DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Robbery in Doberan Khurd, armed robbers injured a citizen

کہوٹہ کے علاقے دوبیرن خورد میں ڈکیتی، مسلح ڈاکوؤں نے شہری کو زخمی کر دیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21اپریل2026)
پولیس تھانہ کہوٹہ حدود میں ڈاکووں چوروں کاراج دوبیرن خورد میں سدوزئی بلڈنگ مٹیریل کے ٹھیہ پر ڈکیتی کی سنگین واردات، دو نامعلوم مسلح ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پرقاص نامی شخص سے 3 لاکھ 4 ہزار روپے نقدی اور ایک موبائل فون چھین لیا، ڈاکووں کے حملے سے وقاص نامی شخص شدید زخمی بھی ہو گیا،تفصیل کے مطابق تھانہ کہوٹہ کی حدود میں واقع دوبیرن خورد میں جرائم پیشہ عناصر ایک بار پھر متحرک ہو گئے، جہاں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے بلڈنگ میٹریل کے سٹور پر دھاوا بول دیا۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ کہوٹہ سے تقریباً سات کلو میٹر کے فاصلے پر پیش آیا، جہاں دو مسلح افراد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بلڈنگ میٹریل سٹور کے دفتر میں داخل ہوئے اور آتے ہی تشدد شروع کر دیا۔متاثرہ شخص وقاص احمد کے مطابق ایک ملزم کے پاس پستول جبکہ دوسرے کے پاس کلاشنکوف تھی۔ ملزمان نے انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے پستول کے بٹ سے بائیں آنکھ پر وار کیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ اس دوران ڈاکو موبائل فون، شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور تین لاکھ چار ہزار روپے نقدی چھین کر موقع سے فرار ہو گئے۔واقعہ کے بعد زخمی وقاص احمد نے پولیس تھانہ کہوٹہ میں درخواست دے دی ہے اور میڈیا کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کا فوری نوٹس لیا جائے اور ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔دوسری جانب اہلِ علاقہ نے بھی اس واردات کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کا سدباب کیا جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua | April 21, 2026) — A serious dacoity incident was reported within the jurisdiction of Police Station Kahuta, where armed robbers targeted a building material store in Doberan Khurd, injuring a man and looting cash and valuables.

According to details, two unidentified armed men stormed the office of Sadduzai Building Material Shop located about seven kilometres from the Kahuta police station. The attackers, armed with a pistol and a Kalashnikov, subjected the staff member, Waqas Ahmed, to severe violence.

The victim stated that the robbers assaulted him brutally and struck him on the left eye with the butt of a pistol, leaving him seriously injured. The suspects looted mobile phones, identification documents, a driving license, and cash amounting to Rs. 304,000 before fleeing the scene.

Following the incident, the injured man submitted a complaint to Police Station Kahuta, urging authorities through the media to take immediate notice of the crime, arrest the culprits, and ensure strict punishment.

Residents of the area strongly condemned the incident and demanded effective action from the police to curb rising criminal activities and ensure the safety of lives and property in the region.

چیئرمین جنجوعہ اتحاد موومنٹ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ کی راجہ کالا سلطان احمد ثانی کے سالانہ عرس میں شرکت

Raja Saeed Ahmed Advocates Attends Annual Urs of Raja Kala Sultan Ahmed Sani

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21اپریل2026)
چیئرمین جنجوعہ اتحاد موومنٹ تحصیل کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ کی اپنے جد امجد راجہ کالا المعروف راجہ سلطان احمد ثانی کے سالانہ عرس میں حاضری،مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل کنڈیاری سلطا ن خیل کے مقام پر تحصیل کہوٹہ اور کلر سیداں میں موجود جنجوعہ راجپوت خاندان کے 84گاؤں کے جد امجد جد امجد راجہ کالا المعروف راجہ سلطان احمد ثانی کے سالانہ عرس میں بڑی تعداد میں جنجوعہ راجپوت خاندان کے معززین نے شرکت کی اس موقع پرچیئرمین جنجوعہ اتحاد موومنٹ تحصیل کہوٹہ ممتاز سینئر قانون دان راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ سابق صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ،سابق ممبر ایم سی کہوٹہ، صدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) راجہ عمران ضمیر جنجوعہ،چیئرمین راجہ ذاکر جنجوعہ، نمبردار حفیظ جنجوعہ، معروف قانون دان راجہ نذیر ایڈووکیٹ آف مٹور، راجہ رومان سعید، توقیر شبیر جنجوعہ، راجہ توصیف جنجوعہ آف میرا مٹور،چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی، چیئرمین راجہ فیاض بیور، راجہ خالد پرویز آف گھوئی راجگان،راجہ شجاع جنجوعہ آف ممیام،بابو راجہ ظفر اقبال، کونسلر راجہ عبا س پپو،راجہ اقراب جنجوعہ ممیام راجگان،راجہ آذان جمیل جنجوعہ ممیام راجگان،معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر منصور علی جنجوعہ،راجہ شعیب جنجوعہ بگلہ راجگان،راجہ نوید جنجوعہ راجہ فرقان جنجوعہ کاشی (پنجاب پولیس)، راجہ جمال جنجوعہ بگلہ راجگان،راجہ جلیل جنجوعہ کشمیر میرپور،راجہ بشارت جنجوعہ، نوجوان قیادت راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یوسی مٹور،معروف عالم دین علامہ محمد اقبال قریشی،معروف سیاسی وسماجی شخصیت فرزندکہوٹہ راجہ طارق عظیم جنجوعہ،،راجہ خالدجنجوعہ کہوٹہ،ماسٹرراجہ ابرارکہوٹہ،راجہ نوید جنجوعہ تھوہا راجگان، راجہ فیاض یعقوب جنجوعہ سہر راجگان،حاجی راجہ نیاز یعقوب جنجوعہ سہر راجگان،راجہ احتشام جنجوعہ لہڑی،راجہ احسان الحق جنجوعہ لہڑی،راجہ عبد الوہاب جنجوعہ کہوٹہ،قاری عبدالرحیم بگھون،راجہ احسان الحق جنجوعہ لہڑی،صحافی راجہ پرویز اقبال،صحافی راجہ آصف محمود،ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ اور مختلف اضلاع،آزاد کشمیر اور علاقوں سے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ تصدق جنجوعہ اور اہلیان سلطان خیل کی طرف سے راجپوت خاندان کے 84گاؤں کے جد امجد جد امجد راجہ کالا المعروف راجہ سلطان احمد ثانی کے سالانہ عرس میں شرکت کرنے والے تمام جنجوعہ راجپوت بھائیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، عرس کے موقع پر بہترین انتظامات پر منتظمین اور ان کے تمام معاونین کا شکریہ ادا کر تے ہیں جو قومیں اپنی تاریخ اور اجداد کو بھول جاتی ہیں جو صفحہ ہستی سے مٹ جا یا کر تی ہیں،خاندان جنجوعہ راجپوت کہوٹہ،کلر سیداں کے 84گاؤں کے جد امجد دادا پیر کالا ؒکا ہر سال کی طرع منایا جائے گا،اہم اہلیان سلطان خیل خاندان جنجوعہ راجپوت کہوٹہ،کلر سیداں کے 84گاؤں سے شرکت کرنے والے معززین اور جنجوعہ برادری سے تعلق رکھنے والوں پنجاب کشمیر، جہلم،چکوال، گجرات، کلرکہارسے شرکت کرنے والے تمام معززین کا بھی شکر یہ ادا کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button