DailyNewsPothwar.comRawat

Rawat; Airport police arrested a brutal killer who killed his own father and brother

تھانہ ا ئیرپورٹ پولیس کی اہم کاروائی، اپنے ہی والد اور بھائی کو قتل کرنے والا سفاک قاتل گرفتار

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ ا ئیرپورٹ پولیس کی اہم کاروائی، اپنے ہی والد اور بھائی کو قتل کرنے والا سفاک قاتل گرفتار،ملزم نے ذاتی رنجش کی بناء پر فائرنگ کر کے اپنے والد اور بھائی کو قتل کر دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے میں 04روز قبل باپ بیٹے کے قتل کے واقعہ کا سی پی او محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا، ایس پی پوٹھوہار کی سربراہی میں ایس ایچ او ائیرپورٹ اور پولیس ٹیم نے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے اپنے ہی والد اور بھائی کو قتل کرنے والے سفاک قاتل عقیل کمال کو گرفتارکر لیا، ملزم کو آزاد کشمیر کے علاقے ہجیرہ سے گرفتار کیا گیا، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم نے ذاتی رنجش کی بناء پر فائرنگ کر کے اپنے والد اور بھائی کو قتل کر دیا تھا،ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے ملزم کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار، ایس ایچ او ائیر پورٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

Rawat; Airport police arrested the brutal killer who killed his own father and brother. The accused shot and killed his father and brother out of personal resentment. According to the details, Rawalpindi police is continuing operations against the accused involved in serious cases. SHO Airport and police team led by SP Pothohar with the help of Human Intelligence arrested Aqeel Kamal, the brutal killer who killed his own father and brother. SHO said that the accused had shot and killed his father and brother out of personal resentment, all legal requirements will be met to convict the accused, CPO Rawalpindi Muhammad Ahsan Younis while congratulating SP Pothohar, SHO Airport and police team on the arrest of the accused said that the accused should be challaned with solid evidence and punished.

معزز عدالتوں نے منشیات کے مقدمات میں نامزد ملزمان کو سزائیں سنا دیں،

Courts have started to sentenced the accused in drug cases.

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…معزز عدالتوں نے منشیات کے مقدمات میں نامزد ملزمان کو سزائیں سنا دیں،مجرمان کو جرم ثابت ہونے پر الگ الگ 05سال 06ماہ قید اور25ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنائی گئیں۔تفصیلات کے مطابق معزز عدالتوں نے منشیات کے مقدمات میں نامزد ملزمان صداقت خان او سلطان محمد کو سزائیں سنادیں،ملزمان کوجرم ثابت ہونے پر الگ الگ 05سال 06ماہ قید اور 25ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنائی گئیں،سٹی پولیس آفیسر محمدا حسن یونس کی ہدایت پرراولپنڈی پولیس کی جانب سے منشیات سمیت سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جا رہا ہے، ٹھوس شواہد اور مقدمات کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالتیں ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دے رہی ہیں،مجرم صداقت خان کو وارث خان پولیس نے 2335گرام چرس برآمد ہونے پر جولائی 2020میں گرفتار کیا تھا جبکہ مجرم سلطان محمد کو رتہ امرال پولیس نے 2250گرام چرس برآمد ہونے پر مارچ2020میں گرفتار کیا تھا، مجرم صداقت خان کو سزا معزز عدالت کے جج عارف خان نیازی ASJاور مجرم سلطان محمد کو سزا معزز عدالت کی جج فرخندہ ارشد ASJنے سنائی۔

تھانہ صادق آباد کے علاقے سکتھ روڈ کے قریب فائرنگ کرنے والے 03 ملزمان گرفتار

03 accused arrested for firing near Sukht Road area of Sadiqabad police station

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ صادق آباد کے علاقے سکتھ روڈ کے قریب فائرنگ کرنے والے 03 ملزمان گرفتار،فائرنگ کا واقعہ تاجران کی دو یونین کے مابین سائن بورڈ کی فکسنگ کے باعث پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد پولیس نے سکتھ روڈ کے قریب فائرنگ کرنے والے 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا،فائرنگ کا واقعہ تاجران کی دو یونین کے مابین سائن بورڈ کی فکسنگ کے باعث پیش آیا،سائن بورڈ کی فکسنگ پر عثمان علی نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کی جس سے بابر ملک تاجر زخمی ہوگیا، بابر ملک کی درخواست پر صادق آباد پولیس نے عثمان خان اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا، صادق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے 03 ملزمان عثمان علی، احمد علی اور عبداللہ کو گرفتار کرلیا،ایس پی راول کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم سمیت 02اشتہاری گرفتار

Rawalpindi police in a major operation arrested 02 accused including wanted accused in murder case

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم سمیت 02اشتہاری گرفتار۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اونصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم نازک امین کو گرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم نے سال 2019میں اویس نامی شخص کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیاتھا،جبکہ ایس ایچ اوگوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی اورفراڈ کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم یاسر محمود کو گرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم سال 2020سے گوجرخان پولیس کو مطلوب تھا،سی پی اومحمد احسن یونس نے ڈویژنل ایس پیز،متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں مدد دیتی ہے،گرفتاراشتہاری مجرمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے اوراشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے05ملزمان گرفتار

Rawalpindi police arrested 05 accused while conducting operation against criminal elements

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے05ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ 160 گرام چرس،01رائفل44بور معہ ایمونیشن،01پستول30بور معہ ایمونیشن،230روند پسٹل 30بور برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹیکسلا پولیس نے وحید اختر سے160گرام چرس، تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے شیر علی سے01رائفل44بور معہ ایمونیشن، محمد ولید سے30 روند پسٹل30بور،تھانہ صادق آباد پولیس نے احتشام مصطفی سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،تھانہ سٹی پولیس نے محمد ارقم سعید سے200روند پسٹل30بور برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

Show More

Related Articles

Back to top button