DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Police arrest the main accused for abusing 7 year child

تھانہ کلر سیداں پولیس نے 07 سالہ بچے کیساتھ زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے 07 سالہ بچے کیساتھ زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔متاثرہ بچے کے دادا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر تھانہ کلر سیداں کے سب انسپکٹر راجہ عماد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے مرکزی ملزم عاصم کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او نے بتایا کہ متاثرہ بچے کا میڈیکل کروایا گیا ہے۔ایس پی صدر نے ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ پولیس کا بچوں اور خواتین پر جنسی استحصال اور تشدد کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

Kallar Syedan; Kallar Syedan ​​police arrested the main accused of abusing a 07-year-old child. A case was registered in the complaint of the victim’s grandfather. The main accused Asim was arrested with the help of intelligence. The SHO said that the victim child has been given medical treatment. Police are cracking down on those who sexually abuse and torture children and women.

پی ڈی ایم کے کارکنان آج اسلام ابادکے الیکشن آفس کیباہر اپنا احتجاج ریکارڈ کروا کر یہ باور کروائیں گے, انجینیئر قمرالسلام راجہ

PDM workers will record their protest outside the election office in Islamabad today, Engineer Qamar-ul-Salam Raja

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر سابق رکن اسمبلی انجینیئر قمرالسلام راجہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے کارکنان آج اسلام ابادکے الیکشن آفس کیباہر اپنا احتجاج ریکارڈ کروا کر یہ باور کروائیں گے کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کرے الیکشن کمیشن کا رویہ اس کی خودمختاری پربھی دھبہ ہے انہوں نے لیگی رہنما حاجی طارق تاج کے فرزند کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کسی کو ایمپائر تسلیم کرتی ہینہ ہی کسی کی انگلی کی منتظر ہے ہم نے ملک کو آئین اور قانون کے مطابق چلانے کا عزم کررکھاہے اسی کے لیئے جدوجہد کررہے ہیں احتجاجی جلسوں ریلیوں نے پوری قوم کو روشنی کی کرن دکھائی ہے ہم جبر کے اندھیروں کو مٹانے نکلے ہیں مقدمے جیلیں تشدد ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں انہوں نے کہاکہ انتخابات کے نام پر ایک سیلیکٹڈ اور نااہل کو اقتدار پر بٹھانے والوں نے ایسی کڑوی گولی کھا لی ہے کہ عمران خان ان کے گلے کی ہڈی بن چکے ہیں وہ ان سے نالاں ہونے کے باوجود مجبور وبیبس ہیں انہوں نے کہا کہ اگر عوام میں پی ڈی ایم کو پزیرائی حاصل نہیں تو پھر حکومتی وزیروں مشیروں اور ترجمان ہواس باختہ کیوں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کو ختم کرکے ہی رہے گا۔

منہاج یوتھ لیگ تحصیل کلرسیداں کے زیر اہتمام منہاج یوتھ لیگ پاکستان کے بتیسویں یوم تاسیں پر تقریب

Ceremony on the 32nd anniversary of Minhaj Youth League Pakistan organized by Minhaj Youth League Tehsil Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—منہاج یوتھ لیگ تحصیل کلرسیداں کے زیر اہتمام منہاج یوتھ لیگ پاکستان کے بتیسویں یوم تاسیں پر تقریب جس میں صدر منہاج یوتھ لیگ پاکستان مظہر محمود علوی اور ضلع راولپنڈی منہاج یوتھ لیگ کے صدر فرقان یوسف نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شرکت کی تنظیم کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ کی جدوجہد کا مقصد قیام پاکستان کے مقاصد کا نفاذ ہے ہم نے اسلام کے نفاذ کے وعدے پر پاکستان حاصل کیا جہاں گزشتہ تہتر برسوں میں اسلام کی بجائے فرسودہ نظام جاری ہے جس نے قوم کو محرومیوں اور مایوسیوں کے سوا کچھ نہ دیا اب وقت آ گیا ہے کہ قوم ملک میں نظا م مصطفی کے نفاذ کی عملی جدوجہد میں ہمارا ساتھ دے۔پاکستان عوامی تحریک کلر سیداں کے صدر سید زبیر علی شاہ اور تحریک منہاج القرآن کلر سیداں کے ناظم سید قاسم شاہ صدر حافظ آصف محمود قادری اور دیگر نے بھی خطاب کیا

کلر سیداں شہر میں منی چینجر پر ڈکیتی کی واردات میں ملوث دو مزید ملزمان گرفتار

Two more accused involved in money changer robbery have been arrested

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر سردار عنصرمحمود نے فروری 2019 میں کلر سیداں شہر میں منی چینجر پر ڈکیتی کی واردات میں ملوث دو مزید ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دو عدد پسٹلز30بور بمعہ09 روند برآمد کر کے شناخت پریڈ کیلئے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا۔گرفتار ہونے والوں میں محمد اسحاق اور محمد اسماعیل سکنائے جنڈ مہلو (گوجرخان) شامل ہیں۔ملزمان کے دیگر چھ ساتھی جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ سال فروری میں کلر سیداں چوآ روڈ پر واقع منی چینجر کا مالک راولپنڈی سے کیش لے کر پہنچا ہی تھا کہ ڈاکوؤں نے ان کو دبوچ لیا اور 45 لاکھ روپے کی رقم چھین لی تھی اور مزاحمت کرنے پر سکیورٹی گارڈ کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے تھے جنہیں بعد ازاں پولیس نے چھ ڈاکوؤں کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا اور دوران تفتیش ساڑھے سات لاکھ روپے کی مسروقہ رقم اور واردات کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ اور ایمیونیشن برآمد کر لیا۔

کلر سیداں پنڈی روڈپر واقع بیکری کی بالائی منزل پر واقع گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی

A fire broke out due to a short circuit in the warehouse located on the upper floor of the bakery on Kallar Syedan Pindi Road.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں پنڈی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔کلر سیداں پنڈی روڈپر واقع بیکری کی بالائی منزل پر واقع گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس پر ریسکیو 1122 کو طلب کر لیا گیا جنہوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ریسکیو کے مطابق 60 ہزار روپے مالیت کا نقصان پہنچا۔قریبی گودام میں گھی کے ڈبے اور دیگر اشیاء موجود تھی جنہیں بروقت پہنچ کر محفوظ کر لیا گیا۔

حسنین طارق کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع میں بدل گئی

Hasnain Tariq’s wallima ceremony turned into a political gathering

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگی رہنما انجمن تاجراں چوآ روڈ کے صدر چوہدری طارق تاج کے فرزند حسنین طارق کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع میں بدل گئی جس میں مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر انجینیئر قمرالسلام راجہ،محمود شوکت بھٹی،حافظ سہیل اشرف ملک،شیخ ساجد الرحمان،دوست محمد مہمند،راجہ شہزاد یونس،راجہ فیصل منور،ملک نور احمد نوری،چوہدری شفقت محمود،جابر عباس،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،عاطف اعجاز بٹ،سیٹھ عبدالرووف،مسعود بھٹی،راجہ جاوید نگڑیال،شیخ خورشید احمد،شیخ محمد حنیف،حاجی ریاست حسین،زین العابدین عباس،شیخ محمد خالد،شیخ ندیم اکرم،ماسٹر محمد ظہیر،صغیر بھولا،شیخ سلیمان شمسی اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button