DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Severe landslides in mountainous areas due to rains in and around Kahuta region

کہوٹہ اور گر د نواح میں ہونے والی بارش کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں شدید لینڈ سلائیڈنگ

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ٍ کہوٹہ اور گر د نواح میں ہونے والی بارش کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں شدید لینڈ سلائیڈنگ متعدد علاقوں میں کچے مکانات گر گئے۔محکمہ ہائی وئے کہوٹہ کے فرض شناس عملے نے متعدد مقامات پر ہیوی مشینری سے سلائیڈنگ کو ہٹا کر راستوں کو ٹریفک کے لیے راوں دواں کیا۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ گذشتہ روز ملک بھر کی طرع کہوٹہ میں بھی شدید بارش ہوئی جس کی وجہ سے کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں کی مین سڑ کیں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہو کر رہ گئی تھیں جس کی وجہ سے تحصیل کہوٹہ کے مختلف علاقوں کا زمینی راستہ منقطع ہو گیا تھا جس پر اطلا ع ملتے ہی محکمہ ہائی وئے کے فرض شناس عملے ایس ڈی او محکمہ ایم اینڈ آر خالد محمود ستی، ایس ڈی او کنسٹریکشن محمد اسامہ، انسپکٹر ہائی وئے بابوسردار زاہد، بابو عابد ستی نے اپنے عملے کے دیگر افراد کے ساتھ کہوٹہ مٹور روڈ، کہوٹہ بیور روڈ، کہوٹہ پنڈی روڈ، کہوٹہ کلر سیداں روڈ، کہوٹہ لہتراڑ روڈ، کہوٹہ آزاد پتن روڈ اور دیگر لنک سڑکوں میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کوہیوی مشینری سے سلائیڈنگ کو ہٹا کر راستوں کو ٹریفک کے لیے راوں دواں کیااہل علاقہ نے محکمہ ہائی وئے کے عملے کا شکر یہ ادا کیا ہے۔

Kahuta; Severe landslides are reported in mountainous areas due to rains in and around Kahuta region.

معروف لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی کاچھوٹا بھائی وحید قریشی شدید علیل۔دوستوں،عزیزوں سے دعا کی اپیل

Dr Muhammad Arif Qureshi’s younger brother Waheed Qureshi is seriously ill. Appeal for prayers from friends and relatives

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی کاچھوٹا بھائی وحید قریشی شدید علیل۔دوستوں،عزیزوں سے دعا کی اپیل۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی کے چھوٹے بھائی معروف کاروبار ی شخصیت وحید قریشی شدید علیل ہیں ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے اپنے تمام چاہنے والوں، دوستوں اور عزیز و اقارب سے اپنے بھائی کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل کی ہے۔

ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کے ساتھ ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی راجہ محمدارشداور صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ راجہ خورشیدکی ملاقات

Meeting with Member National Assembly Sadaqat Ali Abbasi Deputy General Secretary Rawalpindi District Raja Muhammad Arshad and President PTI Kahuta Tehsil Raja Khurshid

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کے ساتھ ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی راجہ محمدارشداور صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ راجہ خورشیدکی ملاقات۔ اہم ایشو پر گفتگو کر رہے ہیں۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کے ساتھ ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی راجہ محمدارشداور صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ راجہ خورشیدنے ان کے آفس میں ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے چوکپنڈوڑی تا نڑھ کوٹلی ستیاں اور مری کے ساتھ ملانے والی ہائی وے پراجیکٹ کے حوالے سے اہم مشاوت کی گئی اس پراجیکٹ سے حلقہ این اے ستاون کی تمام تحصیلوں کو سیاحت میں فروغ ملے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button