DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; The long standing problem of Jocha Mamdot has been solved, the road leading to the school has been paved with contributions of MPA Raja Saghir Ahmed.

بلدیہ کلرسیداں کے گاوں جوچھہ ممدوٹ کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا، سکول جانے والے راستے کو پختہ کر دیا گیا

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—بلدیہ کلرسیداں کے گاوں جوچھہ ممدوٹ کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد نے گاؤں کی مین گلی سے گورنمنٹ پرائمری سکول جوچھہ ممدوٹ تک کنکریٹ راستے کی تعمیر کے لیئے دس لاکھ سینتیس ہزار روپے کی گرانٹ دی جس سے سکول جانے والے راستے کو پختہ کر دیا گیا ابوظہبی میں مقیم رضاالطاف نے سڑک کی تعمیر کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کچی سڑک کے باعث بارش کی صورت میں مدرسہ جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا انہوں سوا دس لاکھ کی لاگت سے سڑک کی تعمیر پر ایم پی ایراجہ صغیر احمد،کونسلر راجہ سعید،راجہ زعفران اور فیصل شاہین کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Kallar Syedan; Raja Saghir Ahmed, Provincial Parliamentary Secretary, approved a grant in which th road work was completed in village Jocha Mamdot. Abu Dhabi resident Raza Altaf strongly welcomed the construction of the road, saying that due to the unpaved road, those going to the madrassa faced severe difficulties in bad weather. He also thanked MPA Raja Saghir Ahmed, Councillor Raja Saeed, Raja Zafaran and Faisal Shaheen for the construction of the road.

گزشتہ بیس سالوں سے گدھا گاڑی پر مزدوری کرنے والا شخص کورونا کی وباء کے باعث فاقہ کشی پر مجبور ہو گیا

Even donkey cart worker has been forced to starve due to the Corona epidemic.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—گزشتہ بیس سالوں سے گدھا گاڑی پر مزدوری کرنے والا شخص کورونا کی وباء کے باعث فاقہ کشی پر مجبور ہو گیا۔60 سالہ مشتاق حسین سکنہ موہڑہ میراں داخلی ساگری نے میڈیا کو بتایا کہ وہ گزشتہ بیس برس سے گدھا گاڑی کے ذریعے مزدوری کر کے گھر کا نظام اچھے طریقے سے چلا رہا تھا مگر کورونا کے باعث کاروبار بند ہونے کی وجہ سے اس کی یہ مزدوری بھی ٹھپ ہو کر رہ گئی۔انہوں نے بتایا کہ میرے پانچ بیٹے ہیں جن میں سے دو بیٹوں کی شادیاں ہو چکی ہے جبکہ تین بیٹے بے روزگار ہیں۔میرے پاس اس وقت گھر کا سودا سلف خریدنے کیلئے بھی پیسے موجود نہیں۔جس گھر میں رہائش پذیر ہوں وہاں پانی سمیت بجلی اور سوئی گیس کی سہولت میسر نہیں۔بجلی کی سہولت حاصل کرنے کیلئے درخواست جمع کروا رکھی ہے جس کیلئے واپڈا دو لاکھ روپے ڈیمانڈ کر رہا ہے۔ قرضہ حاصل کرنے کیلئے بنک میں درخواست دی مگر بنک کا عملہ بار بار چکر لگوا رہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ وہ پہلے اونٹوں کے ذریعے مزدوری کر کے اپنے گھر کا نظام چلا رہے تھے،کاروبار ختم ہونے سے انہوں نے دودھ فروخت کرنا شروع کر دیا مگر یہ کام بھی زیادہ عرصہ تک نہ چل سکا پھر گدھا گاڑی خرید لی اور بیس برس تک گدھا گاڑی چلاتا رہا مگر اب یہ کام بھی ختم ہو جانے کی وجہ سے ان کی نوبت فاقہ کشی تک آ گئی ہے۔اب تو ایک وقت کے کھانے کا حصول بھی مشکل ہو گیا ہے۔

عید کی تیاریاں اپنے پورے عروج پر،ہزاروں افراد کا کاروباری مراکز اور بازاروں پر دھاوا،کورونا ایس او پی کو پاوں تلے روند کر گھروں سے بازاروں میں پہنچنے

Eid preparations in full swing, thousands of people rushing to business centers and bazaars, trampling Corona SOP’s

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—عید کی تیاریاں اپنے پورے عروج پر،ہزاروں افراد کا کاروباری مراکز اور بازاروں پر دھاوا،کورونا ایس او پی کو پاوں تلے روند کر گھروں سے بازاروں میں پہنچنے والوں میں خواتین بھی کسی طرح پیچھے نہیں رہیں۔بازاروں میں تل دھرنے کی جگہ نہیں رش کے باعث خواتین و حضرات کی تمیز ہی ختم ہو گئی ہے خواتین بچوں کے ہمراہ کپڑوں ملبوسات جوتوں اور جیولری کی ہر صورت خریداری کے لیئے روزہ کی حالت میں فیس ماسک اور سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھ کر کورونا کو شکست دینے کے لیے کوشاں نظر آئیں جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کے غیر معمولی رش نے سٹی ٹریفک وارڈن کو بھی نڈھال کر رکھا ہے جبکہ رمضان سستا بازار میں بھی لوگوں کی کثیر تعداد سماجی فاصلے کا خیال رکھے بغیر لگی طویل قطار میں اپنی باری کے منتظر رہتے ہیں جبکہ دوسری جانب بینکوں میں لاکھوں روپے رکھنے والے لکھ پتی لوگ بینکوں کے باہر تپتی دھوپ میں گھنٹوں کھڑے رہ کر اندر جانے کے لیے اپنی باری کے منتظر رہے تو دوسری جانب ان کی رقوم سے تنخواہیں وصول کرنے والے بینک ملازمین بینکوں کے اند رائر کنڈیشنڈ ماحول میں کرسیوں پر براجمان رہے۔بینکوں کے باہر بھی بے ترتیب لائنوں میں سائے کا انتظام ہے نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھا جاتا ہے۔

عبدالحمید انتقال کر گئے نماز جنازہ ڈھوک مک چوھدریاں میں ادا کی گئی

Abdul Hameed passed away. Funeral prayers were offered at Dhok Mak Chaudhrian

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—میونسپل کمیٹی کلرسیداں کے رکن ملک محمد زبیر کے خسر اور محمد اجمل کے والد عبدالحمید انتقال کر گئے نماز جنازہ ڈھوک مک چوھدریاں میں ادا کی گئی جس میں سابق ٹاون ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،ملک عرفان،عاطف اعجاز،حاجی محمد اسحاق،صوفی ضابر حسین،قمر ایاز،غضنفر حسین،شیخ خورشید احمد اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button