کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 30 اپریل 2026)— اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل کی زیر نگرانی اور خفیہ اداروں کی رپورٹ پر پیرا فورس نے تحصیل کہوٹہ میں چار غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں پر چھاپے مارے۔
کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں پٹرول اور ڈیزل برآمد کر کے چاروں غیر قانونی ایجنسیوں کو موقع پر سیل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق ان مقامات پر شہری آبادی میں غیر قانونی طور پر ایندھن ذخیرہ کیا جا رہا تھا جبکہ وہیں سیمنٹ بھی رکھا گیا تھا جو کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آتش گیر مادہ رہائشی علاقوں میں ذخیرہ کرنے سے آگ لگنے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا شدید خدشہ تھا۔
غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کو سیل کر کے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ تحصیل انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق مزید کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir | April 30, 2026): Under the supervision of Assistant Commissioner Kahuta, Shehreen Gul, and acting on intelligence reports, the PERA force conducted raids on four illegal petrol agencies in Tehsil Kahuta.
During the operation, a large quantity of petrol and diesel was recovered, and all four outlets were sealed on the spot. Officials stated that these agencies were illegally storing fuel within residential areas. Cement was also found stored at the same locations, increasing the risk of a serious accident.
Authorities warned that the storage of highly flammable materials in populated areas posed a major threat to human life, with potential risks of fire and loss of life.
Legal action has been initiated against the owners of the sealed agencies. Speaking on the occasion, Assistant Commissioner Shehreen Gul said that protecting public life and property remains the top priority of the administration, adding that further actions will continue in line with the directives of the Punjab government.
کہوٹہ میں شجرکاری مہم تیز، 90 ہزار پودے تقسیم
Tree Plantation Drive Gains Momentum in Kahuta, 90,000 Saplings Distributed
کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 30 اپریل 2026)—
کہوٹہ (30 اپریل 2026) — وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ضلع راولپنڈی میں شجرکاری مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ تحصیل کہوٹہ میں 90 ہزار قیمتی پھل دار پودوں کی تمام یونین کونسلز میں تقسیم کے حوالے سے ایک پروقار تقریب اور سیمینار کہوٹہ کلب میں منعقد ہوا۔
تقریب میں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل اور ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر راولپنڈی مسز ارم منیر تھیں، جنہوں نے پودے تقسیم کیے اور سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور یہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے، صاف ہوا کی فراہمی اور قدرتی حسن میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔
اس موقع پر یونین کونسلز کے سیکرٹریز، نمبرداران، معززین علاقہ، میڈیا نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل نے محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام تقریب میں شرکت کی۔
تقریب کے دوران شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح پودے لگا کر کیا گیا، جبکہ آگاہی سیمینار میں شرکاء کو جنگلات کی اہمیت اور ان کے تحفظ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل نے کہا کہ صاف اور سرسبز ماحول کا قیام تحصیل انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک پودا لگانا دراصل پوری انسانیت کی زندگی بچانے کے مترادف ہے۔ یہ شجرکاری مہم ماحولیاتی تحفظ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے اور انتظامیہ کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ ایک صاف، سرسبز اور صحت مند ماحول کے قیام کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔