DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Tehsil Kahuta will be cleansed of crime and a list of criminals is being prepared. DSP Kahuta Farhan Aslam

تحصیل کہوٹہ کو جرائم سے پاک کر کے دم لیں گے جرائم پیشہ افراد کی لسٹ تیار کی جا رہی ہے۔ڈی ایس پی کہوٹہ فرحان اسلم

کہوٹہ: نمائندہ  پوٹھوار  ڈاٹ کام, عمران ضمیر …..
تحصیل کہوٹہ کو جرائم سے پاک کر کے دم لیں گے جرائم پیشہ افراد کی لسٹ تیار کی جا رہی ہے۔ منشیات فروشی کی وجہ سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے۔ ٹمبر مافیا،چوروں، ڈکیتوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی گشت کا نظام مزید موثر بنایا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی کہوٹہ فرحان اسلم نے پریس کلب کہوٹہ رجسٹرڈ کے صدر راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی،ممبران راجہ ساجد جنجوعہ، محمد افضال شمسی، نوجوان صحافی ارسلان کیانی، افتخار احمد غوری، کبیر احمد جنجوعہ،راجہ شاہد اجمل،آصی جنجوعہ و دیگر ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ایچ او کہوٹہ محمد وقار بھی موجود تھے۔راجہ عمران ضمیر اور انکی ٹیم نے ڈی ایس پی کہوٹہ کو بتایا کہ منشیات فروشی کے بڑے بڑے اڈوں پر کاروائی کی ضرورت ہے منشیات فروشی کا دھندہ نہ صرف کہوٹہ شہر بلکہ دیہاتوں تک پھیل چکا ہے جسکی وجہ سے نسل نو تباہی کے دہانے پر ہے انھوں نے کہوٹہ میں پیشہ ور بھیکاریوں،چوری، ڈکیتی کی وارداتوں،ٹمبر مافیا و دیگر مسائل پر روشنی ڈالی۔ جس پر ڈی ایس پی کہوٹہ اور ایس ایچ او کہوٹہ نے یقین دلایا کہ جرام پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائی ہو گی۔ تھانہ کہوٹہ میں ٹاؤٹ مافیا اور کرپشن کا خاتمہ کیا جائیگا انھوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف مہیا کرنے کے لیے خدمت سنٹر فعال ہو گیا ہے دیگر جدید نظام بھی متعارف کرایا جا رہا ہے انھوں نے کہا کہ پریس کلب کہوٹہ کی مثبت اور تعمیر صحافت قابل تعریف ہے۔

Kahuta; Tehsil Kahuta will be cleansed of crime. A list of criminals is being prepared. The young generation is being destroyed by drug trafficking. Strict action will be taken against timber mafia, thieves and robbers. Patrol system will be made more efficient. These views were expressed by DSP Kahuta Farhan Aslam, President Press Club Kahuta Registered Raja Imran Zamir, General Secretary Asghar Hussain Kayani, Members Raja Sajid Janjua, Muhammad Afzal Shamsi, Young Journalist Arsalan Kayani, Iftikhar Ahmad Ghauri, Kabir Ahmad Janjua, Shahid Ajmal, Asi Janjua and other members, SHO Kahuta Muhammad Waqar was also present on the occasion. He said that drug trafficking has spread not only in Kahuta city but also in the villages due to which the new generation is on the verge of extinction. DSP Kahuta and SHO Kahuta assured that action would be taken against the criminals without any discrimination. Tout mafia and corruption will be eradicated in Kahuta police station. He said that service center has been activated to provide relief to the people and other modern systems are also being introduced. He said that positive and constructive journalism of Press Club Kahuta was praised.

کہوٹہ شہر اور گردونواح میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے مرغی ا،نڈے، گوشت، چینی، آٹا، گھی اور دیگر اشیاء خوردونوش عوام کی پہنچ سے دور ہو گئیں ہیں

Inflation is raging in and around Kahuta. Poultry, eggs, meat, sugar, flour, ghee and other food items are out of reach of the people.

کہوٹہ: نمائندہ  پوٹھوار  ڈاٹ کام, عمران ضمیر …..
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے مرغی ا،نڈے، گوشت، چینی، آٹا، گھی اور دیگر اشیاء خوردونوش عوام کی پہنچ سے دور ہو گئیں ہیں۔جبکہ بیس کلو آٹے کا تھیلہ نایاب ہے یوٹیلیٹی سٹور اور سستے بازار میں جو آٹا آتا ہے وہ انتہائی ناقص ہے جو کھانے کے قابل نہیں جبکہ بازار میں 15کلو آٹا کا تھیلہ ایک ہزار پچاس روپے تک فروخت ہو رہا ہے مارکیٹ میں اچھی کوالٹی کا بیس کلو والا آٹے کا تھیلہ وافر مقدار میں ملنا چاہیے چینی بھی 100روپے کلر سے تجاوز کر گئی اسی طرح دودھ،بیکری کا سامان بھی مہنگا ہو گیا۔ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے روزانہ ریٹ لسٹ د ی جاتی ہے مگر نہ وہ اویزاں نہ ہی عمل در آمد کیا جاتا ہے کہوٹہ شہر میں ملاوٹ شدہ دودھ،دیہی 130روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے اسی طرح تندور والے بھی کم وزن روٹی، نان مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں بجلی،گیس،پٹرول، ڈیزل مہنگا جبکہ مکان کا کرایہ کم بجلی،گیس کا بل زیادہ ہونے کی وجہ سے عوام پریشان ہیں شہریوں معززین علاقہ نے کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے خداراہ کہوٹہ کے عوام کو ریلیف دیا جائے اور کہوٹہ انتظامیہ کا قبلہ درست کیا جائے۔

محکمہ جنگلات کے اعلیٰ افسران منتخب نمائندون اور پنجاب حکومت جنگلات کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرے

The top officials of the forest department, elected representatives and the Punjab government should take immediate steps to protect the forests

کہوٹہ: نمائندہ  پوٹھوار  ڈاٹ کام, عمران ضمیر …..
محکمہ جنگلات کے اعلیٰ افسران منتخب نمائندون اور پنجاب حکومت جنگلات کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرے۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے تین ہزار نگہبانوں کے اعلان پر عمل در آمد کیا جائے تا کہ تحصیل کہوٹہ و دیگر علاقوں میں جنگلات کو آگ لگنے اور انکی کٹائی کو روکا جا سکے۔ نئی پلانٹیشن کا کوئی فائدہ نہیں کروڑوں کے فنڈز خرچ کر کے خالی جگہوں کے بجائے وہاں پودے لگائے جا رہے ہیں۔ جہاں قدرتی پودے پہلے سے موجود ہیں حکومت ان قدرتی پودوں کو بچانے کے اقدامات کرے ملین ٹری کی ضرورت نہیں۔ان خیالات کا اظہار بریگیڈئیر(ر) جاوید ستی نے نئی پلانٹیشن ہونے والے جنگلات کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا پریس کلب کہوٹہ کی ٹیم بھی انکے ہمراہ تھی انھوں نے مزید کہا کہ اگر گرمیوں میں ان جنگلات کو آگ سے نہ بچایا گیا تو بہت بڑا نقصان ہو گا۔منتخب نمائندے اور جنگلات کے اعلیٰ افسران کمشنر راولپنڈی فوری کاروائی۔

آل پاکستا ن کھتیل ہون کرکٹ ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور سنسنی خیر فائنل مقابلے کے بعد فیضان عباسی کلب کہوٹہ نے جیت لیا۔

Faizan Abbasi Club Kahuta won the All Pakistan Cricket Tournament after an exciting and thrilling final.

کہوٹہ: نمائندہ  پوٹھوار  ڈاٹ کام, عمران ضمیر …..
آل پاکستا ن کھتیل ہون کرکٹ ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور سنسنی خیر فائنل مقابلے کے بعد فیضان عباسی کلب کہوٹہ نے جیت لیا۔ فائنل میچ میں سخی سبزواری کلب کہوٹہ دلچسپ مقابلے کے بعد شکست کھا گئی۔ مہمان خصوصی نائب صدر پنجاب ٹیچر یونین ضلع راولپنڈی راجہ تیمور اختر نے ونر اور رنر ٹیموں میں انعامات تقسیم کیئے جبکہ اس موقع پر سابق چیئرمین بلدیہ کہوٹہ کے فرزند راجہ خاور اشتیاق آف کینیڈا،ایم ذوالفقار ستی، راجہ توقیر شبیر، سنیئر صحافی ساجد جنجوعہ،راجہ اشعر زر اور دیگر سینکڑوں نوجوانوں شہریوں نے ٹورنامنٹ میچ دیکھے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے چکوال، فیصل آباد۔پشاور اور دیگر اضلاع سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ونر ٹیم کو ایک لاکھ روپے کیش پرائز اور ٹرافی جبکہ رنراپ ٹیم کو تیس ہزار روپے نقد انعام کے ساتھ نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں میں انعامات تقسیم کیئے گئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button