01 May 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta Farmer Wins First Position Again in Wheat Production Competition

کہوٹہ کے کسان راجہ محمد فیصل نے گندم پیداوار مقابلے میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کر لی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1مئی2026)
کہوٹہ کے کسان راجہ محمد فیصل آف نوگراں کی بڑی کامیابی راولپنڈی ڈویژن میں گندم کے پیداواری مقابلے میں دوسری مرتبہ بھی پہلی پوزیشن حاصل کر لی، عبد المجید مغل، چیئرمین راجہ شوکت حسین،حافظ ذیشان مغل کی طرف سے مبارکباد،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گندم کی بہتر پیداوار کے منصوبے کے تحت تحصیل کہوٹہ میں گندم کے پیداواری مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں موضع نوگراں کے محنتی کاشتکار راجہ محمد فیصل نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راولپنڈی ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ محکمہ زراعت توسیع کے مطابق، راجہ محمد فیصل نے نہ صرف تحصیل کہوٹہ بلکہ پورے راولپنڈی ڈویژن میں سب سے زیادہ پیداوار حاصل کی یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے جس نے ان کی محنت، لگن اور مہارت کا منہ بولتا ثبوت پیش کیا ہے اس مقابلے میں پورے ضلع سے کسانوں نے شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے گندم کی بہترین کوالٹی اور فی ایکڑ پیداوار کے ساتھ مقابلہ کیا۔ راجہ فیصل محمود نے اپنی جدید تکنیک اور زراعت کے حوالے سے گہری سمجھ بوجھ کی بدولت سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور یہ اعزاز اپنے نام کیاان کی اس شاندار کامیابی پر انہیں نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے علاقے کے لوگوں کی جانب سے مبارکباد دیتے ہیں یہ جیت دیگر کسانوں کے لیے بھی ایک مثال ہے، جو انہیں مزید محنت اور جدید زرعی تکنیک اپنانے کے لیے حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ہم راجہ فیصل محمود کو ان کی اس اہم کامیابی پر ایک بار پھر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح کامیابیوں کے جھنڈے گاڑیں گے اور زراعت کے شعبے میں اپنا نام روشن کریں گے۔

Mator (Pothwar.com — Kabir Ahmed Janjua | May 1, 2026):
A major achievement has been recorded by a farmer from Kahuta, as Raja Muhammad Faisal of Nograan secured first position once again in the wheat production competition across the Rawalpindi Division.

The competition was organised under Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif’s initiative to promote better wheat production. Farmers from across the district participated, showcasing high-quality wheat and competitive per-acre yields.

According to the Department of Agriculture Extension, Raja Muhammad Faisal outperformed all participants not only in Tehsil Kahuta but across the entire Rawalpindi Division by achieving the highest yield. His success reflects his hard work, dedication, and strong understanding of modern agricultural techniques.

His outstanding performance has earned widespread appreciation. Abdul Majeed Mughal, Chairman, Raja Shaukat Hussain, and Hafiz Zeeshan Mughal congratulated him on this remarkable accomplishment.

Raja Faisal’s achievement is being seen as an inspiration for other farmers, encouraging them to adopt modern farming methods and strive for higher productivity. Locals have expressed pride in his success and extended their best wishes for his future endeavours in the agricultural sector.

کہوٹہ میں شجرکاری مہم کا آغاز، 90 ہزار پودے لگانے کا منصوبہ

Tree Plantation Drive Launched in Kahuta, 90,000 Saplings to Be Planted

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، یکم مئی 2026) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے تحصیل کہوٹہ میں نوے ہزار پودے لگانے کا منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے۔

ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر راولپنڈی مسز ارم منیر اور ادارے کی سربراہ مسز ارم سکندر جنجوعہ نے سینکڑوں طالبات کے ہمراہ پودے لگائے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل اور ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر مسز ارم منیر نے ارم سکول اینڈ کالج کو معیاری تعلیمی ادارہ قرار دیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی نگرانی میں شجرکاری پروگرام ترتیب دیا گیا ہے، جس کے تحت تحصیل کہوٹہ میں 90 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ ان پودوں کی مکمل نگرانی کی جائے گی جبکہ ڈرون کیمروں کے ذریعے چیکنگ کا نظام بھی وضع کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور درخت زمین کا زیور ہیں۔ اس موقع پر ادارے کی سربراہ، اساتذہ اور طالبات کا شکریہ بھی ادا کیا گیا جنہوں نے شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیا۔

محکمہ جنگلات راولپنڈی کے زیر اہتمام جاری اس مہم میں طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور متعدد پودے لگائے۔ تقریب کے اختتام پر مہمانان خصوصی کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔ مقررین نے کہا کہ خواتین کو شجرکاری اور سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے، جبکہ درخت لگانے سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی، قدرتی حسن میں اضافہ اور زمین کے کٹاؤ کی روک تھام ممکن ہے۔

آخر میں مہمانان خصوصی نے ادارے کی سربراہ اور طالبات کے ساتھ گروپ تصاویر بھی بنوائیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button