DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; Failed armed robbery attempt in Morra Gujran, Bewal

بیول،موہڑہ گجراں میں چوری ڈکیتی کی کوشش ناکام، ڈاکووں کی فائرنگ سے جوان زخمی

بیول(راجہ طارق ایوب)نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم:: بیول،موہڑہ گجراں میں چوری ڈکیتی کی کوشش ناکام، ڈاکووں کی فائرنگ سے جوان زخمی۔گذشتہ شب دو بجے گے قریب بیول کے نواحی گاوں موہڑہ گجراں میں چوہدری محبت کے بیٹے ظفر اورندیم کے گھر میں نامعلوم ڈاکو گھس آۓ اور کمروں کے دروازے توڑے لیکن گھر والوں کے جاگ جانے کی وجہ سے چوری کرنے میں ناکام ہوئے اور بھاگنے پر ان کو ظفر کے جوان بیٹوں نے پکڑ لیا اور گتھم گتھا ہو گئے جس پر ڈاکووں نے اپنے آپ کو چھڑانے کے لئے فائر کیۓ جو کہ ظفر کے جوان بیٹوں بابر اور جانی کو لگے جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے اور ڈاکو ان سے اپنے آپ کو چھڑا کر بھاگ گیۓ۔بابر کو دوگولیاں کمر میں لگیں جسے گوجر خان سے راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیا گیا اور جانی کو بازو پر گولی لگی۔گوجر خان پولیس اپنے اعلیٰ آفیسران کے ہمراہ رات کو موقعہ واردات پر پہنچی اور شواہد اگٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی۔

Faizan alias Jani who bravely confronted the armed gang

Gujar Khan; A failed armed robbery attempt was made at the residence Zaffar and Nadeem son of Ch Mohabbat in village Morra Gujran, Bewal.

The armed gang entered the house by breaking the door but the family woke up, A fight broke out between the armed gang who tried to run away and the family.

Two youngsters of the family Babar and Jani were shot and injured and have been taken to hospital, While the armed gang manged to runaway.

Gujar khan police arrived in Morra Gujran during the night and are investigating the incident.

Show More

Related Articles

Back to top button