DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Rawalpindi Division’s wheat production competition won by Ch Imtiaz Hussain of Dhok Baba Gohar

راولپنڈی ڈویژن کی سطع پر گندم کا پیداواری مقابلہ کلرسیداں کے چوہدری امتیاز حسین آف ڈھوک بابا گوہر نے جیت لیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,12،مئی,2023)—راولپنڈی ڈویژن کی سطع پر گندم کا پیداواری مقابلہ کلرسیداں کے چوہدری امتیاز حسین آف ڈھوک بابا گوہر نے جیت لیا راولپنڈی تحصیل دوسرے اور اٹک کی تحصیل حضرو تیسرے نمبر پر رہی اس کا اعلان جمعرات کو ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی ڈویژن راولپنڈی سید شاہد افتخار بخاری نے ایک اجناس میں کیا جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ تین برسوں سے مسلسل تحصیل کلرسیداں ضلعی سطح پر پہلے نمبر پر تھی جو اس بار راولپنڈی ڈویژن میں پہلے نمبر پر آ گئئ ہے سال 2022-23 کے گندم کے پیداواری مقابلہ میں ڈہوک بابا گوہر موضع ٹکال یوسی چوآخالصہ کے موضوع کاشتکار چوہدری امتیاز حسین نے راولپنڈی ڈویژن کے پیداواری مقابلے میں سب سے زیادہ پیداوار 54 من 885 گرام حاصل لے کر راولپنڈی ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ رشید احمد رضا گاوں منکیالہ تحصیل راولپنڈی 53 من 418 گرام پیداوار لے کر دوسرے نمبر پر اور لیاقت خان آف جلالیہ تحصیل حضرو ضلع اٹک 52 من پیداوار لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی ڈویژن راولپنڈی سید شاہد افتخار بخاری نے تمام انعام جیتنے والے زمینداران کو مبارک باد دی اس کے ساتھ ساتھ خصوصی طور پر بشارت محمود اعوان اسیسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کلرسیداں اور انکی پوری ٹیم کو بھی مبارک باد دی اور انکے کام تعریف کی کہ انکی محنت سے تحصیل کلرسیداں تسلسل کے ساتھ چوتھی دفعہ بھی گندم کے پیداواری مقابلہ میں پہلا انعام لینے میں کامیاب رہی اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ضلع راولپنڈی محترمہ سیدہ سعدیہ بانو کے علاوہ مرزا محمد افضل اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع گجر خان، سید کاظم حسین شاہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کہوٹہ، عبدالرشید ساقی اسیسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ٹیکسلا، میڈم نورالعین زراعت آفیسر ٹیکنیکل راولپنڈی بھی موجود تھیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 12, May, 2023)- Chaudhry Imtiaz Hussain of Dhok Baba Gohar won the wheat production competition held by Rawalpindi division, Rawalpindi tehsil second and Hazro tehsil of Attock third. This was announced on Thursday by the Director of Agriculture Extension Rawalpindi Division Rawalpindi Syed Shahid Iftikhar Bukhari in an article in which it was stated that for the last three consecutive years, Tehsil Kallar Syedan was ranked first in the district level, this time it came first in Rawalpindi Division. In the wheat production competition of the year 2022-23, Chaudhry Imtiaz Hussain, the subject farmer of Dhok Baba Gohar, UC Choa Khalsa, won the first position in Rawalpindi Division by obtaining the highest yield of 54 out of 885 grams in the production competition of Rawalpindi Division. While Rasheed Ahmad Raza village of Mankiala Tehsil Rawalpindi took the second place with 53 grams of 418 grams and Liaqat Khan of Jalaliya Tehsil Hazro District Attock came third with the production of 52 grams.

پولیس کی فوری کاروائی،17 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

“Police takes swift action, captures suspect in assault of 17-year-old girl”

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,12،مئی,2023)—کلر سیداں پولیس کی فوری کاروائی،17 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس کو متاثرہ لڑکی کی والدہ نے درخواست دی تھی کہ ملزم حسنین اور عدیل نے اس کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا،کلر سیداں پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے ملزم حسنین کو گرفتار کر لیا،ملزم عدیل کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسیس کروایا جا رہا ہے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ فرار ملزم عدیل کو گرفتار کر کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، خواتین سے زیادتی جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔

گزشتہ تین ماہ سے روات کلرسیداں روڈ کے دونوں اطراف آبادیوں کے بل بجلی جمع نہیں کیئے جا رہے

“No electricity bills collected for both sides of Rawat-Kallar Syedan Road for the past three months”

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,12،مئی,2023)—روات کلر سیداں روڈ پر واقع دیہات شاہ باغ،تریل،ڈیرہ خالصہ،چھپری اکو،نوتھیہ،صاحب دھمیال اور دیگر کے صارفین بجلی کو بلوں کی ادائیگی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے یوسی گف کے سابق ناظم جاوید اقبال مرزا نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ تین ماہ سے روات کلرسیداں روڈ کے دونوں اطراف آبادیوں کے بل بجلی جمع نہیں کیئے جا رہے۔سب پوسٹ آفس شاہ باغ یہ کہ کر بل جمع کرنے سے انکاری ہے کہ مرکزی آفس سے رقوم وصول کرنے والی گاڑی نہیں آ رہی ہے اسی طرح سردار مارکیٹ کے دو نجی بنک بھی بجلی بلوں کی وصولی سے انکاری ہیں جس سے صارفین کے بقایا جات اضافی سرچارج میں کئی گنا اضافہ ہوتا جا رھا یے اور کسی بھی وقت بجلی کنکشن بھی منقطع ہو سکتے ہیں انہوں نے ائیسکو حکام سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔

پولیس نے کلر بائی پاس پر ٹائر جلا کر بند کرنے اور مسافر گاڑیوں اور پولیس پر حملے کے الزام میں 90 نامعلوم ملزمان کے علاوہ 19 ملزمان کو نامزد کیا

“Police nominates 19 suspects, including 90 unidentified, for burning tires and attacking passenger vehicles and police at Kallar bypass”

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,12،مئی,2023)—کلرسیداں پولیس نے کلر بائی پاس پر ٹائر جلا کر بند کرنے اور مسافر گاڑیوں اور پولیس پر حملے کے الزام میں 90 نامعلوم ملزمان کے علاوہ 19 ملزمان کو نامزد کیا جن میں دو معروف مسلم لیگ ن کے کارکن بھی شامل ہیں جبکہ تیسرے لیگی کو شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی کی رات گئے مداخلت پر نامزدگی سے بچا لیا گیا کلر سیداں پولیس کے افسران اور ڈی ایف سی نے غیر زمہ داری کی نئی مثال قائم کردی کلرسیداں پولیس نے دہشتگردی ایکٹ میں مقدمہ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے میں مقامی ہوٹل کے مالک ساجد آف رجام اور کلرسیداں بائی پاس کے قریب ایک پٹرول پمپ کے لیگی مالک سہیل اطلس کو بھی شامل تھے جس پر ان کے خلاف بھی حملہ کرنے روڈ بند کرنے پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا جس سے لیگی حلقوں میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،جنرل سیکرٹری زین العابدین عباس،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،جنرل سیکرٹری سردار محمد وسیم،سابق ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،صوبیدار ظفر اقبال بیگ،راجہ طارق محمود،پرویز اختر منہاس اور دیگر نے ایک اجلاس میں پی ٹی آء کے مظاہرے میں مسلم لیگ ن کے سرگرم کارکنوں کے خلاف مقدمات کے اندراج کی شدید مذمت کرتے ھوئے مطالبہ کیا کہ اگر کلرپولیس کے زمہ داران کے خلاف فوری کاروائی نہ کی گئی تو مقامی رہنما پولیس اسٹیشن جا کر اپنے کارکنوں سے اظہار ہمدردی خود گرفتاریاں پیش کریں گے بعد ازاں سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد بھی کلرسیداں پہنچ گئے وہ دیگر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ پولیس اسٹیشن کلرسیداں جا پہنچے مگر اس ایچ او اندر سے کنڈی لگا رکھی تھی انہوں نے مسلم لیگی وفد سے ملاقات کرنا ضروری نہ سمجھا جبکہ تھانے میں موجود پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ اس ایچ او اپنے کمرے میں موجود ہیں ادہر لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے کلرپولیس کے خلاف فوری کاروائی کے مطالبے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ داران کے خلاف کاروائی تک وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے پولیس نے ذاتی وجوہات مک بنیاد پر مقامی ہوٹل کے ملازم ساجد آف رجام کو نہ صرف دہشتگردی کے مقدمے میں ملوث کر رھا بلکہ ایف آئی آر میں اسے ہوٹل کا مالک قراد دیا گیا جبکہ وہ وہاں ملازمت کرتا ہے دوسری جانب ایک پٹرول پمپ کے مالک سہیل اطلس کو ملزم نامزد کردیا گیا جبکہ ساجد اور سہیل اطلس دونوں کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے اور ان کا شمار مسلم لیگ ن کے سرگرم کارکنوں میں ہوتا ہے اس کے باوجود کلرسیداں پولیس نے انہیں پی ٹی آئی کارکن قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف دہشتگردی ایکٹ میں مقدمہ درج کرلیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button