کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 01مئی 2026)—ایڈمنسٹریٹر آفس میں یونین کونسلوں کے سیکرٹریز کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں سیدہ زینب حسین نے شہری مسائل کے حل اور انتظامی امور کو بہتر بنانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے اجلاس کے دوران آوارہ کتوں کے خاتمے کے حوالے سے جاری مہم پر تمام یو سی سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی کہ وہ حکومتی ایس او پیز کے مطابق اس عمل کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ رکھا جا سکے۔مزید برآں کھلے مین ہولز کو فوری طور پر ڈھانپنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ اس حوالے سے کہا گیا کہ غفلت کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے تمام متعلقہ اہلکار اس مسئلے کو فوری طور پر حل کریں۔اجلاس میں غیر رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی نشاندہی کے لیے فیلڈ انسپیکشن کا ٹاسک بھی یو سی سیکرٹریز کو سونپا گیا تاکہ ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جا سکے اور آمدن میں اضافہ ممکن بنایا جا سکے۔ایڈمنسٹریٹر نے تمام شرکاء پر زور دیا کہ وہ دی گئی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کریں اور اپنی کارکردگی سے متعلق باقاعدگی کے ساتھ پیش رفت رپورٹ جمع کروائیں، تاکہ شہری سہولیات کی فراہمی میں بہتری لائی جا سکے۔دریں اثنائ اسسٹنٹ کمشنر نے میونسپل کمیٹی کلر سیداں کے مختلف علاقوں میں شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں پر سٹریٹ پیونگ (گلیوں کی تعمیر و مرمت) کے حوالے سے متعلقہ مقامات کا دورہ کیا ۔دورے کے دوران تمام نشاندہی شدہ مقامات کا موقع پر تفصیلی معائنہ کیا گیا اور ہر جگہ کی فزیبلٹی کا جائزہ لیا گیا تاکہ کام کو مؤثر اور دیرپا بنایا جا سکے۔ حکام نے اس بات کو یقینی بنایا کہ منصوبہ بندی زمینی حقائق کے مطابق ہو اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔ذرائع کے مطابق ان ترقیاتی کاموں کے لیے ضروری اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں جبکہ بہت جلد ان منصوبوں کے لیے ٹینڈرنگ کا عمل بھی شروع کر دیا جائے گا، جس کے بعد باقاعدہ تعمیراتی کام کا آغاز ممکن ہو سکے گا۔شہریوں نے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ گلیوں کی تعمیر سے آمد و رفت میں آسانی پیدا ہوگی اور علاقے کی مجموعی صورتحال میں بہتری آئے گی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | May 01, 2026):
An important meeting of Union Council secretaries was held at the Administrator’s Office in Kallar Syedan, chaired by Assistant Commissioner Syeda Zainab Hussain. The meeting focused on resolving civic issues and improving administrative efficiency, with several key decisions taken.
During the session, all UC secretaries were directed to ensure strict implementation of the ongoing campaign against stray dogs in accordance with government SOPs, aiming to protect citizens from potential risks.
Additionally, immediate action was ordered to cover open manholes on a priority basis. Officials were warned that negligence could lead to serious accidents, and all concerned staff were instructed to address the issue without delay.
The UC secretaries were also assigned the task of conducting field inspections to identify unregistered taxpayers. This initiative is intended to expand the tax net and enhance revenue collection.
The Administrator emphasised strict compliance with all directives and instructed participants to regularly submit progress reports to ensure improved delivery of public services.
Meanwhile, the Assistant Commissioner also visited various areas of the Municipal Committee Kallar Syedan in response to public complaints regarding street paving and infrastructure. Detailed on-site inspections were conducted to assess the feasibility of the identified locations, ensuring that development work is effective and long-lasting.
According to sources, the necessary steps for these development projects have already been initiated, and the tendering process will begin soon. Following this, formal construction work is expected to commence.
Residents have welcomed these developments and expressed hope that the construction and repair of streets will improve mobility and enhance overall living conditions in the area.
کلر سیداں قتل کیس: مجرم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنادی گئی
Man Sentenced to Life Imprisonment in Kallar Syedan Murder Case
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 01مئی 2026)—ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں جہانگیر علی گوندل نے قتل کے مقدمے میں نامزد مجرم توصیف حیدر بھٹی سکنہ ڈھوک پچنڈ بناہل کو عمر قید اور ل2 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی ہے،مجرم نے جون 2023 میں رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے 21 سالہ ضیام کو قتل کر دیا تھا،کلرسیداں پولیس مقتول ضیام کے والد اسد محمود کی مدعیت میں تین افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر رکھا تھا۔
Two Drug Dealers Arrested in Kallar Syedan with Over 3.4kg Hashish Seized
کلر سیداں میں دو منشیات فروش گرفتار، 3 کلو سے زائد چرس برآمد
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 01مئی 2026)—کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں سے مجموعی طور پر تین کلو چار سو دس گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ پولیس کے مطابق یونس سے 1800 گرام جبکہ گنفام کے قبضے سے 1610 گرام چرس برآمد کر لی۔
Thieves Steal Mosque Taps During Prayer in Kallar Syedan
کلر سیداں میں نماز کے دوران مسجد سے ٹونٹیاں چوری، نمازی عبادت میں مصروف رہے
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 01مئی 2026)—نمازی باجماعت نماز ادا کرتے رہے چور درجن کے قریب پانی کی ٹوٹیاں اتار کر چلتے بنے یہ انتہائی شرمناک واقعہ اتفاق ٹاؤن نزد پنجاب کالج کلرسیداں میں واقع جامعہ دارالقرآن فیضانِ صحابہ میں نمازِ کے دوران پیش آیا۔تمام نمازی باجماعت نمازِ کی ادائیگی میں مصروف تھے دو موٹر سائیکل سوار نوجوان دو بچوں کے ہمراہ مسجد میں داخل ہوئے۔جنہوں نے چند ہی منٹوں میں وضو خانے اور واش رومز سے 10 ٹونٹیاں اتاریں اور رفو چکر ہو گئے مگر ملزمانسی سی ٹی وی فوٹیج میں بخوبی دیکھے جا سکتے ہیں جس میں ملزمان کے چہرے اور موٹر سائیکل واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے کلرسیداں و گردونواح کی مساجد میں ٹوٹیوں کی چوری کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہے بعض مساجد میں تو روزانہ کی بنیاد پر جرائم پیشہ ملزمان واردات میں کامیاب ہو جاتے ہیں اور اللہ کے گھر بھی ان شرپسندوں سے محفوظ نہیں رہے۔
Protest Rally Against Inflation, Fuel Prices, and Power Bills to Be Held in Kallar Syedan
کلر سیداں میں مہنگائی، پٹرول قیمتوں اور بجلی بلوں کے خلاف احتجاجی ریلی آج نکالی جائے گی
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 01مئی 2026)—ملک میں بڑھتی ہوئی پٹرول کی قیمتوں ہوش ربا مہنگائی اور بجلی کے بے تحاشا بلوں کے خلاف امیر جماعت اسلامی کے زہراہتمام آج بعد جماز جمعہ قرطبہ مسجد کلرسیداں سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی شرکا پنڈی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
Rain and Hailstorm Hit Kallar Syedan and Surrounding Areas
کلر سیداں اور گردونواح میں بارش اور ژالہ باری
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 01مئی 2026)—جمعرات کی شام کو کلرسیداں و گردونواح میں بارش،کہیں کم کہیں زیادہ بارش ہوئی کئی علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔
Uncle of Kallar Syedan Bar Association Secretary Passes Away, Funeral Attended by Notables
کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کے ماموں انتقال کر گئے، نماز جنازہ میں معززین کی شرکت
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 01مئی 2026)—کلرسیداں بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز حسین گجر ایڈووکیٹ کے ماموں اشفاق حسین گجر انتقال کر گئے نمازجنازہ عزیز پور گجراں میں ادا کی گئی جس میں سابق چیئرمین محمد زبیر کیانی،مناظر اقبال جنجوعہ،چوہدری محمد طارق،چوہدری طارق محمود،ملک ساجد یاسین، چوہدری توقیر اسلم،ملک زبیر احمد،شیخ ندیم احمد،شیخ حسن سرائیکی،قاضی حماد یاسر،شعیب بھٹی،مشتاق کیانی،کامران عزیز،ملک طیب اعوان،عامر بھٹی، وقاص حیدر شاہ،نعمان ظفر،چوھدری محمد حنیف،چوہدری فہیم بنارس،شعیب بھٹی،اکرام الحق قریشی و دیگر نے شرکت کی۔
Mother-in-Law of Former UC Kanoha Nazim’s Passes Away, Funeral Attended by Community Members
سابق ناظم یوسی کنوھاکی خوشدامن انتقال کر گئیں، نماز جنازہ میں علاقہ مکینوں کی شرکت
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 01مئی 2026)—سابق ناظم یوسی کنوھا الحاج غلام ظہیر کی خوشدامن،عتیق الرحمان،شفیق الرحمان کی والدہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ سدہ کمال میں صاحبزادہ عمیر ہاشم نے پڑھائی جس میں راجہ محمد شکیل کیانی،سابق چیئرمین چوہدری محمد فاروق، ٹھیکیدار بشارت اعوان، مولانا احسان اللہ چکیالوی،حافظ محمد احسان،چوہدری اخلاق حسین،چوہدری زین العابدین عباس،مسعود احمد بھٹی،نمبردار اسد عزیز،راجہ محمد عابد، شیخ ظفر جاوید،قاضی زاھد نعیم،عاطف اعجاز بٹ، سردار محمد اصف، عاصم صدیق راجہ،راجہ محمد جاوید،قاضی امجد محبوب،چوہدری فیصل، راجہ احمد پرویز قادری، چوھدری ابرار حسین، عاقب محمود، حافظ یاسین لنگڑیال،راجہ زعفران،سیٹھ عبدالروف بٹ،اصف نورانی،سردار محمد آصف،ماسٹر طارق منہاس،ماسٹر منظور کیانی،چوھدری عبدالجلیل، راجہ وقاص،ڈاکٹر خالد،ماسٹر رشید وینس و دیگر نے شرکت کی۔