DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: “Increase in incidents of burglary, theft and kidnapping within Kallar Syedan limits”

کلر سیداں کی حدود میں ڈکیتی، چوری اور رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،مئی,2023)— کلر سیداں کی حدود میں ڈکیتی، چوری اور رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ۔ملزمان نے متعدد بنکوں پر لگے جنریٹر کی بیٹریاں اور ائیر کنڈیشن کے آلات چوری کر لیئے، یونین کونسل بشندوٹ کے علاقہ موہڑہ میراں میں دو موٹر سائیکل سواروں نے متعدد افراد کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔لٹنے والوں میں ٹریکٹر ڈرائیور بھی شامل ہے جس سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا گیا۔گزشتہ روز موٹر سائیکل سواروں نے ٹیوٹا ہائی ایس ڈرائیور سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔اسی طرح دیگر علاقوں سے بھی رہزنی کی متعدد وارداتوں کی اطلاعات ملی ہیں جہاں متعدد افراد کو اپنی ہزاروں روپے کی نقدی موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہونا پڑا۔ گاڑی میں لفٹ کے بہانے متعدد افراد سے نقدی اور موبائل فونز چھیننے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ادہر کلرسیداں شہر میں چوروں کی دیدہ دلیری بیشتر بنکوں کے بجلی کے متبادل نظام کی بیٹریاں اور دیگر سامان چوری کر لیا۔ ملزمان نے چوآ روڈ اور پنڈی روڈ پر واقع بیشتر بنکوں میں لگے بھاری جنریٹرز کی قیمتی بیٹریاں اور ایئر کنڈیشنز کے پارٹ چرا کر انہیں ناکارہ بنا دیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 05, May 2023)— Incidents of burglary, theft, and kidnapping have increased within the limits of Kallar Syedan. According to reports, suspects have stolen batteries of generators and air conditioning units from several banks, while two motorcyclists robbed multiple individuals at gunpoint in the Mohra Miran area of the Bishondot Union Council. The suspects, including a tractor driver, took away cash and mobile phones. Similarly, reports of multiple incidents of kidnapping have also been received from other areas where individuals were robbed of their cash, mobile phones, and other valuables worth thousands of rupees. Information about cash and mobile phone thefts from various individuals under the pretext of giving them a lift has also been received. In another incident, thieves stole batteries and other equipment from the alternate power system from most of the banks located on Choa Road and Pindi Road. The suspects have left the banks powerless by rendering the valuable batteries and air conditioning parts useless.

پلالہ ملاح خان میں پیپلز پارٹی کے سرگرم کارکن راجہ شہباز انتقال کر گئے

People’s Party activist Raja Shehbaz passed away in Palala Malah Khan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،مئی,2023)—پیپلز پارٹی کے سرگرم کارکن راجہ شہباز انتقال کر گئے،نماز جنازہ دریائے جہلم کے کنارے گاؤں پلالہ ملاح خان میں ادا کی گئی جس میں پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود،محمد فیاض کیانی،نوید اختر مغل،چوہدری محمد ثالث،محمد شریف بھٹو،چوہدری توقیراسلم،شیخ حسن سرائیکی،حاجی شوکت علی،چوہدری بابر ضمیر،چوہدری حسن اختر،ماسٹر غالب حسین، عمران غالب و دیگر نے شرکت کی۔

چھنی عالم شیر میں سابق چیئرمین یوسی ساگری افتخار احمد انتقال کر گئے

Ex-Chairman UC Sagri Iftikhar Ahmed passed away in Channi Alam Sher

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،مئی,2023)—سابق چیئرمین یوسی ساگری افتخار احمد انتقال کر گئے نماز جنازہ چھنی عالم شیر میں صاحبزادہ سائیں شعبان فرید آستانہ عالیہ کلیام شریف ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی رہنماؤں معززین علاقہ نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button