DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Federal Minister for Aviation Ghulam Sarwar Khan addressed a gathering at Kotla, Rawat in connection with the inauguration of Sui Gas Supply.

وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے روات کے علاقہ کوٹلہ کے مقام پر سوئی گیس فراہمی کے افتتاح کے سلسلہ میں منعقدہ اجتماع سے خطاب

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے بیانیے سے اختلاف کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کارکنان پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔ پی آئی اے کے دو طیارے 2015میں مسلم لیگ (ن) کے دور میں لیز پر لئے گئے تھے جو بہت مہنگی لیز تھی۔طیاروں کی لیز جون میں ختم ہوئی،کورونا کے باعث بروقت اقساط ادا نہیں کی جا سکیں۔طیارہ تحویل میں لئے جانے سے متعلق کیس کا دفاع کریں گے۔ملائیشیا کی عدالت نے پی آئی کا موقف سنے بغیر کارروائی کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے روات کے علاقہ کوٹلہ کے مقام پر سوئی گیس فراہمی کے افتتاح کے سلسلہ میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں گیس پریشر کی کمی کو دور کرنے کیلئے لائن بچھائی جا رہی ہے۔ آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن گیس وسائل کم ہو رہے ہیں گیس لائن بچھانے کے کام پر پچاس کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ددوچھہ اور چھان ڈیمزپر عملی کام شروع ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح کا منصوبہ رنگ روڈ 110کلومیٹر بنتاہے جو 66 کلومیٹر پنجاب اور باقی اسلام آباد کی حدود میں ہے۔انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ منصوبے کی منظوری ہو چکی ہے، 30 جون کو پراجیکٹ کا آغاز ہو گا وزیراعظم عمران خان اس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ رنگ روڈ پراجیکٹ میں متاثرہ افراد کو مارکیٹ ریٹ پر معاوضہ دیا جائے گا اس کیلئے 16 ارب سے زائد کی رقم راولپنڈی انتظامیہ کو پہنچ چکی ہے۔جڑواں شہروں میں پانی کی کمی دور کرنے کیلئے پانچ ڈیمز تعمیر کئے جائیں گے۔ہے۔

جے یو آئی تحصیل کلرسیداں کا اہم اجلاس کلرسیداں شہر کے مقامی ہوٹل میں تحصیل امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی کی صدارت میں منعقد ہوا

The main meeting of JUI was held at a local hotel under the chairmanship of Tehsil Amir Maulana Ehsanullah Chakialvi.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—جے یو آئی تحصیل کلرسیداں کا اہم اجلاس کلرسیداں شہر کے مقامی ہوٹل میں تحصیل امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیاگیا 19جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ میں تحصیل کلرسیداں سے بھرپور شرکت کی جائے گی مولانا احسان اللہ چکیالوی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کے مزید طوفان آئے گا جعلی حکمرانوں نے عوام سے جینے کاحق تک چھین لیا ہے ان کے بس میں ہوتا تو عوام کے سانس لینے پربھی ٹیکس لگادیتے جے یوآئی تحصیل کلرسیداں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے کارکنان سمیت الیکشن کمیشن آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کرے گی اجلاس میں جے یوآئی ضلع راولپنڈی کے امیر ڈاکٹر حافظ ضیاء الرحمن امازی،پرفیسر زبیر عباسی،مفتی روح اللہ،مولانا عبدالرحمن،راجہ ضیاء احمد بشیر،ملک کیپٹن رمضان،چوہدری عبدالجبار،مولانا عبداللہ شاہ،،مفتی مطیع اللہ،مفتی تاج الرحیم،ودیکر اراکین مجلس عمومی نے بھرپور شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ الیکشن کمیشن کیسامنیاحتجاجی مظاہرے میں اجتماعی صورت قافلے کی شکل میں شرکت کی جائے گی۔

مسلم لیگ ن خدمت گار کروپ کے زیراہتمام تخت پڑی میں کھیلوں کے میدان اور جنازہ گاہ کی افتتاحی تقریب

Inauguration ceremony of playground and Janaza Gha in Takht Parri under the auspices of PML-N Khidmatgar group

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—آستانہ عالیہ وارثیہ چھپر شریف کے سجادہ نشین فقیر عظمت شاہ وارثی نے کہا ہے کہ مخلوق خدا کی خدمت اور آسانیاں پیدا کرنے والے لوگ اللہ تعالی کے ہاں مقبول ہیں کمزور لوگوں کی دستگیری کرنا اور عام افراد کے لیئے آسانیاں پیدا کرنے ہی حقیقی معنوں میں اللہ تعالے کو راضی کرنے کے عین مترادف عمل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن خدمت گار کروپ کے زیراہتمام تخت پڑی میں کھیلوں کے میدان اور جنازہ گاہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت کرنل صبح صادق ملک نے کی،کرنل صبح صادق کا نے کہا کہ عوامی خدمت کا یہ عمل آئندہ بھی جاری رہے گا ہم نے اقتدار والوں کو دن میں بھی اپنے عمل سے تارے دکھائے ہیں تعمیر و ترقی کے لیئے حکومت کا ہونا ناگزیر نہیں ہم آج اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی مسلسل تعمیر و ترقی کے کام کو جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کھیل کے میدان کے لئے زمین کا عطیہ دینے پر راجہ اسلم،راجہ سخی،راجہ یوسف کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔

مسلم لیگ ن اور میاں نوازشریف سے اپنی محبت کا عملی اظہار کریں گے, ڈاکٹر محمد عارف قریشی

Dr Muhammad Arif Qureshi said we will express love for PML-N and Mian Nawaz Sharif

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر نے کہا کہ انیس جنوری کو کہوٹہ کے کارکن الیکشن کمیشن پاکستان کے اسلام آباد دفتر کے باہر ہی ڈی ایم کے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کر کے مسلم لیگ ن اور میاں نوازشریف سے اپنی محبت کا عملی اظہار کریں گے انہوں نے کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم میاں محمد نوازشریف کے بیانیئے کے ساتھ کھڑی ہے ملک کو کسی ڈکٹییشن پر نہیں عوامی رائے سے منتخب ہونے والے حقیقی نمائندوں کی مرضی سے ہی چلایا جا سکتا ہے ملک کے مسائل کا واحد جمہوری نظام کے تسلسل میں ہے مگر آج ملک میں جمہوریت کے پبادھے میں بدترین آمریت نافذ ہے احتساب کے نام پر قائم ہونے والا ادارہ سیاسی انجینئرنگ کا کام کرکے حکومت کا مددگار ساتھی بن چکا ہے مگر وہ وقت ذیادہ دور نہیں جب آج حساب کے نام پر انتقام لینے والے جیلوں میں نظر آئیں گے۔

ڈاکٹر عزیز احمد ہاشمی کے والدین اور اہلیہ کے ایصال ثواب کی ایک محفل اتوار کے روز کلرسیداں کے گاؤں پنڈ بینسو میں ہوئی

Sua observed for late parents of Dr Aziz Ahmed Hashmi in Pind Bainso

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ماہر تعلیم قومی ترانہ فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عزیز احمد ہاشمی کے والدین اور اہلیہ کے ایصال ثواب کی ایک محفل اتوار کے روز کلرسیداں کے گاؤں پنڈ بینسو میں ہوئی جس میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کے ریٹائرڈ اے آئی جی جمیل احمد ہاشمی،واسا کے وائس چیئرمین محمد ہارون کمال ہاشمی،مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی،علامہ محمد اقبال قریشی،ارشد عزیز ہاشمی،اکرام الحق قریشی،ارشد محمود بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔

پی ٹی آئی کے رہنما راجہ آفتاب حسین کو کوارڈینیٹر ٹو چیئرمین برائے تحصیل کلر سیداں مقرر کر کے نوٹیفکیشن جاری

PTI Leader Raja Aftab Hussain Appointed Coordinator To Chairman Tehsil Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—چیئرمین چیف منسٹر کمپلینٹ سیل نے کلر سیداں میں پی ٹی آئی کے رہنما راجہ آفتاب حسین کو کوارڈینیٹر ٹو چیئرمین برائے تحصیل کلر سیداں مقرر کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیاجبکہ کلر سیداں کے ہی شیخ فیاض احمد کو چیئرمین امن کمیٹی راولپنڈی ڈویژن نامزد کیا گیا ہے۔

منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی

Action against drug dealers

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر سردار عنصر محمود اور اے ایس آئی راجہ عبدالمنصور نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران منشیات فروش عتنمبیر محمود کے قبضہ سے 260 گرام چرس جبکہ عمیر افتخار کے قبضہ سے 300 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button