26 April 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Farewell Ceremony Held for AC Shabana Nazir

کلر سیداں میں اسسٹنٹ کمشنر شبانہ نذیر کے اعزاز میں الوداعی تقریب

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 26 اپریل 2026)—ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کلرسیداں سے تبدیل ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر شبانہ نذیر کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس رمیشا جاوید اعوان،اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی کینٹ سعد خاں و دیگر نے بھی شرکت کی ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے کہا کہ شبانہ نذیر نے کلرسیداں میں بطور اسسٹنٹ کمشنر اپنے فرائض منصبی احسن انداز میں سرانجام دیئے ان کا شمار محنتی افسران میں ہوتا تھا یہ روزانہ کی بنیاد پر دیئے گئے ٹارگٹ پر کام مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کو بھی حل کرتی رہیں محکمانہ تبادلہ معمول کی بات ہے اصل بات اپنے فرائض منصبی کو احسن اور بھرپور انداز میں سرانجام دینا ہوتا ہے اور اس میں شبانہ نذیر کامیاب رہیں،شبانہ نذیر نے کہا کہ وہ ایک برس تک کلرسیداں میں بطور اے سی رہیں اپنی بساط کے مطابق فرائض کی انجام دہی میں سنجیدہ کوششیں کیں جس کے مثبت اثرات بھی برآمد ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں کی حالت کو زیادہ بہتر بنانے پر توجہ مرکوز رکھی لوگوں کے مسائل بلاخوف و خطر حل کیے جس کے لیے کلرسیداں کے شہریوں تاجروں اور صحافیوں نے بھی مثبت تعاون اور رہنمائی کی۔انہوں نے نئی آنے والی اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر سیدہ زینب حسین کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے احسن کارکردگی پر شںابہ نذیر کو شیلڈ بھی پیش کی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | April 26, 2026) — Deputy Commissioner Rawalpindi, Hassan Waqar Cheema, hosted a farewell ceremony in honour of outgoing Assistant Commissioner Shabana Nazir upon her transfer from Kallar Syedan. The event was attended by Additional Deputy Commissioner Finance Rameesha Javed Awan, Assistant Commissioner Rawalpindi Cantt Saad Khan, and other officials.

Speaking on the occasion, Hassan Waqar Cheema praised Shabana Nazir for performing her duties with dedication and professionalism during her tenure in Kallar Syedan. He described her as a hardworking officer who consistently met daily targets while addressing public issues effectively. He added that transfers are a routine part of government service, but fulfilling responsibilities with commitment is what truly matters—something she achieved successfully.

Shabana Nazir, in her remarks, stated that she served as Assistant Commissioner in Kallar Syedan for one year and made sincere efforts to carry out her duties to the best of her abilities, which yielded positive results. She particularly focused on improving the condition of THQ Hospital Kallar Syedan and worked to resolve public issues without fear or hesitation. She also appreciated the support and guidance of local residents, traders, and journalists.

She extended her best wishes to the incoming Assistant Commissioner, Dr Syeda Zainab Hussain. At the end of the ceremony, the Deputy Commissioner presented a shield to Shabana Nazir in recognition of her outstanding performance.

کلر سیداں میں کریک ڈاؤن، غیر رجسٹرڈ ڈینٹل کلینک سیل، 8 میڈیکل سینٹرز کے چالان

 Crackdown in Kallar Syedan: Unregistered Dental Clinic Sealed, 8 Medical Centres Fined

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 26 اپریل 2026)—ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر کلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم آتائیت اور غیر رجسٹرڈ کلینکس کیخلاف کریک ڈائون کے دوران کلر سیداں میں ایک ڈینٹل کلینک کو سر بمہر جبکہ کلر سیداں سمیت چوکپنڈوری اور شاہ باغ میں 8میڈ یکل سنٹرز کیخلاف چالان کاٹ دیے۔ٹیم میں تحصیل سینیٹری انسپکٹر عبدالجبار، سینیٹری انسپکٹرز ارسلان اور عمران توقیر، جبکہ ڈینگی سٹاف کے ارکان عبدالغفار اور واجد حسین شامل تھے۔ کارروائی کے دوران پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن میں رجسٹرڈ نہ ہونے کی وجہ سے چوآ روڈ پر واقع اسلام آباد ڈینٹل کلینک کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا۔ہیلتھ ٹیم نے مجموعی طور پر پانچ کلینکس کا معائنہ کیا جن میں اسلام آباد ڈینٹل کلینک، آصف ڈینٹل کیئر، المصطفیٰ میڈیکل سینٹر، رمضان ہیلتھ کیئر سینٹر اور نور کلینک شامل تھے۔آصف ڈینٹل کیئر میں صفائی اور ایس او پیز پر عملدرآمد تسلی بخش پایا گیا، جبکہ المصطفیٰ میڈیکل سینٹر میں صفائی کی صورتحال انتہائی ناقص تھی۔ وہاں انفیکشن کنٹرول کے کوئی مؤثر اقدامات موجود نہ تھے، جراحی آلات غیر محفوظ حالت میں رکھے گئے تھے اور سٹرلائزیشن کے لیے آٹو کلیو مشین بھی دستیاب نہ تھی۔ مزید برآں، تشنج کی ویکسین ناقص حالت میں پائی گئی جس پر مذکورہ سینٹر کے خلاف چالان جاری کیا گیا۔رمضان ہیلتھ کیئر سینٹر بھی اپنے موجودہ نام سے رجسٹرڈ نہ تھا بلکہ ریکارڈ میں پرانا نام “خان کلینک” درج پایا گیا، جس پر اس کا بھی چالان کیا گیا۔ نور کلینک کھلا ہونے کے باوجود عملہ غیر حاضر پایا گیا۔

Two Afghan Nationals Detained in Kallar Syedan, Sent to the refugee centre for Deportation

کلر سیداں میں دو افغان باشندے گرفتار، ملک بدری کے لیے ریفیوجی مرکز منتقل

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 26 اپریل 2026)—کلرسیداں پولیس نے دوران سرچ افغانستان کے دو نوجوانوں اٹھارہ سالہ الماس خان اور بیس سالہ حشمت اللہ ساکنان قندھار سے پاکستان میں قیام کا اجازت نامہ طلب کیا تو وہ یہاں رھائش کا کوئی جواز نہ پیش کرسکے جس پر انہیں حراست میں لے کر افغانستان منتقلی کے لیے ریفیوجی مرکز بھیج دیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button