02 May 2026DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan: Car Falls Off Bhai Khan Bridge, Two Injured

گوجر خان: پل سے گاڑی گرنے کا واقعہ، دو افراد زخمی

گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام / 02مئی 2026) — گوجر خان کے قریب بھائی خان کے علاقے میں ایک سنگین ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک گاڑی پل سے نیچے جا گری، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ دوپہر تقریباً 12:33 بجے بھائی خان پل کے قریب پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈرائیور نے ایک دوسری گاڑی سے ٹکر سے بچنے کی کوشش کی، جس کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر پل سے نیچے جا گری۔
زخمیوں میں 63 سالہ محمد عارف ولد صوبہ خان شامل ہیں، جنہیں سر پر شدید چوٹ آئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ان کے دونوں کانوں سے خون بہہ رہا تھا، جس سے شدید نوعیت کی ہیڈ انجری کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دوسرے زخمی 21 سالہ محمد علی ولد محمد عارف ہیں، جو حادثے کے وقت گاڑی چلا رہے تھے اور انہیں جسم کے مختلف حصوں میں درد کی شکایت ہے۔
ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں، ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور دونوں زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان منتقل کر دیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
حکام کے مطابق تاحال کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Gujar Khan (Pothwar.com / May 02, 2026) — A serious traffic accident occurred near Gujar Khan in the Bhai Khan area, where a car plunged off a bridge, leaving two people injured.

According to rescue sources, the accident took place at approximately 12:33 PM near the Bhai Khan bridge. The incident reportedly happened when the driver attempted to avoid a collision with another vehicle, causing the car to lose control and fall off the bridge.

Among the injured is 63-year-old Muhammad Arif, son of Suba Khan, who sustained severe head injuries. Rescue officials reported bleeding from both ears, raising concerns about a possible serious head trauma. The second person, 21-year-old Muhammad Ali, son of Muhammad Arif, was driving the vehicle at the time of the accident. He complained of pain in multiple parts of his body.

Emergency responders arrived promptly at the scene and provided first aid before shifting both injured افراد to Tehsil Headquarters Hospital, Gujar Khan. Hospital sources confirmed that both victims are currently under treatment.

Authorities have not yet reported any fatalities, and further investigation into the incident is underway.

گوجر خان مین بازار میں نکاسی آب کا نظام ناکام، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

Drainage Failure in Gujar Khan Main Bazaar Raises Health and Safety Concerns

گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام / 02مئی 2026) — گوجر خان کے مصروف ترین مین بازار میں نکاسی آب کا نظام بری طرح ناکام ہو چکا ہے، جس کے باعث علاقے کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو گئی ہے۔ جگہ جگہ گندا پانی کھڑا ہونے سے نہ صرف دکانداروں کا کاروبار متاثر ہو رہا ہے بلکہ پیدل چلنے والے شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بازار کے مختلف حصوں میں جمع پانی کے باعث آمدورفت متاثر ہو رہی ہے، جبکہ خریداروں کی تعداد میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ گندگی اور بدبو کی وجہ سے گاہک بازار کا رخ کرنے سے گریز کر رہے ہیں، جس سے ان کا روزگار بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق کھڑے گندے پانی سے تعفن پھیل رہا ہے، جو مختلف بیماریوں کے خطرے میں اضافہ کر رہا ہے۔ خاص طور پر بچوں اور بزرگوں کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ مزید برآں، شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت راستہ بنانے کے لیے گتے اور اینٹیں رکھ دی ہیں، جو کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔

شہریوں اور تاجروں نے متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس مسئلے کا نوٹس لیا جائے اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے، تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے اور بازار کا ماحول صاف ستھرا بنایا جا سکے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button