DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Four days after Dr.Farhat Ibrahim’s appointment as MS at THQ Hospital Kallar Syedan, his transfer orders were cancelled.

ڈاکٹر فرحت ابراہیم کی ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں بطور ایم ایس تعیناتی کے چار یوم بعد ان کے تبادلے کے احکامات منسوخ کر دہئے گئے

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— ڈاکٹر فرحت ابراہیم کی ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں بطور ایم ایس تعیناتی کے چار یوم بعد ان کے تبادلے کے احکامات منسوخ کر دہئے گئے۔ڈاکٹر فرحت ابراہیم جو اس سے قبل ٹی ایچ کیو کہوٹہ میں ڈی ڈی ایچ او کے فرائض سرانجام دے رہیں تھیں کہ اسی دوران ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور ڈی ڈی ایچ او کے درمیان سرد جنگ شروع ہو جانے کی وجہ سے ان کا کہوٹہ سے تبادلہ کر دیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنا تبادلہ بطور ایم ایس کلر سیداں کروا لیا جس کے بعد وہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں چار یوم تک بطور ایم ایس اپنے فرائض بھی سر انجام دیتی رہیں اور رجسٹر پر باقاعدہ طور پر حاضری بھی لگاتی رہیں۔ادھر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کے ماہر امراض چشم ڈاکٹر علی سجاد قریشی جو عارضی ایم ایس کے اضافی فرائض سرانجام دے رہے ہیں نے بتایا کہ سیکرٹری ہیلتھ کے احکامات پر ان کا یہاں تبادلہ ہوا تھا تا ہم چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے انڈورسمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے ان کی تعیناتی کے احکامات منسوخ ہو گئے۔ادھر ڈاکٹر فرحت ابراہیم سے موبائل فون پر رابطہ کی کوشش کی گئی تا ہم ان کا فون بند ہونے کی وجہ سے ان سے رابطہ نہ ہو سکا۔

Kallar Syedan; Dr. Farhat Ibrahim’s transfer orders were cancelled four days after his appointment as MS at THQ Hospital Kallar Syedan. Dr. Farhat Ibrahim who was earlier serving as DDHO at THQ Kahuta Meanwhile, due to the onset of Cold War between MPA Raja Sagheer Ahmed and DDHO, She was transferred from Kahuta.

اسلام آباد میں اسامہ نامی معصوم نوجوان کو بے دردی سے گولیاں مار کر قتل کرنے کے واقعہ پر سخت غم و غصے کا اظہار, پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر سلطان

PPP District Rawalpindi President Chaudhry Zaheer Sultan expressed outrage over the brutal shooting death of an innocent youth named Osama in Islamabad.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر سلطان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں اسامہ نامی معصوم نوجوان کو بے دردی سے گولیاں مار کر قتل کرنے کے واقعہ پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس شرمناک واقعہ میں ملوث پولیس کی وردی میں ملبوس محافظ نہیں دہشت گرد اور قاتل ہیں،ان کو سر عام پھانسی دی جائے۔انہوں نے کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں معصوم اور بے گناہ جوانسالہ اسامہ ندیم ستی کو جس بے دردری سے گولیاں مار کر چھلنی کیا گیا اس سے نہ صرف انسانیت کانپ اٹھی ہے بلکہ پولیس کی تاریح میں بھی ایسی بھیانک مثال نہیں ملتی۔اسلام آباد میں بیٹھے حکمران خطہ کوہسار کے بیٹے کے خوان کے چھینٹے اپنے منہ سے کیسے صاف کریں گے۔آج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھ معصوم اسامہ ستی شہید کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔پاکستان اور بالخصوص خطہ کوہسار کے غیرت مند اور دلیر لوگ اس بے گناہ کا حساب مانگتے ہیں۔انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدسے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی صاف ا شفاف انکوائری کروائی جائے اور اسامہ کے لواحقین کو انصاف فراہم کرتے ہوئے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات

Annual election of Kallar Syedan Bar Association

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں 29 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کئے تھے جن میں سے 12 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس جمع کروائے ہیں جبکہ دیگر 17 امیدوار انتخابی میدان سے باہر ہو گئے ہیں۔چیئرمین الیکشن بورڈ راجہ گلفراز احمد ایڈووکیٹ نے بتایا کہ پیر کے روز امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہے جبکہ اسی روز دن 02 بجے امیدواروں کی حتمی لسٹ نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی جائے گی۔یاد رہے کہ اطہر خالد کھوکھر،چوہدری عرفان احمد،چوہدری اعجاز گجر اور ملک طاہر محمود صدارت کے امیدوار ہیں۔

میری بیوی نے میری بے ہوشگی کے دوران میری چابیاں نکال کر میری گاڑی سے کچھ چیزیں نکال کر اپنا پسٹل رکھ دیا اور میرے گھر سے تین ہزار پاؤنڈ،دس لاکھ کیش اور پانچ تولے سونا نکال لیا۔خالد پرویز

During my unconsciousness, my wife took out my keys, some things from my car, put her pistol and took out three thousand pounds, one million Rps cash and gold from my house. Khalid Pervez

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—خالد پرویز سکنہ محلہ غوثیہ کلر سیداں نے پولیس کو بیان دیا کہ میں کرائے کے مکان میں رہتا ہوں۔گزشتہ روز اپنے گھر میں موجود تھا کہ میری بیوی اورآڑھائی سالہ بیٹی بھی گھر میں موجود تھی۔میری بیوی نے ایک دن قبل میری بیٹی کو مارا میں نے اپنی بیوی کو منع کیا کہ چھوٹی ہے اس کو مت مارو جس کی وجہ سے میری بیوی نے مجھ سے لڑائی جھگڑا شروع کر دیا اور گالم گلوچ کے بعد اپنی ماں اور بھائیوں کے گھر چلی گئی۔پھر شام کو اپنی ماں کیساتھ واپس گھر آئی دوسرے دن صبح میں نماز پڑھ کر فارغ ہوا تو میں نے کہا کہ چائے بناؤ تو میری بیوی نے چائے میں کوئی نشہ آور چیز ملا دی جس کی وجہ سے مجھے چکر آنے شروع ہو گئے اور میں نیم بیہوش ہوگیا۔اسی دوران میری بیوی نے اپنی ماں اور دونوں بھائیوں کو بلا لیا اور دونوں نے پسٹل اور لوہے کے پائپ ہاتھ میں اٹھائے ہوئے تھے۔عثمان علی نے اندر داخل ہوتے ہی میری دائیں ٹانگ پر وار آئنی پائپ کیا اور محمد علی نے دوسرا وار پائیں ٹانگ کے گھٹنے پر کیا اور دونوں نے مل کر مجھے بیڈ سے نیچے گرا کر بے در پے وار مجھ پر کئے اور محمد علی نے پسٹل مجھ پر تان لیا اور علی کی بیوی نے آگے کھڑے ہو کر میری جان بچائی ورنہ علی مجھے قتل کر دیتا۔اس دوران انہوں نے بٹ مارے اور مجھ گرے ہوئے پر وار لاتوں مکوں سے کئے اور میں بے ہوش ہو گیا جب ہوش آیا تو پولیس سامنے کھڑی تھی۔میری بے ہوشگی کی حالت میں ان لوگوں نے میرے کپڑے بھی تبدیل کر دہئے۔اور میری جیب میں سے اپنی گاڑی کی چابیاں پولیس کو دی دیں۔میری بیوی نے میری بے ہوشگی کے دوران میری چابیاں نکال کر میری گاڑی سے کچھ چیزیں نکال کر اپنا پسٹل رکھ دیا اور میرے گھر سے تین ہزار پاؤنڈ،دس لاکھ کیش اور پانچ تولے سونا نکال لیا۔میری بیوی اور ساس نے میری شرم گاہ پر لاتیں ماریں۔

تعزیت

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—حافظ عثمان عباسی،راجہ طلال خلیل،نمبردار اسد عزیز نے گاؤں ماہلی جا کر سابق چیئرمین یوسی کنوھا راجہ پرویز اختر قادری سے ملاقات کی اور ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی اس سے قبل انہوں نے سابق ناظم کلرسیداں شیخ حسن ریاض سے ملاقات کی اور ان کی دختر کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی اور سابق وزیراعظم شاھد عباسی کی جانب سے بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پریس کلب کلرسیداں کے ارکان شیخ ثاقب شبیر،دلنوازفیصل خان،قیصر اقبال ادریسی،اکرام۔الحق قریشی،عابد زاھدی،چوھدری عامر کمبوہ،راجہ محمد سعید،خہباز رشید،پرویز اقبال،مرزا عتیق اور دیگر نے حضرو کے سینیئر صحافی انور مرزا سے ان کے بیٹے کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button