DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Complete lockdown in Kahuta city and its environs, only meat, vegetable, fruit and medical stores remained open

کہوٹہ شہر اور گردونواح میں مکمل لاک ڈاؤن صرف گوشت سبزی فروٹ اور میڈیکل سٹور کھلے رہے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں مکمل لاک ڈاؤن صرف گوشت سبزی فروٹ اور میڈیکل سٹور کھلے رہے جبکہ بیکریاں مٹھائی کی دوکانیں کریانہ فروشوں کپڑے جوتوں اور دیگر تمام کارابور زندگی معطل رہا جسکی وجہ سے تاجر پریشان رہے کئی تاجروں نے بند دوکان کے باہر رابطہ نمبر لکھا ہوا اور خریدار کو اندر کر کے سودا سلف دیتے ہیں بازار میں سناٹا چھایا رہا مگر شام افطاری کے لیے سامان نہ ملنے پر شہریوں کو شدید پریشانی کا سامان کرنا پڑا کیونکہ سموسے پکوڑے بیکریاں بند ہونے کی وجہ سے روزہ افطاری کا مزہ ویسا نہ رہا تاجر بھی شدید پریشان ہیں کہ دوکانوں کے اتنے زیادہ کرائے اور اپنے بچوں کی عید کیسے کریں گے مگر کرونا وباء سے مقابلہ بھی تو کرنا ہے گزشتہ سال حکومت نے بھی غریبوں نادار لوگوں کی مدد کی تھی جبکہ مخیر حضرات نے بھی حصہ ڈالا تھا مگر اس مرتبہ حکومت کی طرف سے عوام کو کوئی ریلیف نہ مل سکا جبکہ سستا بازار میں شدید گرمی میں مر د و خواتین لمبی لائنیں لگا کر کلو دو کلو چینی کے لیے کھڑے رہتے ہیں کہوٹہ شہر میں بھکاریوں اور تجاوزات کی بھرمار ہے شہریوں کا جینا محال ذخیرہ اندوزی ناجائز منافع خوری عروج پر ہے شہریوں نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیاہے

Kahuta; In Kahuta city and its environs it is complete lockdown, only meat, vegetable, fruit and medical stores remained open, while bakeries, sweet shops, grocers, clothes, shoes and all other business activities were suspended, leaving many traders distraught.

سجادہ نشین دربار عالیہ کلیام شریف سائیں محسن فقیرکی طرف سے اپنی رہائش گاہ میں اپنے قریبی دوستوں کے اعزاز میں افطار ڈنر۔کہوٹہ سے ممتاز مذہبی و سماجی شخصیات نے شر کت

Sajjada Nasheen Darbar Alia Kalyam Shareef Sai Mohsin Faqir hosted Iftar Dinner in honor of his close friends at his residence. Prominent religious and social personalities from Kahuta participated.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سجادہ نشین دربار عالیہ کلیام شریف سائیں محسن فقیرکی طرف سے اپنی رہائش گاہ میں اپنے قریبی دوستوں کے اعزاز میں افطار ڈنر۔کہوٹہ سے ممتاز مذہبی و سماجی شخصیات نے شر کت کی۔ماہ مقدس نیکیاں سمیٹنا کا مہینہ اللہ کی جانب سے انمول تحفہ ہے اس مقدس مہینے کے بے شمار فیوض و برکات ہیں یہ مہینہ ہمیں صبرو امن کا درس دیتا ہے ہمیں اللہ کی ناراضگی سے ڈرنا چاہیے اور ہمیشہ اسکی رضا میں راضی رہنا چاہیے کرونا وباء نے پوری دنیا کے نظام کو مفلوج کر لیا اس کا واحد حؒ اللہ کی جانب رجوع کرنا توبہ استغفار کرنا۔ بابا فضل شاہ کلیامی کے در سے ہمیشہ چاہنے والوں نے فیض پایا ہمیں انکی بتائی گئی تعلیمات پ عمل پیرا ہونا چاہیے ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین دربار عالیہ کلیام شریف سائیں محسن فقیر نے اپنی رہائشگاہ پر اپنے دوست احباب اور چاہنے والوں کے اعزاز میں دیے گے افطار ڈنر کے موقع پر کیا اس موقع پر پیر سیدعامر سعید شاہ کاظمی، ممتاز کاروباری شخصیت مختار احمد کلیامی، ارسل محمود ارسل، نوجوان صحافی ارسلان کیانی، شاہد محمود و دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر سائیں محسن فقیر نے پاکستان کے استحکام سلامتی کرونا وباء کے خاتمے کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

کہوٹہ کے شہری کروڑوں روپے ٹیکس دینے کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم

Citizens of Kahuta are deprived of basic amenities despite paying crores of rupees in taxes

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے شہری کروڑوں روپے ٹیکس دینے کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے کہوٹہ شہر اور گلی محلے اندھیروں میں ڈوب گے لاکھوں روپے خرچ کرنے کے باجود سٹریٹ لائٹس نہ لگائی جا سکیں جسکی وجہ سے نہ صرف مساجد میں نمازیوں کو آنے جانے میں دقت ہوتی ہے بلکہ اندھرے میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ باولے اور کرم زادہ کتوں کی بھرمار جسکی وجہ سے کئی بچوں اور راہگیروں کو کاٹ ڈالا جبکہ انتظامیہ کی ملی بھگت سے کہوٹہ شہر میں تجاوزات کی بھرمار ہے سڑک کنارینہ صرف گاڑیاں پارک کر کے ٹریفک جام کی جاتی ہے بلکہ ٹی ایم اے ملازمین کی ملی بھگت سے باہر سے آ کر لوگوں نے سوزکیوں رکشوں او ررہڑیوں پر سبزی فروٹ لگا کر فروخت کرنا شروع کر رکھا ہے جسکی وجہ سے بازار میں پیدل گزرنا بھی محال ہے گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے اسی طرح پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار اکثر دوکانوں پر چوری کی وارداتیں بھی ہوئی ہیں انتظامیہ کی غفلت اور نا اہلی کی وجہ سے غریبوں کا خون نچوڑہ جا رہا ہے روزانہ ریٹ لسٹ تھما دی جاتی ہے اور تاجروں سے ہزاروں روپے وصول کیے جاتے ہیں جبکہ نہ ریٹ لسٹ اویزاں ہوتی ہے اور نہ ہی اسکے مطابق سامان دیا جاتا ہے تحصیل بھر سے خواتین بزرگ چینی لینے آتے ہیں رمضان کے مہینے اور سخت گرمی میں پورا دن انتظار کرنے کے بعد کسی کو کلو دو کلو ملتی ہے اور کئی ویسے ہی لوٹ جاتے ہیں چند سبزی فروٹ دوکانیں جو پرانی لگی ہیں وہی ہیں شہریوں عوام علاقہ نے کمشنر راولپنڈی اور مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ خداراہ کہوٹہ کے غریب عوام کو ریلف دیا جائے۔

Show More

Related Articles

One Comment

  1. So on one hand Kahuta is under lockdown and on the other hand in the same city influential people are throwing iftar parties. I’m not surprised Pakistan is in covid mess right now, people have no idea how to stop the spread of the virus.

Back to top button