DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Millad organised by Raja Saghawat Ali advocate at Moawra Eid Gha

ممتاز قانون دان راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ کے زیر انتظام مواڑہ عید گاہ میں عید میلاد النبیﷺکی پرکیف محفل۔پیر قبلہ حکیم محبوب اشرف قادری،چشتی،نظامی سمیت سینکڑوں افراد کی شر کت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممتاز قانون دان راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ کے زیر انتظام مواڑہ عید گاہ میں عید میلاد النبیﷺکی پرکیف محفل۔پیر قبلہ حکیم محبوب اشرف قادری،چشتی،نظامی سمیت سینکڑوں افراد کی شر کت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ممتاز قانون دان راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون حلقہ کے زیر انتظام مواڑہ عید گاہ میں عید میلاد النبیﷺکی پرکیف محفل۔محفل پاک میں پیر قبلہ حکیم محبوب اشرف قادری،چشتی،نظامی، راجہ جاوید احمد آف مواڑہ،صاحبزاہ عادل محبوب چشتی،سعد محبوب چشتی،مولانا آفتاب ناصر، راجہ شہزاد مبین،محمد یاسر عطاری،راجہ وقاص جاوید، راجہ اعجاز، راجہ زاہد مواڑہ، راجہ احتشام مواڑہ، راجہ مطلوب آف جنجور، راجہ احسن اختر، راجہ نائید آف مواڑہ، راجہ حق نواز بملوٹ سمیت کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شر کت کی اس موقع پر پیر قبلہ حکیم محبوب اشرف قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ رب تعالی ارشاد فرماتا ہے کہ اے محبوب ﷺ اگر تمہیں پیدا کرنا مقصود نہ ہوتا تو دنیا کو پیدا نہ کرتا۔ اس لئے جب سے دنیا کو وجودعمل میں آیا ہے تب سے ہر دور میں نبی برحق ﷺ کی میلاد کا تذکرہ ہوتا آیا ہے۔یہاں تک کہ کعبہ شریف نے بھی آپ ﷺ کی پیدائش کی خوشی منائی ہے انہوں نے کہاکہ دنیا کے ہر مذہب نے یکسانیت اور انسانیت کا درس دیا ہے نیز جنتی مذہبی کتابیں ہیں ان میں بھی انسانیت کے فروغ پر زور دیا گیا ہے۔پیغمبر اسلام ﷺ نے محبت و امن کا پیغام دیا اور بتایا کہ اگر کسی کو تکلیف ہوتو اس کا درد محسوس کرنا چاہئے۔پیغمبر اسلام ﷺ کو جشن میلاد کی ضرورت نہیں بلکہ ہم لوگوں کو ہے تاکہ ان کی تعلیمات پر عمل کیا جاسکے۔آخر میں مجاہد اہلیسنت عاشق رسول حافظ خادم حسین رضویؒکے درجات بلندی اور تمام عاشق رسولﷺ کے لیے خصوصی دعاکی گئی اور شر کاء میں لنگر غوثیہ بھی تقسیم کیا گیا۔

Kahuta; Large number of people participated Millad organised by Raja Saghawat advocate at Moawra eid gha. Guest speaker was Hakeem Mahboob Ashraf Qadri.

Show More

Related Articles

Back to top button