DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; A case has been registered against three youths of Kallar Syedan for trying to abuse a 12-year-old boy

بارہ سالہ لڑکے سے ذیادتی کی کوشش کرنے پر کلرسیداں کے تین نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی،4اکتوبر2021)— بارہ سالہ لڑکے سے ذیادتی کی کوشش کرنے پر کلرسیداں کے تین نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ثاقب جاوید سکنہ کلر سیداں نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں مستریوں کا کام کرتا ہوں اور گزشتہ روز میں کھڑی شریف گیا ہوا تھا جب گھر واپس آیا تو دیکھا کہ میرا بیٹا محمد عثمان جس کی عمر 12 برس ہے رو رہا تھا جب میں نے پوچھا کہ کیوں رو رہے ہو تو اس نے بتایا کہ تقریب ڈیڈھ بجے دن،سیداں والی مسجد کلر سیداں کے باہر کھڑا تھا کہ موٹر سائیکل پر سمیر،احمداور اعوان آ گئے اور سمیر نے مجھے کہا کہ تم ان کیساتھ جاؤجس پر میں ان کیساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ گیا اور وہ طوطہ گاؤں دربار کے پاس لے گئے۔احمد نے کہا کہ تم پانچ سو روپے لو اور ہم دونوں کو بدفعلی کرنے دو اور جیسے ہی اعوان نے مجھے ننگا کرکے زیادتی کرنے کی کوشش کی تو میں نے شور مچانا شروع کر دیا جس پر وہ بھاگ گئے۔کلرسیداں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, October 4, 2021) — A case has been registered against three youths of Kallar Syedan for attempting to rape a 12-year-old boy. Saqib Javed the father of the victim said I work as a mechanic and I went to Kharri Sharif the other day, When I came back home, I saw my son Muhammad Usman, who is 12 years old, crying, When I asked him why he was crying, he told that attempted had been made by Sameer, Ahmed and Awan.

Show More

Related Articles

Back to top button