DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; The people should not be humiliated for purchasing utility stores

عوام یوٹیلیٹی سٹوروں اور آٹے کی خریداری کے لیے ذلیل نہ ہوں عوام کو ریلیف مہیا کیا جائے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
موجودہ حکومت نے عوام کو بھکاری بنا دیا دس کلو آٹے ی تھیلی کے لیے فجر کی نماز کے بعد خواتین مرد و بزرگوں کی لائنیں لگ جاتی ہیں جبکہ کہوٹہ سبزی منڈ ی کے باہر ایس او پیز کی دھجیااُڑا دی گئیں سینکڑوں لوگ ایک تھیلے کے لیے پورا دن دھوپ میں کھڑے رہتے ہیں اور جب دو سو کے قریب آٹے کے تھیلے آتے ہیں تو آٹا دینے والے من پسند لوگوں کو دود چار چار تھیلے دیکر آٹا ختم کر دیتے ہیں بوڑھی خواتین مرد بچے دن 2بجے تک انتظار کے بعد خالی لوٹ جاتے ہیں ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ سبزی منڈی کے ساتھ جو واش رومز راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے تعمیر کیے تھے وہ پہلے خراب تھے اور اب کئی ماہ سے انکو تالے لگے ہیں جسکی وجہ سے بلخصوص خواتین و دور دراز سے آئے عوام کو دشواری ہوتی ہے اور لوگوں کے گھروں میں دستک دینے پر مجبور ہوتے ہیں پوری تحصیل کے لیے دو تین بیگ آٹا ناکافی ہے شہریوں عوام علاقہ نے حکومتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہر یو سی میں آٹا فراہم کیا جائے اور مارکیٹ میں آٹا چینی سستی کی جائے تا کہ عوام یوٹیلیٹی سٹوروں اور آٹے کی خریداری کے لیے ذلیل نہ ہوں عوام کو ریلیف مہیا کیا جائے۔

Kahuta; The present government has made the people beggars, After the Fajr prayers for a 10 kg bag of flour, the lines of men and women line up at utility store, while outside the Kahuta vegetable market, hundreds of SOPs were ignored. They stand in the sun during the day and when about two hundred bags of flour arrive, they give away four bags of flour to the people. Old women, men and children wait until 2 o’clock in the afternoon and return empty handed, Ironically, the washrooms built by Raja Tariq Mahmood Murtaza along with the vegetable market were previously bad and have been locked for months now, causing problems, especially for women and people from far and wide. The people should not be humiliated for purchasing utility stores and flour. Relief should be provided to the people.

گزشتہ روز لگائی گئی خبر پر فوری ایکشن اے سی آفس کے باہر کتے مار مہم شروع

Immediate action on the stray dog news posted yesterday

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
گزشتہ روز لگائی گئی خبر پر فوری ایکشن اے سی آفس کے باہر کتے مار مہم شروع۔کتے مار مہم کو پورے شہر تک پھیلایا جائے تا کہ آئے روز کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں ہونے والے اضافے کو روکا جا سکے عوامی مطالبہ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نوجوان صحافی ارسلان کیانی کی لگائی گئی خبر پر ایکشن اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ آفس میں کتا مار مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے امید کرتے ہیں کہ گلی محلوں میں بھی ان کا خاتمہ کیا جا سکے گا. آئے روز کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے کتا کاٹنے سے ایک شخص دوپری میں جانبحق ہوا جبکہ ایک بچہ سیریس حالت میں ہے۔

کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وکارباری شخصیت عدیل افضل کی طرف سے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی سیون کے اعزاز میں پر تکلف دعوت

reception held for Col. M Shabbir Awan by Adeel Afzal

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وکارباری شخصیت عدیل افضل کی طرف سے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی سیون کے اعزاز میں پر تکلف دعوت۔تفصیل کے مطابق سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے پنجاب اسمبلی کے اعزاز میں کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وکارباری شخصیت عدیل افضل نے اپنی رہائش گاہ پر ایک پر تکلف دعوت کا اہتما م کیا اس موقع پرنوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ فراز جنجوعہ آ ف مٹور،راجہ عمران ستار جنجوعہ امیدوار برائے چیئرمین ایم سی کہوٹہ،راجہ خرم جنجوعہ،راجہ زوہیب ظفر جنجوعہ، مجیب اللہ ستی،راجہ خاور جنجوعہ، راجہ افضال،صوفی نثار نقیبی،نوید احمد ستی، ماسٹر محمد زبیر، منور حسین آف مظفر گڑھ،افتخار احمد غوری، فیضان جنجوعہ،افضال شمسی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ اور افراد موجود تھے اس موقع پر میزبان کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وکارباری شخصیت عدیل افضل نے اپنے معزز مہمان کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی سیون اور دیگر مہمانوں کی تواضع پرتکلف کھانوں کے ساتھ کی تمام مہمانوں نے اپنے معزز میز بان نوجوان سیاسی وکارباری شخصیت عدیل افضل کا شکر یہ ادا کیا۔

صدر پریس کلب کہوٹہ(رجسٹرڈ) راجہ عمران ضمیر جنجوعہ کی قیادت میں اسلام آباد دھرنے میں شرکت کے لیے کہوٹہ سے احتجاجی ریلی دن2بجے روانہ ہو گی

Public rally to be taken out from Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صدر پریس کلب کہوٹہ(رجسٹرڈ) راجہ عمران ضمیر جنجوعہ کی قیادت میں اسلام آباد دھرنے میں شرکت کے لیے کہوٹہ سے احتجاجی ریلی دن2بجے روانہ ہو گی۔ریلی صدر پریس کلب کہوٹہ(رجسٹرڈ) راجہ عمران ضمیر جنجوعہ کی قیادت میں روانہ ہوگی جس میں عہدیدران وممبران پریس کلب کہوٹہ(رجسٹرڈ) اور سیاسی تنظیموں کے رہنماء ہونگے۔صدر پریس کلب کہوٹہ(رجسٹرڈ) راجہ عمران ضمیر جنجوعہ نے پریس کلب کہوٹہ کے آفس میں دیگر صحافیوں اور سیاسی تنظموں کے رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے ساتھ جو ظلم و زیادتی اور ناانصافی ہو رہی ہے ہمارے بہت سے ساتھی موجود ہ دور حکومت میں بے روزگار کر دیا گیا ہے ان کی تنخواہیں ادا نہیں کی جارہیں اور ان کو جبری طور پر ریٹائر کیا جا رہا ہے اس وقت تک پورے پاکستان میں سے12ہزار تک صحافیوں کو بے روزگا ر کیا جبکہ ہمارے بعض صحافیوں پر ظلم و زیادتی بھی کی جاتی ہے ان کو اغوا کیا گیا ہے گھروں میں گھس کر مارا گیا اس کی ایف آئی آر تو کاٹی جاتی ہے مگر اس پر عمل نہیں درآمد نہیں کیا جاتا ہمارا مطالبہ ہے جو ایف آئی آرکاٹیں گئی ان کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور جن صحافیوں کے پروگراوم بند آف ائیر کیے گے ہیں ان کو آن ائیر کیا جا ئے جبکہ ہمارا سب سے بڑا مسلہ یہ ہے کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نام پر جو بل لایا جا رہا ہے اس میں صحافیوں پر بے پناہ پابندیاں لگائی جا رہی ہیں جس کے تحت ہم عوام کو حقائق سے آگاہ نہیں کر سکتے اس لیے یہ بل ایک سازش کے تحت لایا جا رہا ہے صدر پریس کلب کہوٹہ(رجسٹرڈ) راجہ عمران ضمیر جنجوعہ نے مزید کہا کہ حکومت صحافیوں کے خلاف جو کالا قانون لا رہے اس کی مذمت کرتے ہیں ایک دن نہیں ہم اپنے مطالبات پورے ہونے تک 100دن بھی دھرنا دیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button