DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Fault in high transmission, The area was spared a major accident

ہائی ٹرانسمشن میں فالٹ۔ کہوٹہ گریڈ کے انچار ج خاورستی کی بروقت کوشش سے علاقہ کسی بڑھے حادثے سے بچ گیا۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ہائی ٹرانسمشن میں فالٹ۔ کہوٹہ گریڈ کے انچار ج خاورستی کی بروقت کوشش سے علاقہ کسی بڑھے حادثے سے بچ گیا۔عوامی حلقوں کی طرف سے کہوٹہ گریڈ کے انچار ج خاورستی،اسسٹنٹ انجینئر افسر خان،لائن فورمین روح اللہ آمین اور دیگر تمام سٹاف کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔تفصیل کے کہوٹہ گذشتہ روز ہائی ٹرانسمشن میں فالٹ آگیا جس کے مطابق تار پرانی ہونے کی وجہ سے ٹوٹنے پر تھی اگر ہائی ٹرانسمشن تار ٹوٹ جاتی تو شدید نقصان کا اندیشہ تھا اہل محلہ نے کہوٹہ گریڈ کے انچارج فرض شناس، دیانتدار اور ایماندار افسرخاور ستی کو اطلاع کی اور انکو مکمل صورتحال سے آگا ہ کیا جنہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اپنے متعلقہ اعلیٰ افسران سے رابطہ کیا اور اسسٹنٹ انجینئر افسر خان،لائن فورمین روح اللہ آمین،طاہر شاہ، لائن مین ظہیر اللہ،محمد ضیاء، سائر الرحمن اور دیگر عملے پر محیط ایک ٹیم بھیجی جنہوں نے فی الفور ہائی ٹرانسمشن لائن میں پیدا ہونے والے فالٹ کو ٹھیک کیا جس سے عوام میں پیدا ہونے خوف ختم ہوا انہوں نے کہوٹہ گریڈ کے انچار ج خاورستی،اسسٹنٹ انجینئر افسر خان،لائن فورمین روح اللہ آمین اور دیگر تمام سٹاف کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ان کا شکر یہ ادا کیا۔

Kahuta; Fault in high transmission, Due to timely efforts of Kahuta Grade Incharge Khawar Satti, the area was spared from any major accident. According to details, a fault occurred in Kahuta High Transmission yesterday, according to which the wire was about to break due to old age. If the high transmission wire broke, there was a danger of severe damage and the staff were informed of the situation. They took immediate action and contacted their respective senior officers, who sent a team comprising of other staff who immediately repaired the fault in the high transmission line, which allayed the fears of the people.

عوامی واش رومز15سال بعد بند ہو گے

Public washrooms close after 15 years

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئر مین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ کے دورناظمیت میں تعمیر ہونے والے عوامی واش رومز15سال بعد بند ہو گے۔راجہ طارق محمود مرتضیٰ جب تحصیل ناظم کہوٹہ تھے تو انھوں نے بڑی کاوشوں سے سبزی منڈی اور اسکے ساتھ پبلک واش رومز بنائے تھے مگر آئے روز وہ بند رہتے ہیں ایک سال بند رہنے کے بعد ایم سی کہوٹہ نے انکو مرمت کیا اور لاکھوں روپے بل بنا کر خرد برد کر دیے مگر انکو فعال نہ کر سکے واش رومز کو تالے لگے ہوئے مندر والی گلی میں بازار بھی ہے جبکہ ساتھ ہی سبزی منڈی جہاں حکومت کی جانب سے سستا آٹا دیا جا رہا ہے جسکے حصول کے لیے خواتین و مرد بچے صبح سویرے نماز پڑھ کر سبزی منڈی میں آ جاتے ہیں دس کلو تھیلے کی خاطر صبح سے لیکر 2بجے تک تپتی دھوپ میں یہ کھڑے رہتے ہیں نہ وہاں پینے کے لیے صاف پانی او ر نہ بیٹھنے کی جگہ اوپر سے واش رومز بھی بند خواتین ارد گرد رہنے والوں کے گھروں میں دستک دینے پر مجبور انتامیہ خاص کر چیف آفیسر ایم سی اور انکے کرپٹ اہلکاران کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے تعمیر شدہ واش رومز بند پڑے ہیں حالانکہ ایک سینٹری ورکر کی ڈیوٹی لگا کر اسکو آسانی سے استعمال کیا جا سکتا ہے شہریوں عوام علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اور چیف آفیسر کہوٹہ سے مطالبہ کیا کہ خداراہ واش رومز کو کھولا جائے سبزی منڈی میں بیٹھنے کی جگہ اور صاف پینے کا پانی مہیا کیا جائے، آٹے کے کوٹے کو بڑھایا جائے اور ہر یونین کونسل میں جا کر آٹا فراہم کیا جائے تا کہ شہر میں رش بھی نہ ہو اور عوام کو ریلیف مل سکے۔

کہوٹہ شہر اور گردونواح میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر,مجیب اللہ ستی

Drug trafficking on the rise in and around Kahuta city, Mujeebullah Satti

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کہوٹہ شہر اور گردونواح میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر نہ صرف کہوٹہ شہر بلکہ دور دراز علاقوں میں بھی منشیات سپلائی کرنے والوں نے ڈھیرے ڈال رکھے ہیں نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر ہے سکولوں کے بچے بھی اب محفوظ نہیں رہے بچوں کو منشیات کا عادی بنا دیا پولیس تھانہ کہوٹہ کی ملی بھگت سے نئی نسل تباہ ہو رہی ہے نوجوانوں کی سترفیصد تعداد نشے اور چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں مصروف پولیس جان بوجھ کر چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہے اس دھندے میں ملوث افراد کی پست پناہی سیاسی شخصیات بھی کرتی ہیں شہریوں والدین معززن علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا کہ کرپٹ پولیس افسران کو تبدیل کیا جائے اور منشیات فروشوں کے خلاف باہر سے کوئی فورس منگوا کر کاروائی کی جائے اور انکے ٹھکانے ختم کیے جائیں۔

پی ٹی آئی حکومت عوام سے کیے تمام وعدئے پورے کرے گئی,چوہدری واحد محمود

All promises made to the people by the PTI government have been fulfilled, Chaudhry Wahid Mahmood

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل دکھالی کے صدرچوہدری واحد محمود نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت عوام سے کیے تمام وعدئے پورے کرے گئی کہوٹہ کی تعمیر و ترقی پی ٹی آئی قیادت کا مشن ہے تیس کروڑ کی لاگت سے واٹر سپلائی 15کروڑ سے گرلز اور15کروڑ سے بوائز کالج کو اپ گریڈ کرنے کوہسار یونیورسٹی کا کیمپس بنانے کے حوالے سے کام جاری ہے بہت جلد منصوبے فائنل ہونگے جبکہ کلر بائی پاس اور کہوٹہ شہر کی سڑکوں کو پختہ کرنے پر کام جاری ہے انہوں نے نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے نے بے دردی سے اس ملک کو لوٹا عمران خان کی حکمت عملی کو دنیا سرایتی ہے پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو انکے حقوق انکی دہلیز پر دینے ا کہوٹہ شہر اور گردونواح میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر,مجیب اللہ ستی ور ریاست مدینہ کی طرف بڑھنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت پنجاب ب نے قانون پاس کیا کہ پہلی سے لیکر پنچویں کلاس تک قرآن پاک ناظرہ کی تعلیم لازمی قرار دی گئی انھوں نے کہا کہ عوام مایوس نہ ہوں جلد تمام مسائل حل ہونگے انشااللہ عوام سے کیے گے تمام وعدے پورے کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button