلسٹ رابعہ جنجوعہ کے مطابق قونصلیٹ پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کے لیے سنجیدگی، دیانتداری اور خلوص کے ساتھ کام کر رہا ہے، جو قابلِ تحسین ہے۔

Artificial Price Hike in Kahuta Sparks Public Outrage as Administration Faces Criticism Over Inaction

کہوٹہ میں مصنوعی مہنگائی عروج پر، انتظامیہ غائب، عوام ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23مئی2026)
کہو ٹہ انتظامیہ منظر عام سے غائب زمہ دار افسران (اہر کنڈیشن) والی گاڑی سے لے کر (اہر کنڈیشن) والے کمروں تک محدود،چیکنگ کا نظام منشیوں مشہدویوں کے حوالے کر دیا، ایم سی کہوٹہ کے چند ملازمین کے(منظو رنظر)ریڑھی والوں نے شہر بھر کی سڑ کوں پر قبضے کر لیے 10والی چیز20میں فروخت ہونے لگی غریب عوام دوکانداروں کی جانب سے کی جانے والے خود ساختہ مہنگائی کی وجہ سے پرشان، زندگی دوزخ بن گی تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر میں مصنوعی مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ دوکانداروں کے من مانے ریٹس نے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں بے جا اضافہ ہونے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کوئی مؤثر کارروائی دیکھنے میں نہیں آ رہی۔ہر تاجر اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہا ہے جبکہ شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیا جائے، بازاروں میں سرکاری نرخ نامے چیک کیے جائیں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔عوام کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو مہنگائی کا یہ طوفان عام آدمی کی زندگی مزید مشکلات سے دوچار کر دے گا۔

Government Graduate College Kahuta Holds Prestigious Ceremony to Honour Pakistan Armed Forces and Celebrate Outstanding Academic Success

گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ میں پاک افواج کو خراجِ تحسین اور شاندار تعلیمی کامیابیوں پر پروقار تقریب کا انعقاد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23مئی2026)
گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں (معرکہ حق بنیادالمرصوص”کے حوالے سے پاک افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں University of the Punjab کے بی ایس پروگرامز کے حالیہ نتائج میں کالج کی تحصیل بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کی شاندار کامیابی کو بھی سراہا گیا۔اس موقع پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے، جبکہ 100 سے زائد طلبہ نے 80 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کر کے ادارے، والدین اور اساتذہ کا نام روشن کیا۔تقریب میں والدین، اساتذہ، معززین علاقہ اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر سمیت دیگر صحافیوں کو بھی ان کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔تقریب کے اختتام پر مقررین نے طلبہ کی محنت کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیمی میدان میں مزید کامیابیاں حاصل کر کے کہوٹہ کا نام روشن کیا جائے گا۔

Residents of Sultan Khail Demand Road Construction, Accuse Lawmakers of Years of Neglect

اہلیان سلطان خیل کا سڑک کی تعمیر کا مطالبہ، ارکان اسمبلی پر برسوں سے نظراندازی کا الزام

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،23مئی2026)
ممبران اسمبلی کا اہلیان سلطان خلیل سے کیا ہوا وعدہ وفا نہ ہو سکا جدیدترین دور میں بھی اہلیان سلطان خیل سڑک کی بنیادی سہولت سے محروم عوام علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا،ہر دور کے منتخب ممبران اسمبلی ہمیں صرف کہانیاں ہی سناتے ہیں کام نہیں کرتے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہمیں نظر انداز کیا جا رہا ہے ورنہ ہمارے چاروں طر ف نئی سڑکیں تعمیر ہو رہی ہیں اور ہمیں ہر دور میں صرف لالی پاپ دیا جا تا ہے مگر اب کی بار ہم کسی بھی تسلی میں نہیں ہمیں کام چاہے اورصرف کام ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی سیون کے گاؤں سلطان خیل کی جنجوعہ راجپوت فیملی کے معززین راجہ عابد حسین جنجوعہ،راجہ تصور حسین جنجوعہ، راجہ عامر حسین جنجوعہ، راجہ شاپال جنجوعہ، راجہ بنیامین جنجوعہ، راجہ عزیر عابد جنجوعہ، راجہ عمیر تصور جنجوعہ، راجہ منصور، شاہد جنجوعہ، راجہ سف الرحمن جنجوعہ، راجہ فضل الرحیم جنجوعہ، راجہ شمریز جنجوعہ، راجہ نوید جنجوعہ اور دیگر معززین اہلیان سلطان خیل راجگان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہمارا گاؤں جو جنجوعہ راجپوت خاندان کے کہوٹہ، کلر سیداں میں موجود84گاؤں کے جد امجد دادا پیر کالاؒ المعروف راجہ سلطان احمد ثانی کے نام سے منسوب اور یہاں کی پہاڑی کے ٹاپ پر ان کا مزار اقدس بھی ہے ہمارے خاندان کے سنیٹر،وزیر، اعلیٰ عسکری قیادت،ایم پی اے بھی رہے مگر انہوں نے ہمارے اس گاؤں کے بارے میں بھی نہیں سوچا موجودہ ایم پی اے بھی ہمارے خاندان کے ہیں ہم اہلیان علاقہ سے مطالبہ کرتے ہیں وہ فی الفور ہمارے کی سٹرک کا کام کر یں۔

Severe Heatwave Dries Up Streams in Dera Mushtaq Shah City, Farmers Face Water Shortage Crisis

شدید گرمی سے ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کے ندی نالے خشک، زمیندار پانی کی قلت سے پریشان

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،23مئی2026)
ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کے علاقہ میں شدید گرمی اور درجہ حرارت میں نمایا ں اضافہ کے بعد قریبی علاقوں کے ندی نالے سوکھ گے ہیں، جس کی وجہ سے ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کے گر د و نواح کے زمینداروں کو شدید پرشانی کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے،ندی نالے سوکھ جانے کے بعد کنووں میں بھی پانی کی سطح کم ہوگئی ہے اورکھیت اور کھلیان سوکھ گئے ہیں، جس کی وجہ سے ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں گرمی کی تپش سے ندی نالو ں میں پانی کی سطح میں کافی حد تک کمی واقع ہوگئی ہے گذشتہ دن کچھ علاقوں میں بارش ہوئی تھی جس کی وجہ سے چند ایک روز موسم ٹھیک رہا تھا مگر جب بھی سورج تپتا ہے تو گرمی اپنی شدت کو پہنچ جاتی ہے۔

Timber Mafia Accused of Setting Forests on Fire in Kahuta to Hide Illegal Logging

کہوٹہ میں ٹمبر مافیا کی جنگلات کو آگ لگا کر غیر قانونی کٹائی چھپانے کی کوشش

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 23 مئی 2026) —کہوٹہ میں ٹمبر مافیا اور لکڑی چوروں کی جانب سے جنگلات میں آگ لگانے کے واقعات نے ماحولیاتی حلقوں اور شہریوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق لکڑی چور غیر قانونی طور پر قیمتی اور قد آور درختوں کی کٹائی کے بعد ثبوت مٹانے کے لیے جنگلات کو آگ لگا دیتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کہوٹہ کے مختلف جنگلات میں منظم انداز میں آگ لگائی جا رہی ہے، جس کے باعث گھنے جنگلات، نایاب لکڑی اور جنگلی حیات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ آگ لگنے سے پرندے اور دیگر جانور بھی متاثر ہو رہے ہیں جبکہ ماحولیات کی تباہی اور فضائی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس سنگین جرم میں مبینہ طور پر ٹمبر مافیا اور بعض بااثر عناصر کی ملی بھگت شامل ہے، جس کے باعث غیر قانونی کٹائی کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں نے حکومت پنجاب اور محکمہ جنگلات سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگلات کو آگ لگانے اور غیر قانونی کٹائی میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ قدرتی ماحول اور جنگلی حیات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button