DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Four new electricity poles were smashed by locals with the help of a tractor in Takal village of Choa Khalsa.

کلرسیداں میں لاقانونیت انتہا پر،بجلی کے لگائے جانے والے نئے چار کھمبے چوآخالصہ کے گاؤں ٹکال میں مقامی لوگوں نے ٹریکٹر کی مدد سے توڑ ڈالے

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… کلرسیداں میں لاقانونیت انتہا پر،بجلی کے لگائے جانے والے نئے چار کھمبے مقامی لوگوں نے ٹریکٹر کی مدد سے توڑ ڈالے، تفصیلات کے مطابق ائیسکو کنسٹرکشن ڈویژن نے چند ایام قبل ہی چوآخالصہ کے گاؤں ٹکال میں بجلی کے متعلقہ شکایات کے خاتمے کے لیئے درجنوں کھمبے وہاں پہنچائے تھے گزشتہ روز گاؤں میں زمینوں کے باہر کھمبے نصب کیئے گئے تھے جنہیں بعد ازاں گاؤں کے تین افراد نے ٹریکٹر اور رسے کی مدد سے ان کھمبوں کو ٹیڑھا کر کے زمین پر پھینک کر انہیں ناکارہ کر دیا ان کا یہ عمل لاقانونیت کی بدترین مثال ہے جو نہ صرف کار سرکار میں مداخلت ہے بلکہ اس سے قانون شکنوں کے حوصلے بھی بلند ہوئے ہیں،اس واقعہ سے ائیسکو کنسٹرکشن ڈویژن کو آگاہ کر دیا گیا مقامی حلقوں نے واقعہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی عثمان بزدار سے اس قانون شکنی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

IESCO Division Choa Khalsa had a few days ago delivered dozens of electricity poles in Takal village of union council Choa Khalsa to alleviate the power related complaints.

The poles were installed outside the lands in the village yesterday. And with the help of a rope local land owners , smashed the poles and threw them on the ground and made them useless with help of tractor. The ISECO Division has been informed about this. The locals protested against the incident and said that they have demanded the Chief Minister Usman Bazdar to take notice of this violation.

سب ڈویژن چوآ خالصہ کے متعدد دیہات میں پرانے ٹرانسفارمروں کو تبدیل کر کے 50 کے وی تھری فیس ٹرانسفارمر نصب کر دئیے گئے ہیں

Old transformers have been replaced and 50 KV 3 phase transformers have been installed in several villages of sub-division Chua Khalsa.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… سب ڈویژن چوآ خالصہ کے متعدد دیہات میں پرانے ٹرانسفارمروں کو تبدیل کر کے 50 کے وی تھری فیس ٹرانسفارمر نصب کر دئیے گئے ہیں۔سب ڈویژن چوآ خالصہ کے لائن سپرنٹنڈنٹ عالمگیر پراچہ نے میڈیا کو بتایا کہ کنوہا موہڑہ وینس، پرانا سروہا، سہوٹ بدہال،برانڈی اور نلہ مسلماناں میں ٹو فیس ٹرانسفارمرز کی جگہ تھری فیس ٹرانسفارمرز نصب کر دہئے گئے ہیں جس کی وجہ سے بجلی کی ترسیل میں مزید بہتری آجائے گی۔

حاجی محمد اسحاق کی پوتی اور حامد اسحاق کی کمسن دختر انتقال کر گئیں نماز جنازہ منگال میں ادا کی گئی

Daughter of Hamid Ishaq passed away in village Mangal

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… بلدیہ کلر سیداں کے سابق کونسلر حاجی محمد اسحاق کی پوتی اور حامد اسحاق کی کمسن دختر انتقال کر گئیں نماز جنازہ منگال میں ادا کی گئی جس میں پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود، محمد اعجاز بٹ، ضیارب منہاس، حاجی اخلاق حسین، راجہ ظفر محمود، صوبیدار ظفر اقبال بیگ، محسن نوید سیٹھی، قمر ایاز، چوہدری توقیر اسلم،مسعود احمد بھٹی، حاجی طارق تاج،شیخ حسن ریاض اور دیگر نے شرکت کی۔

میڈیکل آفیسر ڈاکٹر داؤد ایوب کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

Medical officer Dr. Dawood Ayub also tested positive for corona

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات میڈیکل آفیسر بھی کورونا وائرس کی زد میں آ گئے جنہیں ان کی رہائش گاہ پر ہی آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر توقیر مقصود نے بتایا کہ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر داؤد ایوب کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے بعد کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 09 ہو گئی جن میں سے بیشتر تعداد ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کے ملازمین کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button