DailyNewsKahuta

Kahuta; Pakistan independence day celebrated at Public secretariat, Sakot

پبلک سیکٹریٹ سکوٹ میں یوم پاکستان کے موقع پر وقار تقریب

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔سابق ناظم و چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمدکے زیر اہتمام پبلک سیکٹریٹ سکوٹ میں یوم پاکستان کے موقع پر وقار تقریب۔تقریب میں کثیر تعداد اہلیان علاقہ کی شر کت اس موقع پر جشن آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی کے لیے دعا مانگی گئی۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے راجہ ندیم احمدسابق ناظم و چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں نے کہا کہ اہلیان وطن کو جشن آزادی کے موقع پر مبارک باد پیش کر تا ہوں 14 اگست والے دن ہمارے حوصلے مزید جواں ہو جاتے ہیں اللہ تعالیٰ ملک و ملت کو تاقیامت شاد و باد رکھے انہوں نے اس وطن عزیز کے لیے ہم نے شمار قربانیاں دیں ہیں لاکھوں جانوں کے نذرانے کے بعد یہ ملک معرض وجود میں آیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے آباو اجداد اور بزرگوں نے اُس وقت بھی ہندوؤں کی غلامانہ پالیسوں اور دوہرے معیار سے تنگ آکر پاکستان بنانے کا عہد کیا تھا اور قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے تحریک پاکستان کی بنیاد رکھی اور دو قومی نظریے کی بنیاد پر مسلمانوں میں مذہبی،سیاسی،معاشی،سماجی،تعلیمی اور دیگر میدانوں میں شعور اجاگر کرکے آزادی کی تحریک کو کامیاب بنایا جس کی بدولت آج ہم ایک آزاد اور خودمختار اسلامی ریاست میں آزاد قوم کی حیثیت سے جی رہے ہیں جو کہ ہمارے بزرگوں اور آباو اجدا د کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کا نتیجہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان دنیا کے نقشے پر اٹامک پاور ہے تو یہ سب ہمارے ان بزرگوں کی تکمیل پاکستان کے لئے کی جانے کوششوں کا ثمر ہے تحریک آزادی میں شاعر مشرق علامہ اقبال نے اپنی انقلابی اشعار کے زریعے برصغیر کے مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگایا انہوں نے کہا کہ انشااللہ قیامت کی صبح تک ہمارا پیارا ملک قائم و دائم رہے گا تقریب کے آخر میں ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئی اور شر کا میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

کہوٹہ میں بھی جشنِ آزادی قومی و ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائی

Independence Day was celebrated in Kahuta with enthusiasm

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ملک بھر کے دیگر علاقوں کی طرح کہوٹہ میں بھی جشنِ آزادی قومی و ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے پرچم کشائی کی تقریب ایم سی کہوٹہ میں منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی ایم پی اے راجہ صغیراحمد تھے۔جبکہ اس موقع پر صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحیداحمد، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال،چیف آفیسر ایم سی کہوٹہ احمدبلال مخدوم،ڈی ایس پی کہوٹہ میاں افضال، ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ حافظ مرزامحمد آصف، ایم ایس کہوٹہ ہسپتال ڈاکٹر ثمینہ،رانا غلام مرتضی، پریس کلب کہوٹہ کے ممبران اور معززین علاقہ نے شر کت کی اس موقع پر ایم پی اے راجہ صغیراحمداورصدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحیداحمدنے پودا بھی لگایا اورملکی سلامتی کے لیے دعا کی۔

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال اور ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ حافظ مرزامحمد آصف نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا لگا یا

Assistant Commissioner Kahuta Rabia Sial and SHO Kahuta Police Station Hafiz Mirza Mohammad Asif planted trees in connection with the tree planting campaign.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال اور ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ حافظ مرزامحمد آصف نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا لگا یا اور دعا کی میڈیا کے نمائندوں سے درختوں کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ درخت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک تحفہ ہے،اسی وجہ سے اسلام میں درختوں کو کاٹنے سے منع فرمایاہے اوراللہ نے خود درختوں کو زمین کی زینت قراردیاہے،اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ شجرکار ی انسانیت کی بہترین خدمت ہے، اس کا فائدہ کسی ایک انسان یا لاکھوں انسانوں کو ہی نہیں پہنچتا بلکہ اس سے ہر طرح کے چرند پرند بھی درختوں کے سائے اور اس کی ٹھنڈی ہواوں سے اپنی زندگیوں میں سکون پاتے ہیں،آلودگی سے تحفظ اور بیما ریوں سے بچاو ں کا کسی حدتک ایک ہی علاج ہے اور وہ ہے شجرکاری،کیونکہ ان درختوں سے آنے والی ہواں سے مختلف امراض میں شفا ملتی ہے اور درختوں کے ہونے سے ہی بارشیں ہوتی ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button