AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: “Raja Nisar Ahmed Khan elected as President of Mirpur District Press Club by Central Union of Journalists”

سابق صدر چکسواری پریس کلب راجہ نثار احمد خان سنٹرل یونین آف جرنلسٹس ضلع میرپور کے صدر منتخب

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,13،مئی,2023)—سابق صدر چکسواری پریس کلب راجہ نثار احمد خان سنٹرل یونین آف جرنلسٹس ضلع میرپور کے صدر منتخب۔نو منتخب صدر کو مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔انجمن تاجراں چکسواری کے سیکرٹری جنرل راجہ ساجد محمود،شبیر بشیر چودھری،چودھری عبدالشکور،چودھری طاہر شہزاد،محمد عارف چودھری،مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چودھری زبیر گجر، کونسلر محمد ساجد نظامی،محمد الطاف چودھری،چکسواری پریس کلب کے صدر اللہ دتہ بسمل،سرپرست اعلیٰ محمد اقبال خواجہ،چیئرمین سپریم کونسل محمد رفیق بھٹی سابق صدر مرزا محمدنذیر ،سینئر نائب صدر محمد اسحاق خواجہ،نائب صدور تاج جالب،چودھری الطاف احمد،سیکرٹری جنرل عنصر محمود غزالی،سیکرٹری نشر و اشاعت عدیل بھٹی،سیکرٹری مالیات چودھری عبدالخالق،سابق سیکرٹری نشر و اشاعت نوید یونس چودھری،سابق نائب صدر معظم علی چودھری،سابق سیکرٹری مالیات ثاقب ظفر،سابق صدر افراز محمود راجہ،سابق سینئر نائب صدر عابد حسین چودھری اور دیگر نے مبارکباد پیش کی۔راجہ نثار احمد خان نے کہا کہ میں مرکزی صدر محمد ظفیر بابا کا شکریہ ادا کرتا ہون جنھوں نے صحافیوں کی خدمت کی بھاری ذمہ داریاں مجھے سونپی ہیں۔میں پوری کوشش کروں گا صحافیون کے حقوق کا بھر پور دفاع کر سکوں۔ضلع بھر کے صحافیون کو ساتھ لے کر چلوں گا۔صحافیوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔انھوں نے تمام ممبران اور عہدیداران کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے مبارکباد کے پیغامات دئیے۔

Chakswari (Pothwar.com, Allah Ditta Bismill,12, May 2023)– Former President of Chakswari Press Club, Raja Nasar Ahmed Khan, has been elected as the President of Central Union of Journalists in Mirpur district. The newly elected President was congratulated by his supporters. The Association of Traders in Chakswari, Secretary-General Raja Sajid Mahmood, Shabbir Bashir Chaudhry, Chaudhry Abdul Shakoor, Chaudhry Tahir Shehzad, Muhammad Arif Chaudhry, Muslim League-N central leader Chaudhry Zabir Gujjar, Councilor Muhammad Sajid Nazami, Muhammad Altaf Chaudhry, Chakswari Press Club President Allah Ditta Bismill, Chief Executive Ali Muhammad Iqbal Khawaja, Chairman Supreme Council Muhammad Rafiq Bhatti, former President Mirza Muhammad Nazeer, Senior Vice President Muhammad Ishaq Khawaja, Vice President Taj Jalib, Chaudhry Altaf Ahmed, Secretary-General Enser Mahmood Ghazali, Secretary Publication Adeel Bhatti, Secretary Finance Chaudhry Abdul Khaliq, former Secretary Publication Naveed Younis Chaudhry, former Vice President Muzammil Ali Chaudhry, former Secretary Finance Saqib Zaffar, former President Afrasayab Mahmood Raja, and former Senior Vice President Abid Hussain Chaudhry congratulated the newly elected President.

Raja Nisar Ahmed Khan said, “I express my gratitude to the Central President Muhammad Zaffar Baba, who has entrusted me with heavy responsibilities to serve journalists. I will make every effort to defend the rights of journalists and take them along with me in the journey. We will not compromise on the rights of journalists. I also thank all members and officials who congratulated me on my victory.”

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,13،مئی,2023)—چکسواری پولیس کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں۔چکسواری پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت میں بری طرح ناکام ہو گئی۔تھانہ پولیس چکسواری میں دی جانے والی درخواستیں ردی کی ٹوکری زینت بننے لگیں۔گزشتہ دو تین ماہ کے دوران نئی آبادی بوعہ کے رہائشیوں کی 13/14بکریاں مختلف اوقات میں ہلاک کی گئیں۔تھانہ پولیس چکسواری کو اس سلسلہ میں مکینوں کی طرف سے درخواست بھی دی گئی لیکن آج تک اس پر کارروائی نہ کی گئی۔چکسواری پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ محمد اقبال خواجہ نے کہا ہے کہ چکسواری پولیس اپنے فرائض منصبی ادا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ سے اپنے آپ کو بری الذمہ سمجھتی ہے اور حکام بالا افسران بالا کو سب اچھا کی رپورٹ دے کر صرف کارکردگی کے سرٹیفیکیٹ کے حصول کی کاوشوں میں مصروف نظر آتی ہے۔آئی جی پولیس آزاد کشمیر ڈی آئی جی میرپور ڈویژن اور ایس ایس پی نوٹس لے کر عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,13،مئی,2023)— کاروباری مرکز ایم کے آرسول انجینئراینڈآرکیٹیکٹ اورپولی ڈورز کی افتتاحی تقریب بن بڑوٹیاں چکسواری میں واقع برلب میرپور کوٹلی شاہراہ منعقدہوئی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی الفلاح سوسائٹی ایسرکے سیکرٹری جنرل حاجی اخلاق احمددانش سابق اے ای او (ر) صدرمعلم اوردیگر شخصیات نے اپنے دست مبارک سے فیتہ کاٹ کرافتتاح کیا افتتاحی تقریب میں مرکزی انجمن تاجراں چکسواری کے سینئرنائب صدر راجہ عبدالعزیز خان نائب صدر قاضی قدیر احمد سیکرٹری جنرل حاجی چودھری اورنگ زیب راجہ شاہدعزیز خواجہ محمداحتشام یوتھ کونسلر تحریک لبیک پاکستان آزادکشمیر کے راہنماوں مفتی کبیر احمدسعیدی حاجی چودھری شفیق الرحمن سابق امیدواراسمبلی حلقہ نمبرتین میرپور ظہیرعباس قار ی عبدالحلیم غازی راحیل احمدانجینئرراجہ عدیل احمدطار ق صدف کے علاوہ سیاسی سماجی وکاروبار ی شخصیات سمیت دیگر نے شرکت کی شرکاء تقریب نے کاورباری مرکز کے اونر انجینئرمحمدخلیق الرحمن کومبارک بادپیش کی اورکاروبارکی کامیابی کے لئے دعاکرائی قاری محمدنورگل سیالوی اورمفتی کبیر احمدسعیدی نے دعاکرائی۔ مہمانوں کی تواضع بھی کی گئی۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,13،مئی,2023)—ایس ایچ او تھانہ پولیس چکسواری راجہ عمیر رشید کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری۔ کسگمہ کے رہائشی سے ایک کلو سے زائد چرس گردا برآمد۔ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف 9cکے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ مزید انکشافات کی توقع۔تفصیلات کے مطابق ایس پی ضلع میرپورکے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ پولیس چکسواری راجہ عمیر رشید نے ہمراہ شمیم ڈی ایف سی،عدنان رضا اور دیگر کانسٹیبلان کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے گزشتہ روز ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔شاہد لطیف ولد محمد لطیف قوم بھٹی ساکن دھماوہ کسگمہ سے ایک کلو ایک سو تیس گرام گردا بر آمد کر لیا۔ملزم کے خلاف 9c/cnsaکے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دیا ہے۔ ایس ایچ او راجہ عمیر رشید کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے معززین علاقہ چودھری شبیر نگیال،محمد تاج جالب،راجہ ساجد محمود اور دیگرنے کہا ہے کہ جس دن سے راجہ عمیر رشید کی تعیناتی ہوئی ہے منشیات فروش زیرزمین چلے گئے تھے۔ مقامی منشیات فروش تائب ہو گئے تھے لیکن دوسرے ضلعوں سے آنے والے منشیات فروش منشیات فروشی کر رہے تھے۔ ایس ایچ او نے کمال منصوبہ بندی سے پچھلے چند دنوں میں پے در پے کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔سماج دشمن عناصر کے خلاف موثر کارروائیوں کو سراہتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ ایسی کارروائیوں کا تسلسل جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,13،مئی,2023)—ممبربرطانوی پارلیمنٹ راجہ محمد یاسین نے یونین کونسل فیض پورشریف کادورہ کیا انہوں نے بوعہ ڈھوک کیپٹن محمدسلیم جاکرچودھری محمداعجاز کے کزن بابو چودھری محمدافتخار کی وفات پرسوگواران کے ساتھ اظہارتعزیت کیامرحوم کے لئے دعائے مغٖفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی انہوں نے بابو چودھری محمدافتخار مرحوم کی قبرپرحاضری دی فاتحہ خوانی کی انہوں نے بابو چودھری محمدافتخار مرحوم کوان کی شاندار سیاسی سماجی خدمات پرخراج عقیدت پیش کیا اورکہاکہ بابو چودھری محمدافتخار مرحوم کی وفات پر سے جوخلاء پیداہوا وہ مدتوں پرنہیں ہوگا ان کی وفات سے ہم ایک بہترین دوست مخلص راہنما اوربیڈفورڈ برطانیہ اوربوعہ کے عوام ایک ہمدرد شخصیت سے محروم ہوگئے ہیں ان کی بیڈفورڈ برطانیہ اوربوعہ کی کمیونٹی کے لئے شاندار خدمات ہیں جومدتوں یادرکھی جائیں گی بابو چودھری محمدافتخار مرحو م کے کزن چودھری محمداعجاز اوربھانجے نثار احمدخان اسرار احمدخان اورمرحوم کے فرزندان نے راجہ محمدیاسین ممبربرٹش پارلیمنٹ کاشکریہ اداکیاکہ انہوں نے ہمارے ساتھ ہمدردی کااظہار کیاغم میں برابر کے شریک ہوئے ہمارے غم کواپناغم سمجھا اوراپنے دوست کویادرکھا


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,13،مئی,2023)—علامہ مفتی محمدوسیم رضا چیئرمین سنی علماء ومشائخ کونسل آزادکشمیر نے کہاہے کہ اولیائے کرام کے مزارات رشدوہدایت کے مراکز ہیں اورہرعام وخاص کے لئے مرجع خلائق ہیں اہل دل لوگوں کے دلوں پرحکومت کرتے ہیں ان کاسکہ دلوں پرچلتاہے فقروسادگی کانمونے ہوتے ہیں مگرمگران کے حضورشاہان وقت عقیدت وارادت کے پھول لے کرہوتے ہیں جب انسان کے دل ودماغ پرسیاہی چھاجاتی ہے جب ان کے اعمال پرغیرت روتی ہے اورایمان ماتم کرتاہے جب سکون عنقاہوجاتاہے جب پریشانیاں دل کے سکون کومتزلزل کردیتی ہیں جب مصائب کمرتوڑدیتے ہیں تب ا ہل دل کے درباروں پرحاضری اوران کے مزارات پرسلام ودعاسے اطمینان وسکون کی دولت ملتی ہے افسردہ پیشانیاں ستاروں کی طرح دمک اٹھتی ہیں پرپریشان دل شگفتہ ہوجاتے ہیں اوربجھی شمعیں روشن ہوجاتی ہیں انہوں نے ان خیالات کااظہار حضر ت بابا خان بادشاہ شہیدرحمتہ اللہ علیہ تنگ دیو یونین کونسل فیض پورشریف کے سالانہ عرس مبار ک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے عرس کے اجتماع سے دارلعلوم اسلامیہ شرقیہ چکسواری کے مدرس وامام جامع مسجدشرقی چکسواری مولانا یاسرجامی آف کوٹلی نے بھی خطاب کیا عرس کے اجتماع کی صدارت دربارعالیہ حضر ت باباخان بادشاہ رحمتہ اللہ علیہ کے گدی نشین حاجی چودھری محمدسوار خان سابق ممبرضلع کونسل میرپور نے کی عرس کی تقریب کے انتظام وانصرام کی نگرانی چودھر ی خوشنود ممبرضلع کونسل چودھری محمدرئیس کونسلر چودھری فریداحمدنے کی عرس کے اجتماع میں سیاسی سماجی کاروباری شخصیات سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد میں شرکت کی عرس مبارک کی تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیامقامی مسجد کے امام حافظ قاری محمدصہیب اکبر نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی مقامی نعت خوان حضرات نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیاقاری حافظ محمدصہیب اکبر نے ختم شریف پڑھا مولانامفتی محمدوسیم رضا نے دعاکرائی

Show More

Related Articles

Back to top button