DailyNewsGujarKhanHeadlineOverseas newsPothwar.com

London: Chaudhry Liaquat Ali re-elected as Councillor for the third time in Nottingham City Council

چودھری لیاقت علی سابق لارڈ مئیر نوٹنگھم سٹی کونسل تیسری بار کونسلر منتخب ہو گئے۔

نوٹنگھم /چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,10،مئی,2023)— چودھری لیاقت علی سابق لارڈ مئیر نوٹنگھم سٹی کونسل تیسری بار کونسلر منتخب ہو گئے۔چودھری لیاقت علی کا تعلق نئی آبادی کلیال چکسواری سے ہے۔اس سے قبل چودھری لیاقت علی دو بار کونسلر منتخب ہوئے تھے۔ ایک بار لارڈ مئیر بھی رہ چکے ہیں۔ چودھری لیاقت علی ایک محنتی اور اپنے کام سے مخلص انسان ہیں یہی وجہ ہے کہ نوٹنگھم کے شہریوں نے تیسری بار منتخب کیا ہے۔چودھری لیاقت کی کامیابی پر ان کے عزیز و اقارب چودھری غضنفر علی،چودھری حبیب علی،چودھری رتاسب علی چودھری خان،چودھری عجائب حسین،چودھری منیر اختر اور چودھری شبیر احمد نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ لیاقت علی اس بار بھی عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے اور اپنے قبیلہ کا نام روشن کریں گے۔ہم امید کرتے ہیں کہ کلیال برادری کے سپوت عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔

Nottingham/Chakswari (Pothwar.com, Allah Ditta Bismill, May 10, 2023) — Chaudhry Liaquat Ali, former Lord Mayor of Nottingham City Council, has been elected as a councilor for the third time. He has also been Lord Mayor once. Chaudhry Liaquat Ali is a hardworking person and is sincere in his work, that is the reason why the citizens of Nottingham have elected him for the third time. On the success of Chaudhry Liaquat, his dear and relatives Chaudhry Ghazanfar Ali, Chaudhry Habib Ali, Chaudhry Ratasab Ali Chaudhry Khan, Chaudhry Ujab Hussain, Chaudhry Munir Akhtar and Chaudhry Shabbir Ahmed have expressed the hope that Liaquat Ali will continue his journey of public service this time too and make the name of his tribe bright.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,10،مئی,2023)—محکمہ شاہرات عامہ کی غفلت، میرپور کوٹلی روڈپر گڑھے پڑنے لگے۔ بعض جگہوں پر معمولی ٹوٹ پھوٹ ہوئی ہے۔یہی وجہ ہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد کئی جگہوں پر پیچ ورک کی ضرورت ہے۔محکمہ شاہرات کی غفلت کی وجہ سے مین روڈ تباہ ہونے لگی۔ چند جگہوں پر پیچ لگا دئیے جائیں تو عوڈ کی زندگی مزید پانچ سال تک بڑھ سکتی ہے۔ مہتمم شاہرات عامہ ضلع میرپور نوٹس لیں اور پیچ ورک مکمل کروائیں۔تفصیلات کے مطابق میرپور کوٹلی روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ رہی ہے۔ حالیہ بارشوں کی وجہ سے چند جگہوں پر کاکڑہ ٹاؤن، پلچورہ ٹاؤن اسلام گڑھ کراس، اسلام گڑھ بازار،رڑاہ بازار،اسپتال کے سامنے، چکسواری چونگی کے پاس،کوٹلی سرساوہ اور پلاک کے مقامات پر بعض چھوٹے چھوٹے گڑھے موجود ہیں جن کی وجہ سے حادثات بھی ہو رہے ہیں۔ محکمہ شاہرات معمولی سی توجہ اور تھوڑے سے خرچ سے پیچ ورک مکمل ہو سکتا ہے۔ اگر توجہ نہ دی گئی تو اس وقت معمولی خرابی مستقبل میں زیادہ خراب ہو سکتی ہے۔ مہتمم شاہرات عامہ نوٹس لیں اور سڑک پر پیچ ورک مکمل کروائیں نیز بعض جگہوں پر نکاسی آب نہ ہونے کی بناء پر بارشوں کا پانی سڑک پر آ جاتا ہے جس سے سڑک تباہ ہو رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,10،مئی,2023)—چیئرمین میونسپل کمیٹی چکسواری چودھری نعیم حسین روپیال اپنا برطانیہ کادورہ مکمل کرنے کے بعدوطن واپس پہنچ گئے کامیاب دور ے کے بعدآبائی علاقہ چکسواری آمدپران کاوالہانہ استقبال کیاگیا اسلام آباد پہنچتے ہی سب سے پہلے ایم ایل اے چودھری قاسم مجید مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر سے ملاقات۔میونسپل کمیٹی چکسواری میں جاری تعمیراتی منصوبوں کے حوالہ سے تفصیلی گفتگوکی۔چودھری قاسم مجید نے انھیں یقین دلایا کہ فنڈز ریلیز ہو گئے ہیں بہت جلد چکسواری کی روڈ پر کام شروع ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ دیگر منصوبوں کے لئے بھی فنڈزجاری کریں گے۔چودھری قاسم مجید ایم ایل اے آزاد کشمیر سے چیئرمین میونسپل کمیٹی چکسواری چودھری نعیم حسین روپیال کے علاوہ چیئرمین یونین کونسل پنڈ خورد چودھری اسرار خالق اور معروف بزنس مین عابد حسین بھٹی نے ملاقات کی۔چودھری قاسم مجید نے وفد کو یقین دلایا کہ اب تمام رکے ہوئے کام ہوں گے اور چکسواری شہر کی خوبصورتی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے اور فنڈز کا صحیح استعمال کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,10،مئی,2023)—راجہ نثار احمد خان کو سنٹرل یونین آف جرنلسٹس ضلع میرپور کا صدر بننے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی طرف سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری۔ گزشتہ روز کونسلر محمد ساجد نظامی،سابق اے ای او راجہ گلبہار اکرم،سابق صدر سی یو جے ضلع میرپور الیاس راجپوت،راجہ مروت خان،راجہ طلعت خان،ریاض قریشی،سیکرٹری جنرل انجمن تاجراں چکسواری راجہ ساجد محمود،چودھری عبدالشکور، چودھری شبیر بشیر،طاہر شہزاد،ریاض بھٹی اور دیگر نے چکسواری پریس کلب آ کر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ راجہ نثار احمد خان نے تمام حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام احباب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں اور کوشش کروں گا کہ صحافی برادری کے مسائل کو حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کروں گا۔عہدے آنی جانی چیز ہیں،تاریخ انھی لوگوں کو یاد رکھتی ہے جو کوئی اچھا کام کر کے جاتے ہیں۔صحافی برادری کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔

Show More

Related Articles

Back to top button