DailyNewsKahutaKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; DEO Dawood Akhtar Kayani Check four private educational institutions in Shah bagh, Chauk Pindori and Kallar Syedan, Sadia Public Model School in Shah bagh was sealed

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) داؤد اختر کیانی نے شاہ باغ،چوکپنڈوری اور کلر سیداں میں چار نجی تعلیمی اداروں میں اچانک چیکنگ کی اور اس دوران حکومت پنجاب کی واضح ہدایت کے باوجود تدریسی سرگرمیاں جاری رکھنے پر شاہ باغ میں واقع سعدیہ پبلک ماڈل سکول کو سر بمہر کر کے استغاثہ مرتب کر کے تھانے ارسال کر دیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) داؤد اختر کیانی نے شاہ باغ،چوکپنڈوری اور کلر سیداں میں چار نجی تعلیمی اداروں میں اچانک چیکنگ کی اور اس دوران حکومت پنجاب کی واضح ہدایت کے باوجود تدریسی سرگرمیاں جاری رکھنے پر شاہ باغ میں واقع سعدیہ پبلک ماڈل سکول کو سر بمہر کر کے استغاثہ مرتب کر کے تھانے ارسال کر دیا جبکہ تھانہ روڈ پر واقع اقرا روضہ الاطفال ٹرسٹ میں بچوں کی پوری تعداد کیساتھ بچوں کی تعلیم کا سلسلہ جاری تھا اس دوران ایس او پیز کا بھی کوئی خیال نہیں رکھا گیا تا ہم انہیں پہلی بار سختی سے وارننگ دے کر بلڈنگ خالی کروا لی گئی۔ایجوکیشن آفیسر نے کمال ماڈل سکول چوکپنڈوری،مائیساز پبلک سکول چوکپنڈوری کا بھی دورہ کیا مگر وہاں اس طرح کی صورتحال نہیں پائی گئی۔اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز سکندر فیاض اور اعظم شہزاد بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Kallar Syedan; Deputy District Education Officer (Male) Dawood Akhtar Kayani conducted a surprise check at four private educational institutions in Shah bagh, Chauk Pindori and Kallar Syedan ​​and in the meantime Sadia Public Model School in Shah bagh continued teaching activities despite clear direction from the Punjab government not to do so. The school was sealed and case sent to police station while the Iqra Roza Al-Atifal Trust on Police Station Road was educating the children with full number of children, During this time, the SOPs were not taken care of, The building was evacuated for the first time with a stern warning, The education officer also visited Kamal Model School, Chauk Pindori, Mysas Public School, Chauk Pindori but no such situation was found there. Assistant Education Officers Sikandar Fayyaz and Azam Shehzad also visited DDEO.

کلر سیداں کے نواحی علاقہ گڑھالہ ,یونین کونسل نلہ مسلماناں میں قائم سرکاری سکول کی غیر آباد بلڈنگ کے تالے ٹوٹ گئے۔نامعلوم چور سکول کی کھڑکیاں اور ٹوٹیاں لے اڑے۔

The locks of an unoccupied building of a government school in Garhla, UC Nala Muslimana were broken and windows stolen

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں قائم سرکاری سکول کی غیر آباد بلڈنگ کے تالے ٹوٹ گئے۔نامعلوم چور سکول کی کھڑکیاں اور ٹوٹیاں لے اڑے۔سکول کی ہیڈمسٹریس کی درخواست پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔یونین کونسل نلہ مسلماناں میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گڑھالہ جسے چار سال قبل پرائمری سکول کھندوٹ میں ضم کر دیا گیا تھا گزشتہ شب دو نامعلوم ملزمان سے سکول کی غیر آباد بلڈنگ میں داخل ہو کر واش رومز کی ٹوٹیاں اور کھڑکیاں چوری کر لیں جبکہ سکول کے قریب واقع ایک دکان کے تالے توڑ کر دکان میں موجود گھی کے ڈبے اور چار ہزار مالیت کے موبائل فونز کارڈز چوری کر لئے۔ادھر قائم مقام ایس ایچ او سب انسپکٹر سردار انصر محمود نے بتایا کہ دو ملزمان جن کا تعلق افغانستان سے ہے اور کچرے کا کاروبار کرتے ہیں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مسروقہ مال بھی برآمد کر لیا گیاہے۔ملزمان کو آج بروزجمعہ جسمانی ریمانڈ کیلئے مقامی عدالت پیش کیا جائے گا۔

کلر یوتھ کونسل نے امسال بھی 550 گھرانوں میں رمضان پیکج تقسیم کر کے نادار افراد کو بھی رمضان کی خوشیوں میں شریک کیا

Kallar Youth Council distributed Ramadan packages to 550 families this year and shared the joys of Ramadan with the needy.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر یوتھ کونسل نے امسال بھی 550 گھرانوں میں رمضان پیکج تقسیم کر کے نادار افراد کو بھی رمضان کی خوشیوں میں شریک کیا ہے جس پر پندرہ لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے اس سلسلے میں ایک دعائیہ تقریب یہاں منعقد ہوئی جس میں پی ٹی آئی برطانیہ کے رہنما انوارالحق،سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،سابق ناظمین محمد اعجاز بٹ،شیخ حسن ریاض،لطیف بھٹی، سردار اشتیاق،سید غیور احمد،چوہدری ندیم الفت اور دیگر نے بھی شرکت کی سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلرسیداں نے ماضی کی طرح اس بار بھی ساڑھے پانچ سو مستحقین میں راشن تقسیم کرکے دوسرے کے لیئے قابل تقلید مثال قائم کی ہے جس پر اس کے صدر سہیل بٹ جنرل سیکرٹری عمار صدیقی مبارکباد کے مستحق ہیں پیپلز پارٹی تحصیل کلر کے جنرل سیکرٹری محمد اعجاز بٹ نے کہا کہ معاشرے کے کمزور افراد کو رمضان کی خوشیوں میں شریک کرنا کلر یوتھ کا احسن عمل ہے سابق ناظم شیخ حسن ریاض نے کہا کہ کلریوتھ نے ہمیشہ محروم اور کمزور افراد کی بحالی کے لیئے مثبت کوششیں کی ہیں کلر یوتھ کے جنرل سیکرٹری عمار صدیقی نے کہا کہ ساڑھے پانچ سوگھرانوں میں راشن کی فراہمی پر پندرہ لاکھ کی لاگت آئی ہے۔

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری خرم روحیل اصغرنے ڈویژنل،ضلعی،تحصیل،سٹی اور صوبائی حلقہ کی تنظیموں کے ایسے عہدے داران جن کے نوٹیفیکیشن صوبائی صدر اور سیکرٹری کے دستخط موجود نہیں انہیں معطل کر دیا۔

Khurram Rohail Asghar, General Secretary, PML-N Youth Wing, Punjab, suspended the office bearers of divisional, district, tehsil, city and provincial constituency organizations whose notification did not have the signature of the provincial president and secretary.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری خرم روحیل اصغرنے ڈویژنل،ضلعی،تحصیل،سٹی اور صوبائی حلقہ کی تنظیموں کے ایسے عہدے داران جن کے نوٹیفیکیشن صوبائی صدر اور سیکرٹری کے دستخط موجود نہیں انہیں معطل کر دیا۔تنظیمی معاملات کو مربوط بنانے کے لیے ضروری سمجھا گیا ہے کہ وہی عہدے داران اور تنظیمیں کام کریں جن کے نوٹیفیکیشن یوتھ ونگ کے صدر اور سیکرٹری جنرل کے دستخطوں سے جاری کیے گئے ہیں۔مختلف تنظیموں کے مختلف عہدوں پر کام کرنے والوں کے ناموں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور فعال کردار اداکرنے والوں کو بہت جلد نئے نوٹیفیکیشن کے ذریعے ذمہ داریاں دے دی جائیں گی۔

حافظ عثمان عباسی کو مسلم لیگ ن پنجاب کا صوبائی نائب صدر نامزد ہونے پر دلی مبارکباد

Hafiz Usman Abbasi congratulated on his nomination as PML-N Punjab Provincial Vice President

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر سیداں سٹی کے صدر شیخ حسن فیاض،چوہدری ذوالفقار، ماسٹر منیر، نمبر دار عبدالعزیز، صوبیدار میجر لطیف، راجہ اشرف لنگڑیال،راجہ ناہید کونسلر،امجد عزیز مغل اور یوسی کنوھا کے مسلم لیگی کارکنان نے معروف سیاسی رہنما حافظ عثمان عباسی کو مسلم لیگ ن پنجاب کا صوبائی نائب صدر نامزد ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نے ایک سرگرم کارکن کو صوبائی نائب صدر بنا کر کارکنوں کے دل جیت لیئے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button