DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Tragic Incident: 23-Year-Old Youth from Kallar Drowns in near Panj Peer

کلرسیداں کا 23 سالہ نوجوان کہوٹہ کے علاقے پنج پیر کے قریب برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02،جولائی,2023)—کلرسیداں کا 23 سالہ نوجوان کہوٹہ کے علاقے پنج پیر کے قریب برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا نوجوان اسامہ اظہر ولد اظہر محمود سکنہ لٹوال کلرسیداں عید کے موقع پر تفریح مقام پنج پیر نرڑھ گیا ہوا تھا جہاں وہ ایک برساتی نالے میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا گیا

 

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, July 02) –In a heartbreaking incident, a 23-year-old youth named Osama Azhar, son of Azhar Mahmood, resident of  Latoal, lost his life after drowning in a flooded drain near Panj Peer. The young man had gone to Panj Peer to celebrate the Eid festivities.

While bathing, Osama tragically drowned. His lifeless body was later transferred to the Tehsil Headquarters Hospital in Kahuta for further procedures.

The local authorities and law enforcement agencies have initiated an investigation into the incident to determine the circumstances leading to the tragic death. The community mourns the loss of this young life and expresses condolences to the bereaved family.

آئی ایم ایف سے معاہدہ تو ہو گیا اس سے ملک کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ فی الحال ٹل گیا

With the agreement reached with the IMF, the country’s risk of default has been averted for now

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02،جولائی,2023)—وزیراعظم شہباز شریف کی ذاتی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان کا آئی ایم ایف سے معاہدہ تو ہو گیا اس سے ملک کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ فی الحال ٹل گیا مگر بہت سارے سوالوں کو بھی جنم دے گیا۔قیام پاکستان کے 76 برس بعد بھی ہم دنیا بھر سے بھیک اور امداد جمع کرکے ملکی نظام چلاتے ہیں فوجی اور عوامی حکومتیں مل کرکے بھی ملک کو کسی بھی شعبے میں خودکفیل نہ بنا سکیں۔ آج ہمارے کارخانے تقریبا بند ہو چکے ہیں صنعتیں فیصل آباد،لاہور،کراچی سے بنگلہ دیش منتقل ہو رہی ہیں۔ لاکھوں بے روزگار نوجوان ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں جو باقی بچے ہیں ان کے پاس ملک سے باہر جانے کی سکت نہیں،وہ یہاں بھی مہنگائی بے روزگاری کا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔حکومت نے آئی ایم ایف سے معائدے کی روشنی میں سرکاری ملازمین کی لیو ا ن کیشمنٹ ریٹائرمنٹ پنشن پر شب خون مارنے کے بعد سالانہ انکریمنٹ بھی ختم کر دی ہے۔اسی طرح دو پنشنیں بھی ختم کی جا رہی ہیں معائدے کی روشنی میں پٹرول ڈیزل بجلی گیس کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ سے ملک کا ہر ایک شہری بری طرح سے متاثر ہو گا اور صورتحال عام افراد کے لیئے نہ جائے مانند نہ پائے رفتن جیسی ہے اس کے علاؤہ اونٹ رے اونٹ تیری کون سی کل سیدھی جیسے حالات واقعات اور معاملات کا پوری قوم کو سامنا کرنا پڑے گا۔

 عید الاضحی صفائی آپریشن عیدکے تین ایام میں مجموعی طور پر کلرسیداں سے 129.47ٹن آلائشیں تلف کی گئیں

During the three days of Eid-ul-Azha cleaning operation, a total of 129.47 tons of qurabani were receovered

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02،جولائی,2023)—راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے اسسٹنٹ منیجر کلر سیداں ولید بن فاروق کی نگرانی میں عیدالاضحی کے موقع پر شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے خصوصی اقدامات کیئے گئے۔ تمام مساجد کے راستوں کو صاف کرنے کے بعد ان پر چونا ڈالا گیا مختلف مقامات سے آلائشیں اٹھانے کے لیئے تمام علاقوں میں ٹیمیں تشکیل دی گئیں جبکہ اس کے علاوہ کمپنی کی جانب سے تمام گھروں کو آلائشیں رکھنے کے لیئے خصوصی شاپربیگز مفت مہیا کیئے گئے تھے اور شہریوں سے کہا گیا تھا کہ وہ قربانی کی آلائشیں کھلے مقامات پر پھینکنے کی بجائے کمپنی کی جانب سے فراہم کیئے گئے خصوصج بیگز میں رکھیں۔ہمارا عملہ خود آ کر اٹھا لے گا اس کے علاؤہ شہری ہمارے کوڑے دانوں کو بھی استعمال کر سکتے ہیں۔راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مطابق عید الاضحی صفائی آپریشن عیدکے تین ایام میں مجموعی طور پر کلرسیداں سے 129.47ٹن آلائشیں تلف کی گئیں۔

عید کے پرمسرت موقع پر دوکانداروں نے جی بھر کر لوگوں کو لوٹا

On the joyous occasion of Eid, the shopkeepers looted the people

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02،جولائی,2023)—عید کے پرمسرت موقع پر دوکانداروں نے جی بھر کر لوگوں کو لوٹا،امور خانہ داری کے متعلقہ تمام اشیا میں کئی گنا اضافہ کر کے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کیا گیا؟نماز عید کی تیاریوں میں مصروف دوکانداروں نے اشیا کے نرخوں میں کئی گنا اضافہ پر کئی لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔ دو ایام قبل دو سو روپے میں پانچ کلو فروخت ہونے والے ٹماٹر عید کے موقع پر 150روپے کلو، چھ سو روپے کلو فروخت ھونے والی ادرک 1200 روپے اور سو روپے کلو فروخت ہونے والا لیموں آج دو سو روپے کلو فروخت ہوتا تھا۔ سبزی کے ساتھ مفت میں دیا جانے والا دھنیا سو روپے میں جبکہ مرغی کے علاؤہ گوشت آلو پیاز مصالحہ جات کے نرخوں میں ہو شربا اضافہ دیکھا گیا۔

کلرسیداں اور گردونواح میں نمازعید کے بڑے اجتماعات

Large congregations for Eid prayers in and around Kallar Seydan

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02،جولائی,2023)—کلرسیداں اور گردونواح میں نمازعید کے بڑے اجتماعات کے علاؤہ سنت ابراہیمی کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔اندرون شہر نور مسجد،جامعہ مسجد شیخاں،جامعہ مسجد سیداں،جامعہ مسجد غوثیہ معصومیہ میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے۔چوآ خالصہ میں مدرسہ انوار القران،جامعہ مسجد ابوبکر صدیق،جامعہ مسجد حنفیہ اور جامعہ مسجد فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہ میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے۔اس کے علاؤہ سموٹ،سرصوبہ شاہ،کنوہا،دوبیرن کلاں،ڈیرہ چوہدری حیات علی چکیالہ، بھلاکھر،چوکپنڈوری،چنام،شاہ باغ،تریل، ڈیرہ خالصہ،نوتھیہ شریف،سدیوٹ اور دیگر علاقوں میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے اور قربانی کر کے سنت ابراہیمی ادا کی گئی۔

موہڑہ داروغہ میں چوہدری ظہیر الحق کی والدہ انتقال کر گئیں

Chaudhry Zaheer ul Haq mother passded away in Mohra Darogha

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02،جولائی,2023)—معروف مدرس چوہدری ظہیر الحق کی والدہ محترمہ،معروف نعت خوان احسان الحق چشتی کی تائی اور عبدالصبور بھٹی کی ممانی انتقال کر گئیں۔نماز جنازہ موہڑہ داروغہ میں ادا کی گئی جس میں گیگا کے مرکزی رہنما راجہ اورنگزیب،پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے صدر قاضی محمد عمران،احسان الحق قریشی،سردار صلاح الدین احمد،گرداور راجہ شاہد محمود،محمد نوید بھٹی،اکرام الحق قریشی،چوہدری تصور حسین،خضر رحمان،چوہدری عبدالوحید،چوہدری محمد ایاز،مدثر فیاض بھٹی،ڈاکٹر محمد اظہر،عامر بیگ،راجہ لیاقت،راجہ محمد اعجاز،شیخ سلیمان شمسی،شیخ عبدالہادی،قاضی امجد محبوب،نصیر زندہ،مرزا غلام عباس اور دیگر نے شرکت کی۔

یوسی دوبیرن کے گاؤں سکوٹ کے س راجہ عظمت محمود انتقال کر گئے

Raja Azmat Mehmood of Skot village of UC Doberan passed away

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02،جولائی,2023)—یوسی دوبیرن کے گاؤں سکوٹ کے سابق کونسلر حاجی محمد فیاض کے فرزند راجہ عظمت محمود انتقال کر گئے۔نماز جنازہ میں سابق رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد،راجہ ندیم احمد،مولانا احسان اللہ چکیالوی،راجہ محمد جاوید،سردار محمد آصف،الحاج غلام ظہیر،چوہدری توقیر اسلم،راجہ انوار الحق اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button