DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; Mandra police action against gamblers, 03 gamblers arrested, money at stake recovered, case registered.

تھانہ مندرہ پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی، 03قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم برآمد، مقدمہ درج۔

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ مندرہ پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی، 03قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قماربازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اومندرہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بذریعہ لڈو دانہ جوا ء کھیلنے والے 03قما بازوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں باسط محمود،مختیار حسین اور یار محمد شامل ہیں، داؤ پر لگی رقم 07ہزار800روپے برآمد ہوئی،ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، ایس پی صدر نے ایس ایچ اومندرہ اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ قماربازوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

Gujar Khan; Mandra police action against gamblers, 03 gamblers arrested, money at stake recovered, case registered. According to details, Rawalpindi police is continuing operations against gamblers, SHO Mandra along with his team Arrested 03 gamblers, including Basit Mehmood, Mukhtiar Hussain and Yar Mohammad. Rs 07,800 was recovered from the gamblers. Praising SHO Mandra and the police team, he said that operations against gamblers should be intensified.

تھانہ گوجر خان پولیس کی کاروائی، پتنگ فروش گرفتار،500پتنگیں برآمد، مقدمہ درج۔

Gujar Khan police operation, kite seller arrested, 500 kites recovered, case registered.

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ گوجر خان پولیس کی کاروائی، پتنگ فروش گرفتار،500پتنگیں برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او گوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش محمد صبور کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے500پتنگیں برآمد ہوئیں، ملزم کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، ایس پی صدر نے ایس ایچ او گوجر خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

شہید کانسٹیبل نوید اصغر کی رسم قُل ادا،سینئر پولیس افسران کی شرکت،شہید کے بلندی درجات کے لیے دعا،لواحقین سے اظہارتعزیت اورشہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی

Shaheed Constable Naveed Asghar’s funeral rites, participation of senior police officers, prayers for the high ranks of the martyr, condolences to the family and Fateha on the grave of the martyr

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… شہید کانسٹیبل نوید اصغر کی رسم قُل ادا،سینئر پولیس افسران کی شرکت،شہید کے بلندی درجات کے لیے دعا،لواحقین سے اظہارتعزیت اورشہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔تفصیلات کے مطابق شہید کانسٹیبل نوید اصغر کی رسم قل ادا کردی گئی،رسم قل میں چیف ٹریفک آفیسر سید علی اکبر،ایس ایس پی آپریشنز شعیب محمود،ایس ڈی پی اووارث خان طارق محبوب،ایس ڈی پی اوگوجرخان حناء نیک بخت اورڈی ایس پی ہیڈکوارٹرزاظہر حسین شاہ سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی،رسم قل میں شہید کانسٹیبل نوید اصغر کے بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی،سینئر پولیس افسران نے لواحقین سے اظہار تعزیت کیااور شہید کے بچوں سے ملاقات بھی کی،رسم قل کے بعد سینئر پولیس افسران شہید کانسٹیبل کی قبرپر حاضری دی،پھولوں کی چادر چڑھائی اورفاتحہ خوانی کی،اس موقعہ پر سینئر پولیس افسران کا کہناتھاکہ پولیس شہداء ہمارا فخراور پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں،شہید نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی خاطراپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے ملک وقوم کا نام روشن کیا،شہید کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری،06ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد

Rawalpindi police operations against illegal arms holders continue, 06 accused arrested, arms and ammunition recovered

www.pothwar.com / Gujar Khan

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری،06ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او رتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان محمد اویس اور شاہد خان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے،ایس ایچ او مندرہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان زاہد محمود اور محمدعظمت کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے، ایس ایچ ا وصدر واہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم نعمان کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے01کلوشنکوف معہ ایمونیشن برآمد کرلی، ایس ایچ او پیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم تنویر کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی پرڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،02 منشیات فروش گرفتار،چرس برآمد، مقدمات درج

Rawalpindi police action against drug dealers, 02 drug dealers arrested, cannabis recovered, cases registered

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،02 منشیات فروش گرفتار،چرس برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اومری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد عاقب کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے 01کلو200گرام چرس برآمد ہوئی،ایس ایچ او وارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم عدیل خان کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے200گرام چرس برآمد ہوئی،ملزما ن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلا ف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے اورگرفتارملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے سخت سزاد لوائی جائے۔

بیول موڑہ گجراں ڈکیتی کی واردات پڑوسیوں کی فائرنگ نے ناکام بنا دی۔

The incident of robbery in Bewal Mora Gujran was foiled by the firing by the neighbours.

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)— بیول کے علاقے موڑہ گجراں میں اخلاق حسین کے گھر ڈاکوؤں کی ڈکیتی کی کوشش پڑوسیوں نے بروقت فائرنگ کر کے ناکام بنا دی ڈاکو فائرنگ کی آواز سنتے ہی رفو چکر ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس چوکی قاضیاں کے اہلکار بھی اخلاق حسین کے گھر پہنچ گے اور ان کے بیان قلمبند کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی علاقہ میں ایک بار پھر وارداتوں کے آغاز سے عوام میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button