DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Man arrested by police for abusing a 12 year child in Kallar Syedan

تھانہ کلر سیداں پولیس کی اہم کاروائی،12سالہ لڑکی سے نازیباحرکات کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار،متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تھانہ کلر سیداں پولیس کی اہم کاروائی،12سالہ لڑکی سے نازیباحرکات کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار،متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا خواتین اور بچوں پر تشدد،زیادتی اورجنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،تھانہ کلرسیداں پولیس کو متاثرہ لڑکی کے والد طارق محمود نے درخواست دی کہ اس کی بیٹی ساتویں کلاس کی طالبہ ہے اورٹیوشن پڑھتی ہے،غازی المجاہد نے اس کی بیٹی کا راستہ روک کر نازیبا حرکا ت کیں اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،جس پرتھانہ کلرسیداں میں مقدمہ درج کیاگیا،ایس ایچ اوکلرسیداں غضنفر عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 12سالہ لڑکی سے نازیبا حرکا ت کرنے والے ملزم غازی المجاہد کو چند گھنٹوں میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،سی پی اومحمد احسن یونس نے ایس پی صدر،ایس ایچ اوکلرسیداں اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ راولپنڈی پولیس خواتین اور بچوں پر تشدد اور استحصال کے خلاف زیرو ٹالیرنس پر عمل پیرا ہے، گرفتارملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے۔

Kallar Syedan; The police have arrested Ghazi Al Majaid for abusing a 12 year old girl, the man was arrested after a complaint was made by the father of the girl Tariq Mahmood.

Show More

Related Articles

Back to top button