DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Two youths were killed in two accidents. A 25-year-old man was electrocuted

دو حادثات میں دو نوجوان جاں بحق،25 سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—دو حادثات میں دو نوجوان جاں بحق،25 سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا جسے جمعہ کے روز آبائی قبرستان نوتھیہ کی ڈھوک بھٹیاں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔عاصم بھٹی نامی نوجوان جو چوکپنڈوری شہر میں بھینسوں کا کاروبار کرتا تھا کہ گزشتہ روز اپنے دوست کے ہمراہ والی بال کھیل رہا تھا کہ اسی دوران اچانک بجلی کا کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ادھر روات کے قریب موٹر سائیکل سوار بائیس سالہ ارسلان حادثے میں جاں بحق ہو گیا،جسے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Kallar Syedan; Asim Bhatti of Dhok Bhattian, Nothia, who was a cattle dealer in Chauk Pindori was playing volleyball with his friend when he was struck by lightning and died on the spot. Meanwhile, 22-year-old Arsalan, a motorcyclist, died in an accident near Rawat and was buried in the local cemetery.

گجرات کی رہائشی چار بچوں کی ماں مبینہ طور پر آشناکیساتھ فرار ہو کر کلر سیداں پہنچ گئی۔

Mother of four fleds from Gujrat to Kallar Syedan to be with her lover

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— گجرات کی رہائشی چار بچوں کی ماں مبینہ طور پر آشناکیساتھ فرار ہو کر کلر سیداں پہنچ گئی۔خاوند بھی اپنی تین سالہ بیٹی کو لے کر تھانہ کلر سیداں پولیس گیا۔خرم سکنہ گجرات نے بتایا کہ اس کی بیوی مسماۃ (ن) جو کہ تین بچوں کی ماں بھی ہے نے اپنے ماموں زاد کیساتھ ناجائز تعلقات استوار کر لئے جس پر ملزم ورغلا پھسلا کر کلر سیداں لے آیا ہے۔پانچ سالہ بیٹا ماں کے پاس ہے جبکہ تین بیٹیاں خاوند کے پاس چھوڑ آئی ہے جن میں سے چھوٹی بیٹی کی عمر تقریبا تین برس بیان کی جاتی ہے۔ادھر تین سالہ بیٹی ماں کے پاس جانے کی ضد کرتی رہی۔

قومی بنک سے بینوولنٹ فنڈ اور گروپ انشورنس کی ادائیگی معمر افراد کیلئے جوئے شیر لانے کے مترادف ہو گئی

Payment of Benevolent Fund and Group Insurance from Bank has become a gamble for the elderly.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلر سیداں میں قومی بنک سے بینوولنٹ فنڈ اور گروپ انشورنس کی ادائیگی معمر افراد کیلئے جوئے شیر لانے کے مترادف ہو گئی۔مستحقین نے بتایا کہ بینوولنٹ فنڈز اور گروپ انشورنس کی ادائیگی کیلئے نیشنل بنک کی برانچوں میں اکاؤنٹس کھلوانے کا پابند بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے ان کے قریب ترین شہر میں نیشنل بنک کی شاخ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کلر سیداں میں قائم نیشنل بنک میں آنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے انہیں سفری مسائل کا بھی سامنا رہتا ہے جبکہ نیشنل بنک کلر سیداں میں صارفین کے رش کے باعث انہیں لمبی لائنوں میں کھڑے ہو کر اپنی باری کا بھی انتظار کرنا پڑتا ہے۔مستحقین نے وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں نیشنل بنک کی بجائے دیگر نجی بنکوں میں بھی اپنی مرضی کے مطابق اکاؤنٹ کھلوانے کی اجازت دی جائے تا کہ انہیں بینوولنٹ فنڈز اور گروپ انشورنس کی وصولی کیلئے کلر سیداں شہر کی بجائے اپنے قریب تین نجی بنک میں اکاؤنٹ کھلوا کر اپنی ادائیگیوں کو آسان بنا سکیں۔

فائنل میچ 11 جولائی بروز اتوار ڈہکالہ گراؤنڈ میں حماد کرکٹ کلب ساگری موڑ اور ڈھوک میرا کرکٹ کلب کے مابین کھیلا جائے گا

The football final match will be played on Sunday, July 11 at Dhaka Ground between Hamad Cricket Club Sagri Mor and Dhok Meera Cricket Club.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— یونین کونسل ساگری کے موضع ڈہکالہ میں جاری امتیاز چوہان اور ملک احسان میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ اختتامی مراحل میں داخل، فائنل میچ 11 جولائی بروز اتوار ڈہکالہ گراؤنڈ میں حماد کرکٹ کلب ساگری موڑ اور ڈھوک میرا کرکٹ کلب کے مابین کھیلا جائے گا۔ جیتنے والی ٹیم اور کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش پرائزز تقسیم کیے جائیں گے۔تقریب کے مہمان خصوصی راجہ شاہد ظفر ایڈووکیٹ، راجہ ذوہیب گل، سائیں محمد وسیم، راجہ محمد طاہر (کویت) ہوں گے جبکہ خصوصی تعاون راجہ مدثر پردیسی، شمریز چوہان پردیسی اور فخر ڈہکالہ عادل چوہان پردیسی کا ہے۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ کے آرگنائزر نے سائیں فاروق فوقی نے ٹیموں اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں ہرممکن تعاون کیا۔

گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کلربدھال کے مدرس محمد اورنگزیب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں چالیس سالہ خدمات سرانجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہو گے

M Aurangzeb of Government Boys Primary School Kallar Badhal retired after 40 years of service in the Education Department.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کلربدھال کے مدرس محمد اورنگزیب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں چالیس سالہ خدمات سرانجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہو گے۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں سکول سٹاف نے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔

تعزیت

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سابق ضلعی ناظم راولپنڈی محمد افضل کھوکھر، چیئر مین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی، چوہدری محمد حنیف، چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیر اسلم، جاوید اختر بھٹی ایڈووکیٹ نے گاؤں بھلاکھر جا کر چیئر مین یوسی بھلاکھر محمد صفدر کیانی اور راجہ جاوید کیانی سے ملاقات کی اور ان کی ہمشیرہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button