DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Tragic Incident in Thoa Khalsa: Two Children Drown in Dam While Bathing on Eid Day

کہوٹہ کے علاقہ تھوہا خالصہ میں عید کے روزکلوٹ کے مقام میں ڈیم میں 2بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2جولائی2023)
کہوٹہ کے علاقہ تھوہا خالصہ میں عید کے روز افسوس ناک واقع،کلوٹ کے مقام میں ڈیم میں 10سال کے 2ہم عمر بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے،تقریبا ایک گھنٹے کے بعد دونوں بچو ں کی نعشیں نکالیں گئی،نمازے جنازہ میں بڑھی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل عید والے تھوہا خالصہ کے رہائشی گکھڑ برادری کے دو بچے رحیم رضا ولد گل نوازسکنہ تھوہااور طلحہ مسعود ولد محمد مسعود سکنہ تھوہا کلوٹ کے مقام میں ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب گے جن کی نعشوں کو تقریبا کے ایک گھنٹے کے بعد نکالا جا سکا،دونوں بچوں کی وفا ت پر علاقے میں ایک غم کی فضا ء قائم ہو گئی،دونوں بچوں کی نمازے جنازہ تھوہاکے مقام پر ادا کی گئی نمازے جنازہ میں سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد،امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب رہنماء جماعت اسلامی راجہ تنویر احمد،امیدوار برائے قومی اسمبلی راجہ طارق عظیم،سابق جنرل کونسلر راجہ عرفان سرور (چیئرمین سرور گروپ) معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ شاہد علی جنجوعہ، راجہ شوکت علی جنجوعہ،سابق چیئرمین راجہ اشتیاق احمد، وائس چیئرمین راجہ توقیر احمد، سابق کونسلر راجہ اعجاز،حاجی راجہ غلام نبی سمیت بڑھی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔

Kahuta (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, July 01, 2023) – Thoa Khalsa, a region in Kahuta, witnessed a heart-wrenching incident on the day of Eid. Two 10-year-old children tragically drowned while bathing in the dam near the Klot area. The lifeless bodies of both children were retrieved approximately an hour later. A large number of residents from the area participated in the funeral prayers.

According to details, the two children, Rahim Raza, son of Gul Nawaz, and Talha Masood, son of Mohammad Masood, residents of the Thoa Khalsa, drowned while bathing in the dam. It took nearly an hour to recover their bodies. The loss of these two children deeply saddened the entire community.

The funeral prayers for the children were held at the Thoa Khalsa location, attended by notable personalities including Raja Sagheer Ahmed, former MPA; Raja Tanveer Ahmed, Jamaat-e-Islami provincial assembly candidate; Raja Tariq Azim, national assembly candidate; Raja Irfan Sarwar (Chairman Sarwar Group), a renowned political and social figure; Raja Shahid Ali Janjua; Raja Shaukat Ali Janjua; former Chairman Raja Ishtiaq Ahmed; Vice Chairman Raja Tauqeer Ahmed; former Councilor Raja Ajaz; and Haji Raja Ghulam Nabi.

عیدالاضحٰی مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی

Eid-ul-Adha was celebrated with religious fervor

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2جولائی2023)
ملک بھر کی طرح کہوٹہ میں بھی عیدالاضحٰی مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی RWMC کہوٹہ نے صفائی کے بہترین انتظامات کیے عوام نے خوب سراہا رمضان کے مقدس مہینے کی طرح اس عید پر بھی جہاں مویشی مہنگے داموں فروخت کیے گے وہاں دیگر اشیاء خردونوش کی قیمتوں میں بھی حیرت انگیز اضافہ دیکھنے میں آیا خاص کر ٹماٹر ادرک پیاز لہسن چھڑیاں ٹوکے دھنیاں وغیرہ کافی مہنگے داموں فروخت جبکہ سنت ابراہیم ادا کرنے والوں نے قصابوں کو بھی خوب پیسے دیے بڑے جانور کے بیس سے تیس ہزار جبکہ بکرا دھنبہ وغیرہ کے 10 ہزار تک لیے گے عیدالاضحٰی کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کی خصوصی ہدایت پر چیف آفیسر کہوٹہ کامران، انچارج RWMC ماجد ستی نے کہوٹہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے رکھی تھیں گندگی اور آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے جہاں پورے شہر میں بڑے بڑے بیگ تقسیم کیے وہی سی او آفس اور ٹاون کمیٹی میں کنٹرول روم بھی قائم کیے گے جو چوبیس گھنٹے عوام کی شکایات سنتے اور اسکا ازالہ کرتے سینٹری سپروائزر طالب بھٹی،سپروائزر عمران رشید،سپروائزر عطیق الرحمن، ندیم احمد اور دیگر سینٹری ورکرز نے احسن انداز میں اپنی ڈیوٹی ادا کی شہریوں عوام علاقہ نے RWMC کہوٹہ کی کارکردگی کو خوب سراہا۔

عید کے دوسرے روز چوری کی واردات

Theft incident on the second day of Eid

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2جولائی2023)
کہوٹہ عید کے دوسرے روز چوری کی واردات چور آٹھ تولے سونا اور 11 لاکھ روپے نقدی لے اڑے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر چوری ڈکیتی ہونے لگی عوام عدم تحفظ کا شکار پولیس کہوٹہ مکمل ناکام تفصیلات کے مطابق کہوٹہ میں آئے روز چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ عید کے دوسرے روز کہوٹہ چوری کی واردات چور 8 تولے طلائی زیورات اور 11 لاکھ روپے نقد لے اڑے ضہیب محمد ولد ذرتاج نے پولیس تھانہ کہوٹہ کو تحریری درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ 30 جون عید کے دوسرے دن گھر واقع کلب لائن تاکا لگا کر بسلسلہ عید گاوں روانہ ہوئے شام ساڑھے 4 بجے اطلاع ملی کے آپکے گھر کا مین گیٹ کھلا ہے جب گھر واپس آیا تو سامان بکھرا پڑا تھا اور میرے گھر سے سامان جس میں 8 تولے طلائی زیورات 11 لاکھ روپے نقدی غائب تھے جنکو نامعلوم چور لے گئے ہیں یاد رہے آئے روز جرائم میں بے پناہ اضافہ عوام عدم تحفظ کا شکار پولیس کہوٹہ کی کارکردگی صفر اور آئے روز ایسے واقعات سے عوام خوفزدہ ہیں۔

کہوٹہ شہر  میں سیاسی سرگرمیاں مانند پڑ گئی

Political activities in Kahuta city and Constituency PP7 came to a standstill

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2جولائی2023)
کہوٹہ شہر اور حلقہ PP7 میں سیاسی سرگرمیاں مانند پڑ گئی پنجاب میں الیکشن کی نوید سن کر پی ٹی آئی سمیت ساری جماعتوں کے امیدواران اور آزاد امیدوار الیکشن مہم میں بھرپور حصہ لے رہے تھے مگر 9 مئی واقع کے بعد حلقہ PP7 میں پی ٹی آئی کہی نظر نہیں آ رہی گو کہ عوام کی ہمدردیاں اب بھی PTI کے ساتھ ہونگی جبکہ مسلم لیگ ن جو کئی سالوں سے دھڑے بندی کا شکار سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، کی اپنی ہی حکومت پر تنقید اور پھر مفتاح اسماعیل کو عہدوں سے ہٹانا پھر انکے استفعی سوالیہ نشان جبکہ ورکرز کنونش میں چیئرمین مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفرالحق کو نمایاں طور پر سامنے لایا گیا اگلا سیاسی منظر نامہ کیا ہوگا سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی انکے دوست کیا فیصلہ کرتے ہیں کیا جن سرکردہ لوگوں کو PP7 سے آوٹ کرنے کی کوشش کی گئیں وہ دوبارہ پارٹی میں نمایاں ہونگے جلد انکشاف ہوگا جبکہ PP7 میں جو مرمتی کے منصوبے یا محکمانہ تھے اسکو پی ٹی آئی اور اب مسلم لیگ ن کریڈٹ لے رہی ہے عوام اس سیاسی منظر نامے اور علاقے کی تعمیر و ترقی کو لیکر کافی پریشان۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button