DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Former Punjab MPA Col. M Shabbir Awan (Retd.) Called on Governor Punjab Ch M Sarwar and discussed domestic and regional politics.

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورسے سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان(ریٹائرڈ) کی ملاقات۔ملکی اور علاقائی سیاست پر گفتگو۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورسے سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان(ریٹائرڈ) کی ملاقات۔ملکی اور علاقائی سیاست پر گفتگو۔گذشتہ روز قبل سابق ایم پی اے وچیئرمین پی اینڈ ڈی کرنل محمد شبیر اعوان(ریٹائرڈ) امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورسے ملاقات کی اس موقع پرشاہ زیب اعوان امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں بھی موجود تھے۔سابق ایم پی اے وچیئرمین پی اینڈ ڈی کرنل محمد شبیر اعوان(ریٹائرڈ) امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورکوا پنے علاقائی مسائل سے آگاہ کیا اور ان سے ملکی اور علاقائی سیاست پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔

Kahuta; Former Punjab MPA Col. Muhammad Shabbir Awan (Retd.) Meets Governor Punjab Chaudhry Muhammad Sarwar. Discussion on Domestic and Regional Politics. Shahzeb Awan candidate for Tehsil Nazim Kallar Syedan ​​was also present on the occasion. He apprised the Governor of Punjab Chaudhry Muhammad Sarwar of his regional issues and also discussed in detail the national and regional politics with him.

صدر پریس کلب کہوٹہ معروف کالم نگار صحافی راجہ عمران ضمیر جنجوعہ سے سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ کی ملاقات

President Press Club Kahuta and renowned columnist journalist Raja Imran Zameer Janjua meets with political and social personality Raja Mujeebullah

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صدر پریس کلب کہوٹہ معروف کالم نگار صحافی راجہ عمران ضمیر جنجوعہ سے سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ کی ملاقات۔صوفی محمد ایوب (مرحوم)اور راجہ گلشن ضمیر (مرحوم)کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے پریس کلب کہوٹہ کو غیرجانبدار جرت مندانہ صحافت کر نے پر خراج تحسین۔صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ سے کہوٹہ کے مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روزمعروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء کی صدر پریس کلب کہوٹہ معروف کالم نگار صحافی راجہ عمران ضمیر جنجوعہ سے ان کی رہائش گاہ پر اہم تفصیلی ملاقات ہوئی اپنی ملاقات میں انہوں نے پر یس کلب کہوٹہ کے صوفی محمد ایوب (مرحوم)اور راجہ گلشن ضمیر (مرحوم)کی شاندار الفاظ میں تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جس طرع کی کہوٹہ میں صحافت کی ہے وہ لائق تحسین ہے انہوں نے تحصیل کہوٹہ کے تمام علاقوں بشمول کوٹلی ستیاں اور کلر سیداں جو پہلے تحصیل کہوٹہ میں تھیں اور بعد میں الگ تحصلیں بنی ہیں ان دونوں بزرگوں نے ان دور دارز علاقوں میں جاکر عوام کے مسائل اپنی قلم کی طاقت سے اعلیٰ حکام تک پہنچائے اور ان کو حل بھی کرایا ان دونوں عظیم شخصیات کے نقش قدم پر چلتے ہوئے صدر پریس کلب کہوٹہ معروف کالم نگار صحافی راجہ عمران ضمیر جنجوعہ اور ان کی ٹیم کے تمام افراد اپنے علاقے کی عوام کے مسائل حل کر انے کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لا رہے ہیں ہم اہلیان علاقہ صدر پریس کلب کہوٹہ معروف کالم نگار صحافی راجہ عمران ضمیر جنجوعہ اور پر یس کلب کہوٹہ کے دیگر تمام صحافیوں کو خراج تحسین پیش کی ہے۔

لاکھوں کی آبادی والا تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتا ل آج کے اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم

Tehsil Headquarters Hospital with a population of millions is deprived of basic facilities even in this modern age.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
لاکھوں کی آبادی والا تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتا ل آج کے اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم کہوٹہ کی دیگر یونین کونسلز کے بی ایچ یوز میں بھی سہولیات کا فقدان ہے جب وہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کا رخ کرتے ہیں تو مایوسی سے دو چار ہوتے ہیں صحت جیسی بنیادی سہولت میسر نہ ہے جسکی وجہ سے تحصیل کہوٹہ کے عوام کے ساتھ ساتھ کشمیر ک عوام کو بھی دشواری کا سامنا ہے ٹی ایچ کیو میں نہ ڈاکٹرز پورے ہیں نہ ہی ادوویات ملتی ہیں عوام ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ہسپتال خالی پڑا رہتا ہے مگر معمولی بیماری والے مریض کو یا تو راولپنڈی ریفر کر دیا جاتا ہے یا پھر باہر سٹور کی دوائیوں والی چٹ تھما دی جاتی ہے ایکسرے مشین جواس وقت کے تحصیل ناظم راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے دی تھی اس میں بھی فلمیں ختم ہو تی ہیں جدید سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے سرجن ہونے کے باوجود اپریشن نہیں ہوتے نہ ہی جدید لیبارٹری ہے نہ ہی او ٹی ہے تحصیل بھر کے اس ہسپتال میں نہ صرف کہوٹہ بلکہ آزاد کشمیر کے لوگ بھی آتے ہیں آئے روز ایکسیڈنٹ کی وجہ سے مریضوں کا رش ہوتا ہے مگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے مدر چائلڈ سنٹر میں پورے 8ماہ خواتین کو چیک کراتے ہیں جبکہ ڈلیوری کا مسلہ ہوتا ہے تو مریضوں کو راولپنڈی ریفر کر دیا جاتا ہے ہر لیڈی ڈاکٹر نے پرائیویٹ کلنک کھول رکھے ہیں جن مریضوں کا ہسپتال میں اپریشن نہیں ہوتا وہی ڈاکٹر 30 سے 40ہزار لیکر پرائیویٹ کلینک میں کر لیا جاتا ہے معززین علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب ایم این اے صداقت علی عباسی سے مطالبہ کیا کہ کہوٹہ کے مسائل حل کریں۔

ترقیاتی منصوبوں اور دیگر معملات کی دیکھ بھال کے ایم این اے صداقت علی عباسی نے سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

MNA Sadaqat Ali Abbasi formed a seven-member committee to look after development projects and other matters.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ترقیاتی منصوبوں اور دیگر معملات کی دیکھ بھال کے ایم این اے صداقت علی عباسی نے سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ سات رکنی کمیٹی تحصیل بھر، کہوٹہ شہر کے منصوبوں کی دیکھ بھال اور ایڈمنسٹریشن کے معملات کی نگرانی کرئے گئی۔گذشتہ روز قبل ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے تحصیل کہوٹہ اور کہوٹہ شہر کے لیے ایک کور کمیٹی تشکیل دی جس میں راجہ طارق محمود مرتضیٰ چیئرمین آر ڈی اے،راجہ خورشید ستی، راجہ محمد ارشد آف بھورہ حیال،کرنل ظفر عباسی (ریٹائرڈ)،راجہ وحید احمد خان،راجہ الطاف حسین اور راجہ عبدالمنان مسعود شامل ہیں کور کمیٹی ایڈمنسٹریشن اور ترقیاتی منصوبوں کے معاملات کی نگرانی کرے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button