25 April 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Raja Pervaiz Ashraf Says Nation United, Future Bright at Kallar Syedan Event
کلر سیداں میں راجہ پرویز اشرف کا خطاب: قوم متحد، مستقبل روشن

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 25 اپریل 2026)—پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اب مایوسیوں کے بادل چھٹ چکے ہیں ملک کی سیاسی عسکری قیادت اور پوری قوم ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں ہمارا مستقبل روشن اور تابناک ہے وہ وقت زیادہ دور نہیں جب ہم سب اپنے سیاسی و ذاتی اختلافات ترک کر ملک کو عظیم قوم بنائیں کے،پاکستان کو گزشتہ مئی میں بھارتی جارحیت کے نتیجے میں جو عظیم کامیابیاں ملیں اس کے چرچے آج بھی دنیا بھر میں ہیں ہمارا کل روشن ہے،آصف علی زرداری کی صحت خراب ہے نہ وہ مستعفی ہو رہے ہیں عوام شوشل میڈیا کی خبروں پر دھیان نہ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کی شام کو کلرسیداں میں کپس کالج کی افتتاحی تقریب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی تاریخ اٹھا لیں جن اقوام نے تعلیم کے حصول کو ممکن بنایا انہوں نے اپنی طاقت کے زور پر حکمرانی کی اور جو اقوام تعلیم کے حصول میں کسی وجہ سے پیچھے رہیں غلامی اور پسماندگی ان کا مقدر ٹھہری،انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے گزشتہ برس مئی میں بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کو جو کامیابی اور عزت دی اس سے نہ صرف طاقت کا توازن ہمارے حق میں ہوا بلکہ ہماری اس جرات بہادری اور شاندار فتح کے چرچے آج بھی دنیا بھر میں ہیں دنیا میں ہماری بات کو سنا اور مانا جاتا ہے اس عظیم کامیابی پر ملک کے ہر شہری کو فخر محسوس کرنا چاہیئے اللہ نے پاکستان کو اقوام عالم میں جو مقام اور بلندیوں سے سرفراز کیا وہ ہم سب کے لیے باعث افتخار و مسرت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زمہ دار ایٹمی قوت ہے ہم نے پیٹ پر پتھر باندھ کر ملک کو پہلی اسلامی ایٹمی قوت بنایا جس سے ہماری سرحدوں کا تحفظ یقینی ہوا اور قوم آج راتوں کو سکھ کی نیند سوتی ہے انہوں نے برصغیر میں مسلمانوں کی بیداری میں سرسیراحمد خان کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ برصغیر میں مسلمان اس وقت محکوم بن گئے جب یہ تعلیم سے دور ہوئے دنیا بھر میں انہی اقوام نے طاقت کے بل بوتے پر حکمرانی کی جنہوں نے علوم کی دنیا میں اپنا لوھا منوایا مگر مسلمان تعلیمی میدان میں بہت پیچھے رہے جس کی وجہ انہیں معاشی ناکامیوں کے ساتھ ساتھ محکومی کا سامنا کرنا پڑا امور سلطنت میں ان کا کوئی کردار اور مقام نہ رھا کیونکہ تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو کہ نہیں سکتا انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں علم ہی سب سے مؤثر طاقت،ہتھیار اور روشنی ہےانہوں نے کہا کہ حکومتی کوششوں کے باوجود ملک سے ناخواندگی کا خاتمہ ممکن نہیں اس کے لیئے نجی شعبہ کی کارکردگی اب تک بہت حوصلہ افزا اور نمایاں رہی جہاں حکومت نہ پہنچ سکی نجی شعبہ کے وہاں جدید معیاری درسگاہیں قائم کرکے مئی نسل کی جدید خطوط پر تعلیم و تربیت کا بیڑا اٹھایا انہوں نے کہا کہ تعلیم کا مقصد ڈگری اور نوکری کا حصول ہر گز نہیں ہے بلکہ تعلیم انسان کو مثبت انداز میں سوچنے قانون پسند محب وطن شہری بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں اس قابل بھی کرتی ہے کہ یہ ملک سے انتہا پسندی احساس محرومی علاقائی لسانی مذہبی تعصبات کو مسترد کرکے ارد گرد کے ماحول کو عوام دوست بناتی ہے انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض منصبی جوش و جذبے اور اس لگن سے سرانجام دیں کہ وہ جو فریضہ سر انجام دے رہے ہیں وہ بلاشبہ صدقہ جاریہ ہے انہوں نے والدین پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے نونہالوں کے اساتذہ سے اپنے رابطے مستحکم کریں تاکہ اساتذہ اور والدین مل کر طلبہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت اور کردار سازی کرسکیں ہمارے پڑھے لکھے نوجوان ہی نفرتوں کے خاتمہ میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے گوجرخاں میں پنجاب یونیورسٹی کا کیمپس قائم کیا آج وزیراعلی مریم نواز نے اس کی شاندار عمارت کی تعمیر کے وسیع اراضی عطیہ کی ہے وہاں ہم اسٹیٹ آف آرٹ یونیورسٹی کیمپس قائم کریں گے جس کے لیے معاونت پر وزیراعلی پنجاب کے مشکور ہیں انہوں نے شاندار عمارت میں کالج کے قیام پر کپس کلرسیداں کی انتظامیہ کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس سے قبل راجہ پرویز اشرف نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوشل میڈیا کی ان خبروں کی سختی سے تردید کی کہ صدر آصف علی زرداری خوانی صحت پر مستعفی ہو رہے ہیں اور کوئی دوسرا شخص اس منصب کے لیے نامزد کیا گیا انہوں نے ان خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام اس طرح کی فیک خبروں پر توجہ نہ دیں آصف علی زرداری مکمل طور پر صحت مند ہیں اور اپنے منصبی امور احسن انداز میں چلا رہے ہیں وہ مستعفی ہوں گےنہ ہی کوئی دوسرا صدر مملکت آئے گا انہوں نے مزید کہا کہ کہیں بھی پریشانی کی بات نہیں پاکستان آج ماضی کی نسبت بہت محفوظ ہے تمام سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے عوام ان کی پشت پر کھڑے ہیں ہم نہ صرف دنیا کو عالمی جنگ سے محفوظ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں بلکہ ہماری بہادر افواج نے فتنہ الخوارج اور دیگر دشمنوں کو بھی لگام ڈال دی ہے بہتری کی جانب پاکستان کا سفر شروع ہو چکا ہر آنے والا دن ہماری کامیابیوں کی نوید لاتا ہے جس پر ہر محب وطن پاکستانی کو اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لانا چاہیے۔




