DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; PTI youth meeting chaired by Brigadier Shazul Haq Janjua (retd)

بریگیڈیئر شازالحق جنجوعہ(ریٹائر) کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے نوجوانوں کی میٹنگ

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
بریگیڈیئر شازالحق جنجوعہ(ریٹائر) کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے نوجوانوں کی میٹنگ کہوٹہ مٹور میں آج بریگیڈیئر شاز الحق جنجوعہ(ریٹائر) کی زیرصدارت ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں پی ٹی آئی کی نوجوان قیادت نے بھرپور حصہ لیا بریگیڈیئر شاز جنجوعہ(ریٹائر) نے بیان کرتے ہوئے کہا یہ نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں میں نے ان کو لے کر چلنا ہے کس جگہ پر کوئی غریب ہے اس کی مدد کرنی ہے کوئی بے روزگار ہے اسے نوکری دلوانی ہے۔پی ٹی آئی کے منشور اور وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان کے ویژن کو لے کر آگے چلنا ہے علاقہ بھر کے لوگوں اور نوجوانوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نوجوانوں میں خصوصی شرکت ملک رمیز، راجہ خرم، راجہ فراز احمد، راجہ مظہر،راجہ نمبردار حمزہ، راجہ خالد عمران، مانو مرزا، راجہ توصیف احمد جنجو،عہ راجہ اکبر، راجہ احمر، اور بہت سارے کثیر نوجوانوں نے شرکت کی آخر میں ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئی اور تمام معززین علاقہ اور تمام مہمانان گرامی کے لیے ریفریشمنٹ کا انتظام کیا گیا تھا آخر میں تمام نوجوانوں کا برگیڈیئر شاذ الحق جنجوعہ(ریٹائر) نے شکریہ ادا کیا اور کہا نوجوان میرے ملک کا سرمایہ ہیں میں ہمیشہ ان کے ساتھ ہوں میرا فون اور میرے گھر کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں ہر وقت کسی کو کوئی مسئلہ درپیش ہے تو وہ مجھے آگاہ کریں میں انشائاللہ اس مسائل کو حل کرنے تک آپ کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

Kahuta; A meeting of PTI youth chaired by Brigadier Shazul Haq Janjua (retd) was held at Kahuta Mator today in which the youth leadership of PTI took full part. “These young people are the future of the country, He told.

الریان آپٹیکل سینٹر گرڈ اسٹیشن روڈ کا شاندار افتتاح۔

Grand opening of Al Rayan Optical Center Grid Station Road.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
الریان آپٹیکل سینٹر گرڈ اسٹیشن روڈ کا شاندار افتتاح۔ الریان آپٹیکل سینٹرکا افتتاح صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نے کیا جبکہ کثیر تعداد میں دیگر افراد نے شر کت کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ رو زگریڈ اسٹیشن کہوٹہ مٹور روڈ میں الریان آپٹیکل سینٹرکا شاندار افتتاح ہو ا سنٹر کا افتتاح صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نے کیاجبکہ اس موقع پرتقریب کے میزبان ڈاکٹراسد، ڈاکٹرآباد،راجہ عامریعقوب،فیاض ستی،راجہ آصف مقرب،راجہ ندیم تاج، صحافی ملک عامر محمودسمیت دیگر کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی آخر میں تقریب کے میزبان ڈاکٹراسد نے افتتاحی تقریب میں شرکت پر سب مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

ملک آصف کی غائبانہ نمازے جنازہ ادا چھنی جنازہ گاہ میں ادا کیا گی

Malik Asif’s funeral prayers offered in absentia

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وزیر داخلہ و سابق آئی جی پولیس ملک حبیب خان کے بھائی اور ملک زبیر کے بہنوئی ملک آصف کی غائبانہ نمازے جنازہ ادا چھنی جنازہ گاہ میں ادا کیا گیاان کی نمازے جنازہ میں ظفر اقبال بھٹی، راجہ یاسر، راجہ شاہد اجمل،ملک زاہد مظہر، عبد الشکور کھٹڑ،ملک شاہد محمود،ملک طارق محمود،ملک زاہد، ملک تنویر احمد، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعدا د میں افراد نے شر کت کی۔سابق وزیر داخلہ و سابق آئی جی پولیس ملک حبیب خان کے بھائی اور ملک زبیر کے بہنوئی ملک آصف انگلینڈ میں وفات پا گئے تھے اور ان کو وہاں پر ہی سپر د خاک کر دیا گیا تھا جبکہ ان کے آبائی گاؤں کہوٹہ چھنی اعوان میں غائبانہ نمازے جنازہ ادا کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button