DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Three Convicts Sentenced to Life Imprisonment for Murder During Robbery
کہوٹہ: ڈکیتی کے دوران قتل کرنے والے تین مجرمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزا

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر | 09 اگست 2025):
تحصیل کہوٹہ کے گاؤں چنوئیاں ڈھوک نڑیل میں ڈکیتی کے دوران قتل ہونے والے شہری ماسٹر نذر حسین کے کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جناب خورشید عالم بھٹی نے تین ملزمان کو عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی۔
مجرمان مہربان جمال، عطاء الرحمٰن اور محمد انیس کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر 6 لاکھ روپے ہرجانہ اور 5 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔
واقعہ کا مقدمہ مارچ 2023 میں تھانہ کہوٹہ میں درج کیا گیا تھا۔ ملزمان نے ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے ماسٹر نذر حسین کو قتل کر دیا تھا۔ مقدمے کی موثر پیروی اور ٹھوس شواہد کی بنا پر عدالت نے ملزمان کو قرار واقعی سزا سنائی۔
مدعی پارٹی کی جانب سے وکلاء عبد الحمید قریشی ایڈووکیٹ، مظہر بھٹی ایڈووکیٹ اور تنویر مغل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ ملزمان کی طرف سے سرفراز قریشی ایڈووکیٹ نے صفائی دی۔
عدالتی فیصلے کو علاقے میں انصاف کی فتح قرار دیا جا رہا ہے، اور مقامی افراد نے اس فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، جسے جرائم کے خلاف ایک مضبوط پیغام سمجھا جا رہا ہے۔
Kahuta (Pothwar.com — Imran Zamir | August 9, 2025):
A court in Kahuta has sentenced three individuals to life imprisonment and heavy fines for the murder of a local citizen during a robbery. The incident took place in March 2023 in the village of Channuiyan Dhoke Narial, Tehsil Kahuta, where Master Nazar Hussain was shot and killed during a robbery at his residence.
The Additional District and Sessions Judge of Kahuta, Mr. Khurshid Alam Bhatti, handed down the sentences to convicts Mehrban Jamal, Atta-ur-Rehman, and Muhammad Anees. Each of them was sentenced to life imprisonment, a total of Rs. 6 lakh in compensation to the victim’s family, and Rs. 5.25 lakh in fines.
The prosecution was led by advocates Abdul Hameed Qureshi, Mazhar Bhatti, and Tanveer Mughal on behalf of the complainant’s side, while Sarfraz Qureshi Advocate represented the defence.
The FIR was registered at Kahuta Police Station in March 2023. Based on solid evidence and strong legal representation by the victim’s family, the court found the accused guilty beyond a doubt and issued exemplary punishments.
The verdict has been welcomed by the local community, with many seeing it as a strong message against rising incidents of violent crime in rural areas.
پنجاب حکومت کا انقلابی اقدام: پیدائش اور اموات کے سرٹیفکیٹس کی فیس سات سال کے لیے مکمل معاف
Punjab Government Waives Birth & Death Certificate Fees for 7 Years — Major Public Relief Initiative
کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر | 09 اگست 2025):
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر، ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد، اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ احبان عاصی نے ایک اہم عوامی فلاحی اقدام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پیدائش اور اموات کے کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹس کی فیس سات سال تک مکمل طور پر معاف کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور یہ فیصلہ عوام کو براہِ راست ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ تحصیل کہوٹہ میں منعقدہ ایک شعور و آگاہی سیمینار میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کہوٹہ احبان عاصی نے میزبانی کے فرائض انجام دیے، جبکہ مہمانِ خصوصی ایم پی اے راجہ صغیر احمد تھے۔
تقریب میں تحصیل کہوٹہ کے تمام یونین کونسلز کے سیکرٹریز، سابق چیئرمین، بلدیاتی نمائندگان، مسلم لیگی کارکنان، اور معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ اب شہریوں کو پیدائش یا اموات کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے سات سال کے اندر کسی قسم کی فیس ادا نہیں کرنی پڑے گی۔
رولز 2025 کے تحت:
-
سات سال سے زائد عمر کی پیدائش کی رجسٹریشن کی فیس: 200 روپے
-
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے پیدائش یا اموات کی رجسٹریشن: 1000 روپے
-
اموات کے سرٹیفکیٹ کی فیس: 1000 روپے (سات سال کے اندر اندراج پر مفت)
-
سرٹیفکیٹ میں تبدیلی یا تصحیح کی فیس: 2000 روپے سے کم کر کے 500 روپے کر دی گئی ہے
اس اقدام کو مقامی سطح پر سراہا جا رہا ہے اور اسے عوامی سہولت کے لیے ایک انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
Raja Tahir Janjua from UK Meets PML-N MPA Raja Sagheer Ahmad in Mator
راجہ طاہر جنجوعہ آف یوکے کی مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے ملاقات




