DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Late Haji Raja Jahan Alam’s 3rd death anniversary was observed with devotion and respect in Sakhi Sabzwari Badshah

سابق ناظم کہوٹہ سٹی و صدر انجمن تاجان کہوٹہ حاجی راجہ جہان عالم مرحوم کی تیسری برسی سخی سبزواری بادشاہؒ کہوٹہ میں عقیدت و احترام سے منائی گئی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ناظم کہوٹہ سٹی و صدر انجمن تاجان کہوٹہ حاجی راجہ جہان عالم مرحوم کی تیسری برسی سخی سبزواری بادشاہؒ کہوٹہ میں عقیدت و احترام سے منائی گئی برسی میں سیاسی سماجی شخصیات شہریوں عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی انکے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی اور خصوصی دعا بھی کی گئی اس موقع پر خطیب مرکزی جامع مسجدکہوٹہ صاحبزادہ ادریس ہاشمی نے کہا کہ حاجی راجہ جہان عالم مرحوم نے پوری زندگی پسے ہوئے طبقے کی خدمت کی اور کہوٹہ شہر کے مسائل حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا انھوں نے کہا کہ انھوں نے ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا تاجروں کے حقوق کا تحفظ کیا مقررین نے حاجی راجہ جہان عالم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Kahuta; Former Nazim of Kahuta City and President of Anjuman-e-Tajan Kahuta Late Haji Raja Jahan Alam’s third death anniversary was observe with devotion and respect in Sakhi Sabzwari Badshah Kahuta. On the occasion, Khatib Central Jamia Masjid Kahuta Sahibzada Idrees Hashmi said that Haji Raja Jahan Alam served public all his life and played his full role in solving the problems of Kahuta city. He said that he always stood by the oppressed and protected the rights of traders. The speakers paid homage to the services of Late Haji Raja Jahan Alam.

کہوٹہ شہر اور گردونواح میں ملاوٹ شدہ دودھ دیہی مشروبات اور دیگر اشیاء کی فروخت جاری

Sales of adulterated milk, rural beverages and other items continue to be sold in the city

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں ملاوٹ شدہ دودھ دیہی مشروبات اور دیگر اشیاء کی فروخت جاری ہے کمیکل اور پوڈر ملا مضر صحت دودھ جو پلاسٹک کے ڈرموں اور ٹینکیوں میں بھر کر لایا جاتا ہے اور ٹنوں کے حساب سے یہاں لاکر 60روپے سے 70روپے فروخت کیا جاتا ہے اور وہ دودھ یہاں کے لوکل لوگ خرید کر گلی محلوں اور شہر میں 120سے130روپے فروخت کر رہے ہیں چند دودھ کی دوکانیں ہیں جنکے اپنے فارم ہیں باقی صرف بیمارریاں تقسیم کر رہے ہیں جبکہ شہر میں ہوٹلں پر باسی کھانے گندے برتن اور من مانے ریٹ وصول کیے جا رہے ہیں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا ہے کوئی بھی ریٹ لسٹ کے مطابق نہ عمل کرتا ہے اور نہ ہی ریٹ لسٹ اویزاں کی جاتی ہے جہاں حکومت آئے روز ڈیزل پٹرول بجلی گیس مہنگی کر کے مہنگائی کا طوفان لاتی ہے وہاں پر مصنوعی مہنگائی سے بھی عوام پریشان ہیں جبکہ پورے شہر میں محکمہ صحت کی ملی بھگت سے غیر قانونی کلینک اور غیر قانونی میڈیکل سٹورز کی بھرمار ہے چند میڈیکل سٹور والے ہیں جہاں غیر معیاری دو نمبر ادوویات اور نشہ آور ٹیکے بھی فروخت ہو رہے ہیں ڈرگ انسپیکٹر نے کبھی چیک کرنے کی زحمت نہیں کی شہریوں معززین علاقہ نے کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا کہ خداراہ کہوٹہ میں ایسے لوگوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

موجودہ حکمرانوں نے مہنگائی کا جو طوفان برپا کیا ہے

The current rulers have created a storm of inflation

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ راجہ رفاقت جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے مہنگائی کا جو طوفان برپا کیا ہے اس سے ملک کی 80فیصد آبادی متاثر ہوئی ہے آئے روز ڈیزل، پٹرول،گیس اور بجلی مہنگی کر کے عوام کے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے جبکہ مہنگائی اور کرونا کی وجہ سے کاروبار زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں جو لوگ کرائے کے مکانوں میں رہتے ہیں انکا بجلی گیس کا بل کرائے سے بھی زیادہ آتا ہے جبکہ ایک مزدور جسکی دیہاڑی 7سو سے8سو ہے وہ بھی کبھی لگتی ہے کبھی نہیں وہ اپنے بچوں کا پیٹ کیسے پال سکتا ہے جبکہ موجودہ حکمرانوں نے اداروں کو تباہ کر دیا ہے کرپشن بازار گرم ہے انتظامیہ ریٹ لسٹ پر عمل در آمد کرانے میں مکمل ناکام نظر آرہی ہے جبکہ سرکاری طور پر ملنے والا آٹا انتہائی ناقص اور غیر معیاری ہے اسی طرح دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں انڈے مرغی چھوٹا گوشت مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے شہریوں عوام علاقہ نے کمشنر راولپنڈی سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button