کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 30 اپریل 2026)—ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے احمد جنرل ہسپتال کو آپریشن تھیٹر، فارمیسی اور دیگر شعبہ جات سمیت مکمل طور پر سیل کر دیا محکمہ صحت کی ٹیم نیختلف اقسام کی زائد المیعاد ادویات کی برآمدگی کا بھی دعوی کیا ہے ذرائع کے مطابق کاروائی گزشتہ شب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی انتظامیہ کی اس خبر کے بعد عمل میں لائی گئی جب گاؤں کنوہا کی ایک خاتون کی زچگی آپریشن کے دوران اس کی حالت خراب ہو گئی اور اسے راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ جس کے بعد ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے نہ صرف ہسپتال کے تمام شعبوں کو سیل کردیا بلکہ آپریشن تھیٹر اور ڈسپنسری سے 13 اقسام کی زائد المعیاد ادویات بھی برآمد کر لیں۔ادھر ذرائع کے مطابق گزشتہ شب جاں بحق ہونے والی خاتون کے ورثا اور ہسپتال کے مابین معاملات طے ہو گئے تھے جس کے بعد متاثرہ فریق نے کسی ادارے میں واقعہ کے بارے میں کوئی درخواست ہی نہ دی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | April 30, 2026) — The Deputy District Health Officer of Kallar Syedan, Dr Farhat Ibrahim, carried out a joint operation with police and sealed Ahmad General Hospital, including its operation theatre, pharmacy, and other departments.
According to the health department team, various types of expired medicines were recovered during the inspection. Sources say the action was taken following a report that went viral on social media the previous night. The report claimed that a woman from the village of Kanoha fell into critical condition during a cesarean operation and was shifted to Rawalpindi, where she later passed away.
Following the incident, Dr Farhat Ibrahim and her team inspected the hospital. Not only were all departments sealed, but 13 different types of expired medicines were also allegedly recovered from the operation theatre and dispensary.
Meanwhile, sources indicate that the family of the deceased woman and the hospital administration reached a settlement after the incident. As a result, the affected party did not file any formal complaint with authorities regarding the matter.
انسپکٹر سجاد الحسن نے پولیس کالج سہالہ کے 98ویں ایڈوانسڈ کورس میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی
Inspector Sajjad-ul-Hassan Tops 98th Advanced Course at Police College Sihala
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 30 اپریل 2026)—پنجاب پولیس کے انسپکٹر اور کلرسیداں کے سابق ایس ایچ او انسپکٹر سجاد الحسن نے محنت،لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے بل بوتے پر پولیس کالج سہالہ میں منعقدہ 98ویں ایڈوانسڈ کلاس کورس میں تمام شعبوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ان کی بھرپور صلاحیتوں کی بدولت انہیں فرسٹ ان اکیڈمکس کا اعزاز بھی دیا گیا جو ان کی پیشہ ورانہ مہارت محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔کورس کی کامیاب تکمیل کے بعد انسپکٹر سجاد الحسن اب ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کے لیے اہل ہو گئے ہیں جو ان کے کیریئر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ان کے ساتھیوں پولیس افسران اور اہل علاوہ نے شاندار کارکردگی پر انسپکٹر سجاد الحسن کو دلی مبارکباد دیتے ہوئےاس توقع کا اظہار کیا کہ یہ اپنی صلاحیتوں کی بدولت پنجاب پولیس کے لیے نیک نامی کا موجب بنیں گے۔
PML-N Labour Wing to Hold Labour Day Event in Kallar Syedan
مسلم لیگ ن لیبر ونگ کلر سیداں میں یومِ مزدور کی تقریب کا انعقاد کرے گی
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 30 اپریل 2026)—مسلم لیگ ن لیبر ونگ کلرسیداں سٹی کے زیراہتمام لیبر ڈے کی مناسبت سے ایک تقریب یکم مئی بروز جمعہ شام 5٫30 پنڈی روڈ منعقد ھو رہی ھے جس کی صدارت مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے مقامی صدر چوہدری عابداللہ سیٹھی کریں گے اس موقع پر مختلف رہنما بھی خطاب کریں گے۔
Jamia Uloom-e-Islamia Nara Disowns Any Affiliation with Hafiz Nabeel Sultan Abbasi
جامعہ علوم اسلامیہ نارہ کا حافظ نبیل سلطان عباسی سے کسی بھی تعلق سے اظہارِ لاتعلقی
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 30 اپریل 2026)—جامعہ علوم اسلامیہ نارہ کی انتظامیہ نے تمام عوام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حافظ نبیل سلطان عباسی کا جامعۃ علوم اسلامیہ نارہ کے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔اگر مذکورہ شخص ادارہ ہذا کا نام استعمال کرے یا کسی قسم کی نمائندگی کا دعویٰ کرے تو اس کی تمام تر ذمہ داری خود اس شخص پر عائد ہوگی، اور ادارہ اس کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔