DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Three armed suspects shoot and kill two brothers in overnight attack in Dhok Cahuntra, UC Guff

کلرسیداں کے قریب رات گئے تین مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے دو بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،مئی,2023)— کلرسیداں کے قریب رات گئے تین مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے دو بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ فائرنگ سے ایک خاتون بھی زخمی ہو گئی واقعہ ڈکیتی ہے یا سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ادارے حتمی رائے قائم نہیں کر سکے۔دوہرے قتل کی یہ واردات کلر سیداں کی یوسی گف کی ڈھوک چونترہ میں رات ایک بجے کے بعد پیش آئی۔پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی نہیں بلکہ ذاتی رنجش کا نتیجہ ہے تاہم تحقیقات اور حالات و واقعات کے مطابق اصل حقائق کی روشنی میں میرٹ پر کارروائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔جبکہ مدعی نے پولیس کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے اسے ڈکیتی قرار دیا ہے۔تھانہ کلر سیداں پولیس نے مقتولین کے بھائی کرامت حسین کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے جس میں مدعی نے اپنی ابتدائی بیان میں بتایاکہ میں اپنے مقتول بھائی پرویز اختر کے گھر آیا ہوا تھا،گھر میں میرا بھائی محمد پرویز اختر، بھابھی نادیہ بی بی اور بھتیجی مومنہ پروین موجود تھے۔رات کو کھانا کھانے کے بعد میں میرا بھائی پرویز اختر اور بھابھی نادیہ بی بی برآمدے میں جبکہ بھتیجی مومنہ پروین اندر کمرے میں سو گئی۔برآمدے میں بلب روشن تھاکہ رات سوا ایک بجے کے قریب قدموں کی آہٹ سن کر جاگ اٹھے تو دیکھا تین نامعلوم نقاب پوش ملزمان جوآتشیں اسلحہ سے لیس تھے آتے ہی میرے بھائی پرویز اختر کیساتھ گتم گتھا ہو گئے۔میری بھابھی نادیہ چھڑانے کیلئے آگے بڑھی تو ایک ملزم نے بھابھی اور پرویز کو رپیٹر کے بٹ مارے۔بھائی پرویز اختر جان بچانے کیلئے اندر کمرے کی طرف بھاگا تو ایک ملزم نے پیچھے سے فائر کیا جس سے وہ شدید زخمی ہو کر گر گیااور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔گولیوں کی آواز سن کر میرا دوسرا بھائی طارق محمود جو ملحقہ مکان میں سو رہا تھا اٹھ کر آ گیا جس پر ملزمان بھاگ نکلے جن کا میں نے طارق محمود کے ہمراہ تعاقب کیا اور ایک ملزم کو گیٹ کے باہر کھیت میں قابو کرنے کی کوشش کی تو ملزم نے دو فائر کئے جس سے میرا دوسرا بھائی طارق محمود شدید زخمی ہو گیا اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے راولپنڈی لے کر جا رہے تھے کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ ملزمان واقعہ کے بعد قریبی جنگل کی طرف بھاگ گئے۔ریسکیو 1122 ضلع راولپنڈی نے ابتدائی پریس ریلیز میں واقعہ کو ڈکیتی کی کوشش میں مزاحمت قرار دیا تھا جبکہ ضلعی پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعہ کسی دیرینہ دشمنی کا بھی شاخسانہ ہو سکتا ہے مگر اصل معاملہ کیا ہے یہ گتھی ابھی بدستور سلجھی ہوئی ہے واقعہ میں قتل ہونے والے دونوں بھائیوں کی نمازجنازہ پیر کی شام کو گاؤں چبوترہ میں ادا کردی گئی کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 06, May 2023)- A shooting incident leaves two brothers dead and a woman injured in Dhok Chaountra in union council Guff. Three armed assailants shot and killed two brothers and injured a woman on Monday night. The incident occurred in the Dhok Chountara area of around 1 a.m. The motive behind the incident is still unclear, and it is uncertain whether it was a case of robbery or a result of a longstanding enmity. However, the police have started an investigation and are taking action based on the evidence. The complainant, the brother of the deceased, has filed a case against the accused. Further details are awaited.

کلرسیداں کے قریب فائرنگ سے 2افراد کے قتل کے واقعہ پر سی پی اوسید خالد محمود ہمدانی کا نوٹس

“CPO Saeed Khalid Mahmood Hammadani takes notice of double murder “

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،مئی,2023)— کلرسیداں کے قریب فائرنگ سے 2افراد کے قتل کے واقعہ پر سی پی اوسید خالد محمود ہمدانی کا نوٹس، ایس پی صدر سے رپورٹ طلب،ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر موقع پر پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں گھر میں فائرنگ سے 2افراد کے قتل کے واقعہ پر سی پی اوسید خالد محمود ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی۔واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر موقع پرپہنچ گئے۔رات گئے واقعہ کی اطلاع پر پولیس فوری موقع پر پہنچی اور وقوعہ سے شواہد حاصل کیے گئے ہیں،واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جارہی ہیں،شواہد اورمدعی کے بیان کی روشنی میں تحقیقات کو آگے بڑھایا جارہا ہے۔ابتدائی تحقیقات میں ڈکیتی کے شواہد سامنے نہیں آئے نہ ہی ملزمان کچھ چھین کر لے گئے ہیں،ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی نہیں بلکہ ذاتی زنجش کا لگتا ہے، تاہم تحقیقات اور حالات و واقعات کے مطابق اصل حقائق کی روشنی میں میرٹ پر کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

کلرسیداں کے معروف صراف چوہدری نعیم بنارس کے ماموں چوہدری محمد رمضان انتقال کر گئے نمازجنازہ موہڑہ کھوہ میں ادا کی گئی

Ch M Ramzan passed away in Morra Khoo

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،مئی,2023)— کلرسیداں کے معروف صراف چوہدری نعیم بنارس کے ماموں چوہدری محمد رمضان انتقال کر گئے نمازجنازہ موہڑہ کھوہ میں ادا کی گئی جس میں سابق ارکان اسمبلی محمود شوکت بھٹی،راجہ صغیر احمد،مسلم لیگ ن کسان ونگ کے ڈویژنل صدر ملک فراز حسین،ضلعی صدر چوہدری فیصل حفیظ،کے علاؤہ محمد زبیر کیانی،مناظر اقبال جنجوعہ،قاضی عماد یاسر،شیخ حسن ریاض،حاجی اخلاق حسین،،راجہ ظفر محمود،عابد زاھدی،حاجی محمد اسحاق،عاطف اعجاز بٹ،راجہ شاہد پکھڑال،شیخ حسن سرائیکی،راجہ محمد احسان،چوہدری محمد ذوالفقار، بلال قیوم چغتائی،راجہ آفتاب حسین،کامران عزیز ایڈووکیٹ،سردار محمد وسیم،ہمایوں کیانی،راجہ اشفاق جنجوعہ،عبدالباسط،شیخ ڈوالفقار، صوبیدار غلام ربانی،چوہدری محمد حنیف،راجہ غلام قنبر،احسان الحق قریشی،راجہ ضیاالحق اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button